{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreicnel3bn546plkhlkcx64p6y7rbhhedkeutenlvx5qhcffkcejpgy",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmpdoryif2f2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreieeuic7dce2lmmus64nofidtcgnkdccips52es3r5jk2drqa4r6ky"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 126142
},
"path": "/node/186041",
"publishedAt": "2026-05-25T06:24:33.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"سعودی عرب",
"حج 2026",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"دنیا",
"video"
],
"textContent": "**سعودی عرب میں دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین حج نے منیٰ میں خیموں سے بنے شہر کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔**\n\nعازمین حج کی منیٰ آمد کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا جہاں وہ پیر کی شب قیام کریں گے۔\n\nایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق سعودی عرب میں حج کی تیاریاں عروج پر ہیں جہاں رواں سال اب تک بیرون ملک سے آنے والے عازمین کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔\n\nسعودی حج پاسپورٹ فورسز کے کمانڈر صالح بن سعد المربع نے جمعے کو بتایا تھا کہ بیرون ملک سے 15 لاکھ سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔\n\nان کے مطابق عازمین کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور مزید حاجیوں کی آئندہ دنوں میں آمد متوقع ہے۔\n\nرواں سال حج ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں ایران جنگ بندی کے باوجود کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔\n\nاس کے باوجود دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کا رخ کر رہے ہیں۔\n\nسعودی حکام کے مطابق حج کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ مکہ مکرمہ، منیٰ، عرفات اور دیگر مقدس مقامات پر حاجیوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔\n\nان اقدامات میں حکومت کی جانب سے صحت، ٹرانسپورٹ اور مختلف زبانوں میں رہنمائی سمیت وسیع انتظامات شامل ہیں جبکہ سعودی وزارت صحت کے مطابق رواں سال پہلی مرتبہ عازمین حج کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈرونز کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔\n\nشدید گرم موسم کے باوجود عازمین حج کی بڑی تعداد سعودی عرب میں موجود ہے جہاں انہیں گرمی سے بچانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جن میں جگہ جگہ ٹھنڈا پانی، تھوڑے تھوڑے فاصلے پر پنکھے اور پانی کے چھڑکاؤ کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔\n\nعازمین حج پی 25 مئی 2026 کو منیٰ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جسے خیموں کا شہر بھی کہا جاتا ہے (ایس پی اے)\n\n\n\n\nلاکھوں عازمین حج کے منیٰ پہنچنے کے ساتھ ہی مناسکِ حج کی ادائیگی سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ آئندہ چند روز کے دوران حجاج کرام کن مراحل سے گزریں گے:\n\n**1۔ منیٰ — آٹھ ذوالحج** ہ\n\nحجاج مکہ مکرمہ سے تقریباً آٹھ کلومیٹر دور منیٰ پہنچتے ہیں۔ وہ یہاں دن اور رات عبادت، دعا اور ذکر و اذکار میں گزارتے ہیں۔ منیٰ کو خیموں کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔\n\n**2۔ عرفات — نو ذوالحجہ**\n\nنو ذوالحجہ کو حجاج منیٰ سے عرفات روانہ ہوتے ہیں، جو تقریباً 14 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔\n\nوہ میدان عرفات میں وقوف کرتے ہیں، دعائیں مانگتے ہیں اور غروب آفتاب تک عبادت میں مشغول رہتے ہیں۔ حج کا سب سے اہم رکن وقوفِ عرفہ ہے۔\n\n**3۔ مزدلفة — نو ذوالحجہ کی رات**\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nغروبِ آفتاب کے بعد حجاج مزدلفة پہنچتے ہیں، جو عرفات اور منیٰ کے درمیان واقع ہے۔\n\nوہ رات یہیں گزارتے ہیں اور رمی کے لیے کنکریاں جمع کرتے ہیں۔\n\n**4۔ منیٰ — 10 ذوالحجہ**\n\nفجر کے بعد حجاج دوبارہ منیٰ روانہ ہوتے ہیں، جہاں وہ جمرہ عقبہ کو کنکریاں مارتے ہیں، جسے رمی کہا جاتا ہے۔\n\n**5۔ مسجد الحرام — 10 ذوالحجہ سے آگے**\n\nاس کے بعد حجاج مکہ مکرمہ واپس جا کر مسجد الحرام میں طوافِ افاضہ کرتے ہیں، یعنی خانہ کعبہ کا طواف، اور صفا و مروہ کے درمیان سعی ادا کرتے ہیں۔\n\n**6۔ منیٰ — 11، 12 اور 13 ذوالحجہ**\n\nحجاج دوبارہ منیٰ میں قیام کرتے ہیں اور تینوں جمرات — جمرہ اولیٰ، وسطیٰ اور عقبہ کو کنکریاں مارتے ہیں۔ یہ عمل تین دن تک جاری رہتا ہے۔\n\n**7۔ مکہ مکرمہ — اختتامِ حج**\n\nمناسک مکمل ہونے کے بعد حجاج مکہ مکرمہ واپس آ کر طوافِ وداع ادا کرتے ہیں، جو حج کا آخری مرحلہ ہوتا ہے۔ اس کے بعد حجاج واپسی کا سفر شروع کرتے ہیں۔\n\nیوں فریضہ حج اپنے اختتام کو پہنچتا ہے اور لاکھوں مسلمان روحانی سفر مکمل کرنے کے بعد اپنے اپنے ممالک کو روانہ ہوتے ہیں۔\n\nسعودی عرب\n\nحج 2026\n\nعازمین حج کی منیٰ آمد کا سلسلہ آج دن بھر جاری رہے گا جہاں وہ پیر کی شب قیام کریں گے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, مئی 25, 2026 - 11:15\n\nMain image:\n\n> <p>عازمین حج 22 مئی 2026 کو خانہ کعبہ کا طواف کر رہے ہیں (روئٹرز)</p>\n\nدنیا\n\njw id:\n\nTZ4tKutk\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان نے عازمین حج کے لیے گائیڈز تعینات کر دیے\n\nخطبہ حج اس سال 35 زبانوں میں نشر کیا جائے گا\n\nقدیم قافلوں سے جدید ٹرانپسورٹ تک: سفر حج کتنا بدل چکا ہے؟\n\nتوکلنا ایپ: عازمینِ حج کے لیے روانگی سے قبل ڈیجیٹل پرمٹ\n\nSEO Title:\n\nمناسک حج کا آغاز، عازمین حج منیٰ پہنچنے لگے\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "مناسک حج کا آغاز، عازمین حج منیٰ پہنچنے لگے"
}