{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiama33mtmzxpgh6oogtb45o7h6avc2lskyv6citc5mubho3enafri",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmlbj5qxsn32"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreifsvw3vl5ohjclp36dqnmsfsewb5zzhilebo35deemqkhey2s7q3u"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 55713
},
"path": "/node/186030",
"publishedAt": "2026-05-24T04:00:05.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان",
"بلوچستان",
"کوئٹہ",
"محمد عیسیٰ",
"news"
],
"textContent": "**صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں حکام کے مطابق اتوار کی صبح ٹرین پر بم حملے میں اب تک 52 افراد کے زخمی ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد کا تعین کیا جا رہا ہے۔**\n\nجائے وقوعہ پر موجود ایس پی سٹی قادر کنبرانی نے بتایا ہے کہ زخمیوں کی تعداد جو ابتدائی طور پر سات بتائی گئی تھی اب بڑھ کر 52 تک پہنچ گئی ہے۔\n\nپولیس کے مطابق چمن پھاٹک کے قریب ہونے والے دھماکے کے بعد ٹرین پٹڑی سے اتر گئی۔\n\nواقعے کے فوراً بعد ایمبولنسز اور سکیورٹی فورسز کی بھاری تعداد جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔\n\nسول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان وسیم بیگ کے مطابق دھماکے میں سات زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا شہر کے ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔\n\nبلوچستان کے معاون خصوصی برائے داخلہ بابر یوسف زئی نے کہا کہ حملے سے متعلق مزید معلومات اکھٹی کی جا رہی ہیں اور جلد میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔\n\nانہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔\n\nپاکستان\n\nبلوچستان\n\nکوئٹہ\n\nایس پی سٹی قادر کنبرانی نے بتایا ہے کہ زخمیوں کی تعداد جو ابتدائی طور پر سات بتائی گئی تھی اب بڑھ کر 52 تک پہنچ گئی ہے۔\n\nمحمد عیسیٰ\n\nاتوار, مئی 24, 2026 - 09:45\n\nMain image:\n\n> <p>کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب 24 مئی 2026 کو ٹرین کو بم حملے سے نشانہ بنایا گیا (فوٹو/ مقامی رہائشی گل عالم)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nاصرار پر ایف سی کی نوکری چھوڑی، لیکن موت بم حملے ہی سے ہوئی\n\nچوکی پر کار بم حملہ، 15 اہلکار جان سے گئے: بنوں پولیس\n\nSEO Title:\n\nکوئٹہ میں ٹرین پر بم حملہ، زخمیوں کی تعداد 52 ہو گئی: پولیس\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "کوئٹہ میں ٹرین پر بم حملہ، زخمیوں کی تعداد 52 ہو گئی: پولیس"
}