{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreibereirhbbpkcaecjieuep53tlg7k5hpyetq4hm223flbtjmjpeju",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmkszh6ewzy2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreicrmq4t65hw6nnaomgk3a24gd6kspbcctwoc7bvtgimcalrroyr4y"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 104022
},
"path": "/node/186017",
"publishedAt": "2026-05-23T02:17:18.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"امریکہ",
"ایران",
"صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
"حملے",
"اسرائیل",
"اے ایف پی",
"دنیا",
"news"
],
"textContent": "**امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ ایران کے خلاف نئے حملوں پر غور کر رہا ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔**\n\nخبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعے کو شائع ہونے والی امریکی میڈیا اداروں سی بی ایس اور ایگزیوس کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم حکومتی معاملات کے باعث اپنی ذاتی سرگرمیاں بھی محدود کر دی ہیں۔\n\nگذشتہ روز صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ اپنے بیٹے کی شادی میں شرکت کے لیے سفر نہیں کریں گے۔\n\nانہوں نے کہا کہ ’موجودہ حالات اور امریکی مفادات کے پیش نظر میرے لیے یہ ضروری ہے کہ میں واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس میں موجود رہوں۔‘\n\nانہوں نے اپنے بیان میں ملک سے محبت کو بھی اس فیصلے کی وجہ قرار دیا۔\n\nدونوں امریکی میڈیا اداروں کے مطابق ایران پر ممکنہ حملوں کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی منظوری نہیں دی گئی، تاہم صورت حال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔\n\nدوسری جانب ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں، جن میں پاکستان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ کسی ممکنہ معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکے۔\n\nاس معاملے پر وائٹ ہاؤس نے اے ایف پی کی جانب سے رابطہ کرنے پر کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا، تاہم سی بی ایس کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے کہا کہ ’صدر پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ اگر ایران کسی معاہدے تک نہیں پہنچتا تو اس کے نتائج سامنے آئیں گے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nوائٹ ہاؤس نے جمعے کو صدر ٹرمپ کے اختتام ہفتہ کے منصوبوں میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیو جرسی میں واقع اپنے گالف ریزورٹ جانے کے بجائے واشنگٹن میں ہی قیام کریں گے۔\n\nاسی روز نیویارک کے دورے سے واپسی پر انہوں نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دینے سے بھی گریز کیا، حالانکہ وہ عموماً صحافیوں سے گفتگو کرتے ہیں۔\n\nایگزیوس نے دو نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ گزشتہ چند دنوں میں ایران کے ساتھ مذاکراتی عمل سے خاصے مایوس ہو گئے ہیں۔\n\nرپورٹ کے مطابق ان کا مؤقف ہفتے کے دوران سفارتی حل سے ہٹ کر ممکنہ فوجی کارروائی کی جانب مائل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔\n\nسی بی ایس نے بھی نامعلوم ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ امریکی فوج اور انٹیلی جنس اداروں سے وابستہ بعض اہلکاروں نے ممکنہ حملوں کے خدشے کے پیش نظر اپنی چھٹیوں کے منصوبے منسوخ کر دیے ہیں۔\n\nامریکہ\n\nایران\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nحملے\n\nاسرائیل\n\nامریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ ایران کے خلاف نئے حملوں پر غور کر رہا ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔\n\nاے ایف پی\n\nہفتہ, مئی 23, 2026 - 07:15\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">امریکی بحریہ کی جانب سے آٹھ فروری 2026 کو جاری کی گئی تصویر میں بحیرہ عرب میں موجود نمٹز کلاس کا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nامریکہ اور ایران میں ثالثی کی کوششیں جاری: فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے\n\nآبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس نافذ کیا تو ایران سے معاہدہ ممکن نہیں ہوگا: مارکو روبیو\n\nایران کے ساتھ مذاکرات معاہدے اور دوبارہ حملے کے درمیان ’بارڈر لائن‘ پر: ٹرمپ\n\nوزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر سے ملاقات\n\nSEO Title:\n\nامریکہ کا ایران پر نئے حملے کرنے پر غور: امریکی میڈیا\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "امریکہ کا ایران پر نئے حملے کرنے پر غور: امریکی میڈیا"
}