{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreifpekii3elatdex4p4kz3onvfxg34ncw7enfmicep2v3ed7n2p7wq",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmmirvl5yz42"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreicuagvdrojbwkxodfjwo3if4ddwqu3jhuimrycszcfl2rbbn6if2q"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 56408
  },
  "path": "/node/186034",
  "publishedAt": "2026-05-24T14:58:12.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "pic.twitter.com/dmhqagEUq9",
    "May 24, 2026",
    "ایران جنگ",
    "صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
    "امریکہ",
    "پاکستان",
    "ثالثی",
    "اسرائیل",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "دنیا",
    "video",
    "لائیو اپ ڈیٹس",
    "@ONA_eng"
  ],
  "textContent": "**ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر گفتگو**\n\nعمانی خبر رساں ادارے کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ کو ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا جس میں پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات اور ان کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا ذکر کیا گیا۔\n\n> The Foreign Minister receives a verbal message from the Minister of Foreign Affairs of the Islamic Republic of Iran. The message, delivered by the Deputy Foreign Minister of Iran for Legal and International Affairs, touched upon the ongoing Iranian-US talks mediated by Pakistan… pic.twitter.com/dmhqagEUq9\n>\n> — Oman News Agency (@ONA_eng) May 24, 2026\n\nبعد ازاں عمان اور ایران کے وفود کے درمیان ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں آبنائے ہرمز سے گزرنے کی آزادی کے اصولوں پر گفتگو کی گئی۔\n\nدونوں فریقوں نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ یہ اصول بین الاقوامی قانون کے مطابق ہونے چاہییں، تاکہ خطے میں بحری آمدورفت کو محفوظ اور منظم بنایا جا سکے۔\n\n* * *\n\n**ایران کا ’جوہری خطرہ‘ ختم کرنے پر صدر ٹرمپ سے اتفاق ہو گیا: نیتن یاہو**\n\nاسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے کہا ہے کہ انہوں نے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتفاق کیا ہے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی حتمی معاہدے میں تہران کے ’جوہری خطرے‘ کو مکمل طور پر ختم کیا جانا ضروری ہے۔\n\nانہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر بیان میں کہا کہ اس مقصد کے لیے ایران کی جوہری افزودگی کی تنصیبات کو ختم کرنا اور ملک سے افزودہ یورینیم کو ہٹانا ضروری ہوگا۔\n\nنتن یاہو کے مطابق ٹرمپ نے اس بات کی بھی توثیق کی ہے کہ اسرائیل کو ہر محاذ پر اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، جس میں لبنان بھی شامل ہے۔ (روئٹرز)\n\n* * *\n\n**مذاکرات منظم اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں: صدر ٹرمپ**\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات منظم اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں تاہم جوہری معاہدہ طے ہونے ایران کی ناکہ بندی جاری رہے گی۔\n\nانہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ایران کے ساتھ جاری مذاکرات منظم اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، تاہم اس عمل میں جلد بازی نہیں کی جا رہی کیونکہ وقت امریکہ کے حق میں ہے۔‘\n\n\n\n\nٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما دور کے ایران جوہری معاہدے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’بدترین‘ قرار دیا اور کہا کہ اس نے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی راہ فراہم کی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ مذاکرات اس کے برعکس ہیں اور ان کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔\n\nٹرمپ کے مطابق امریکہ اور ایران کے تعلقات بتدریج زیادہ پیشہ ورانہ اور نتیجہ خیز ہو رہے ہیں، تاہم ایران کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ وہ نہ تو جوہری ہتھیار تیار کر سکتا ہے اور نہ ہی حاصل کر سکتا ہے۔\n\nانہوں نے مزید کہا: ’میں مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کا اب تک کی حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جسے مزید مضبوط کیا جائے گا اگر وہ تاریخی ابراہام معاہدوں میں شامل ہوں۔ اور کون جانتا ہے، شاید اسلامی جمہوریہ ایران بھی اس میں شامل ہونا چاہے۔‘\n\nایران جنگ\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nامریکہ\n\nپاکستان\n\nثالثی\n\nاسرائیل\n\nٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات منظم اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں تاہم جوہری معاہدہ طے ہونے تک ایران کی ناکہ بندی جاری رہے گی۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, مئی 24, 2026 - 20:00\n\nMain image:\n\n> <p>امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 22 مئی 2026 کو نیو جرسی ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد ایئر فورس ون سے اتر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\njw id:\n\nADoqJhot\n\ntype:\n\nvideo\n\nlabel:\n\nلائیو اپ ڈیٹس\n\nrelated nodes:\n\nامید ہے پاکستان جلد امریکہ – ایران مذاکرات کی میزبانی کرے گا: شہباز شریف\n\nفیلڈ مارشل کے دورہ ایران میں حتمی مفاہمت کی جانب حوصلہ افزا پیش رفت: آئی ایس پی آر\n\nشراکت دار چننا امریکہ کا فیصلہ ہے: پاکستانی ثالثی کے سوال پر جے شنکر کا جواب\n\nایران کے ساتھ مذاکرات معاہدے اور دوبارہ حملے کے درمیان ’بارڈر لائن‘ پر: ٹرمپ\n\nSEO Title:\n\nمذاکرات منظم اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں: صدر ٹرمپ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "مذاکرات منظم اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں: صدر ٹرمپ"
}