{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreibdo7pcvivu56vyxu2vngkh62zj4vdjfl44u5glawsigupjfehdsu",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmksyzltfvx2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreifnjbds56ctcb3waj57qwpocg7dhsetoatavl4aatsczfxexjjtze"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 58984
  },
  "path": "/node/186019",
  "publishedAt": "2026-05-23T03:18:51.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "شہباز شریف",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "پاکستان",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف ہفتے کو دو روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے جس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر بات چیت متوقع ہے۔**\n\nپاکستان اور چین کے درمیان علاقائی و عالمی امور پر قریبی رابطے جاری ہیں۔\n\nوزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف 23 سے 26 مئی 2026 تک چین کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔\n\nوزیراعظم آفس کے بیان کے مطابق ان کے وفد میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔\n\nیہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دونوں ملک سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔\n\nدورے کے دوران وزیراعظم چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں کریں گے۔\n\nدونوں ممالک سیاسی، اقتصادی اور سٹریٹیجک تعاون کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ سمیت علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔\n\nترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان اور چین نے مشرق وسطیٰ کے تنازعے کے حوالے سے مسلسل رابطہ اور ہم آہنگی برقرار رکھی ہوئی ہے جبکہ چین نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت کی ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nدفتر خارجہ کے مطابق شہباز شریف کے دورے کے دوران بات چیت میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی اعلیٰ معیار کی ترقی، تجارت، سرمایہ کاری، صنعتی تعاون، زرعی جدیدکاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائنس و ٹیکنالوجی اور عوامی روابط کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔\n\nوزیراعظم اپنے دورے کا آغاز صوبہ ژی جیانگ کے شہر ہانگژو سے کریں گے جہاں وہ پاکستان-چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس کی صدارت کریں گے۔\n\nکانفرنس میں آئی ٹی و ٹیلی کام، بیٹری توانائی ذخیرہ نظام اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کے مواقع پر غور کیا جائے گا۔\n\nبیجنگ میں وزیراعظم شہباز شریف چین پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ ود فارن کنٹریز کی جانب سے پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقعے پر منعقدہ استقبالیہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔\n\nحکام کے مطابق اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اعتماد مزید مضبوط ہوگا، سٹریٹیجک تعاون کو وسعت ملے گی اور پاک چین دیرینہ ’آل ویدر‘ شراکت داری مزید مستحکم ہوگی۔\n\nشہباز شریف\n\nدورے کے دوران شہباز شریف چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں کریں گے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, مئی 23, 2026 - 08:15\n\nMain image:\n\n> <p>25 مئی، 2025 کو وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے استنبول روانہ ہوتے ہوئے (پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nٹرمپ کے فوراً بعد پوتن کا دورہ چین اہم کیوں؟\n\nپانڈا بانڈ کیا ہے اور پاکستان نے چین میں ان کا اجرا کیوں کیا؟\n\nخلیجی ممالک سے اقتصادی سفارت کاری مزید موثر بنائی جائے: شہباز شریف\n\nSEO Title:\n\nپاکستانی وزیراعظم چین روانہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت کا امکان\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "پاکستانی وزیراعظم کا دورہ چین، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت کا امکان"
}