{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiakr4ze2ufyy2szg3wxtphadj427gxulk4c2u3hupa2veteex74je",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmkzomm475x2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreidwz4ggszcqki4vz6qfxc37gfwzvp6hihdaoostmnvcoleusy3hbq"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 191389
},
"path": "/node/186029",
"publishedAt": "2026-05-24T03:02:56.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"عید",
"مویشی منڈی",
"ارشد چوہدری",
"ملٹی میڈیا",
"video"
],
"textContent": "**پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الاضحی کی تیاریاں جاری ہیں جس میں سب سے اہم فریضہ قربانی ہوتا ہے اور اس کی ادائیگی کے لیے جانور کا انتخاب اور خریداری ایک مشکل عمل سمجھا جاتا ہے۔**\n\nان دنوں پاکستانیوں کی بڑی تعداد اس فریضے کی ادائیگی کے لیے قربانی کے جانوروں کی خریداری میں مصروف ہیں۔\n\nحکومت پنجاب نے لاہور شہر کے اطراف چار بڑی منڈیاں قائم کر رکھی ہیں، جہاں بکرے، چھترے اور بڑے جانور کی کثیر تعداد فروخت کے لیے موجود ہے۔\n\nتاہم سوال یہ ہے کہ آخر بکرا خریدتے وقت کن چیزوں کو دیکھنا اور کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟\n\nلاہور کی سب سے بڑے مویشی منڈی شاہ پور کانجراں میں سیالکوٹ سے سو کے قریب بکرے فروخت کے لیے لانے والے بیوپاری محمد فراز نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا کہ ’اچھا اور خوبصورت بکرا خریدتے ہوئے سب سے پہلے تو مختلف رنگ اور نسل کو دیکھا جاتا ہے، پھر اس کا وزن اور قد دلچسپی کا سبب بنتا ہے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nبکرے کی عمرے کا تعین کے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’دو دانت ایک سال، چار دانت دو سال جبکہ سامنے کے چھے دانت والے بکرے کی عمر تین سال ہوتی ہے۔ دو یا چار دانت والے بکرے کا گوشت سب سے لذیز ہوتا ہے۔ پھر نسلی بکرے کے گوشت سے مہک بھی اچھی آتی ہے۔‘\n\nایک اور بیوپاری محمد شکیل نے بتایا کہ ’اچھا بکرا چیک کرنے کے لیے سب سے پہلے اسے دم والی سائیڈ سے پٹھ کو ہاتھ ڈال کر اندازہ لگایا جاتا ہے۔ پھر سینے کے نیچے اگلی ٹانگ کے اوپر ہاتھ لگا کر چربی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔\n\n’جس بکرے کا پیٹ بڑا ہو اس میں اوجڑی بڑی جبکہ گوشت کم نکلتا ہے۔ لمبے کانوں والی نسل اور چھوٹے سینگھ کے بکرے لوگوں کی زیادہ دلچسپی حاصل کرتے ہیں۔‘\n\nانہوں نے ایک دلچسپ بات بتائی کہ ’بکروں میں شوگر فری بکرے بھی ہوتے ہیں جو کھلے عام چر کر یعنی مرضی سے کھا پی کر پلتے ہیں۔\n\n’ان میں اگرچہ گوشت کم نکلتا ہے لیکن وہ خاص خوراک کھلا کر پالے گئے بکروں سے لذیز گوشت رکھتے ہیں ان میں شوگر بھی نہیں ہوتی۔ ایسے بکروں کی نشانی یہ ہے کہ وہ پھرتیلے اور ایکٹو زیادہ ہوتے ہیں۔ انہیں سنبھالنا بھی فارم کے بکروں کی نسبت مشکل ہوتا ہے۔‘\n\nعید\n\nمویشی منڈی\n\nان دنوں پاکستانیوں کی بڑی تعداد قربانی کے جانوروں کی خریداری میں مصروف ہیں۔ تو جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ بکروں میں کن چیزوں کو دیکپھنا چاہیے۔\n\nارشد چوہدری\n\nاتوار, مئی 24, 2026 - 08:00\n\nMain image:\n\nملٹی میڈیا\n\njw id:\n\nrG1CvMKG\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nاسلام آباد: مویشی منڈی میں آن لائن ادائیگی کا رجحان محدود، نقد رقم کو ترجیح\n\nپالتو جانور: ’وہ بچے جو کبھی بڑے نہیں ہوتے‘\n\nاسلام آباد کے بکرے اور گھنگروؤں کا فیشن\n\nSEO Title:\n\nقربانی کے بکرے خریدتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "قربانی کے بکرے خریدتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟"
}