{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreihd52pnbr4z4qojesycvovqkaashdmpdfpndxkdf5afhqo7kxir6u",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmksyyqf72v2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreice3euztiiwehmyhp7nktwtpi54aydvziflzc6v4efjb3j3evyf2a"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 92044
  },
  "path": "/node/186021",
  "publishedAt": "2026-05-23T06:02:36.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "آئی پی ایل",
    "روئٹرز",
    "کرکٹ",
    "news"
  ],
  "textContent": "**سن رائزرز حیدرآباد نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلورو کو 55 رنز سے شکست دے دی، جس کے بعد کپتان پیٹ کمنز نے فاسٹ بولرز ایشان مالنگا اور ثاقب حسین کی بھرپور تعریف کی ہے۔**\n\nجمعے کو حیدرآباد نے ایشان کشن کی 46 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کی بدولت چار وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے، جس کے بعد حسین اور مالنگا نے بنگلورو کے ہدف کے تعاقب کو تین اہم وکٹیں لے کر سلو کر دیا۔\n\nآئی پی ایل کے اس سیزن میں حسین اور مالنگا مجموعی طور پر 34 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جبکہ کمنز نے، جو لمبر بون سٹریس انجری کے باعث کچھ میچز سے باہر رہے، سات میچوں میں آٹھ وکٹیں لی ہیں۔\n\nآسٹریلیا کے کمنز نے کہا ’وہ زبردست کھیل رہے ہیں۔ میں نے بھی ان لڑکوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔\n\n’ایشان مالنگا بہترین فارم میں ہے اور مختلف گیندیں آزما رہا ہے۔ اور ظاہر ہے، ثاقب بھی بہت شاندار ہے۔ یہ سب ایک کپتان کا خواب ہوتے ہیں۔‘\n\nسن رائزرز حیدرآباد کے کپتان کمنز چھ مئی، 2026 کو حیدر آباد میں پنجاب کنگز کے خلاف میچ کے دوران بولر ثاقب حسین سے بات کر رہے ہیں (اے ایف پی)\n\n\n\n\nحیدرآباد کے ہیڈ کوچ ڈینیئل ویٹوری نے کہا کہ ان کے بولنگ یونٹ کی کارکردگی موسم کے آغاز میں خراب نتائج سے ٹیم کو نکالنے میں اہم کردار رہی ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے مزید کہا ’یہ تینوں فاسٹ بولرز غیر معمولی رہے ہیں۔\n\nہمیں ہرش دوبے، شیوانگ (کمار)، نتیش (کمار ریڈی) اور ہِنجے (پرفل) کی بھی اہم شراکتیں ملیں، جنہوں نے ہمیں ابتدائی چار میں سے تین میچ ہارنے کے بعد واپسی کا موقع دیا۔\n\n’اور پھر اگلے 12 میں سے آٹھ میچ جیتنا ان سب کی محنت کا ثبوت ہے۔ ہمیں توقع تھی ہمارا بیٹنگ یونٹ اچھا کرے گا لیکن بولرز نے جس طرح ان کا ساتھ دیا وہی ہماری موجودہ پوزیشن کی اصل وجہ ہے۔‘\n\nبھاری شکست کے باوجود بنگلورو لیگ سٹیج میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے اور اب وہ منگل کو پہلے پلے آف میں دوسرے نمبر پر موجود گجرات ٹائٹنز کے خلاف کھیلیں گے، جبکہ حیدرآباد بدھ کو ایلیمینیٹر میں میدان میں اترے گا۔\n\nآئی پی ایل\n\nسن رائزرز حیدرآباد کے کپتان کمنز نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو شکست دینے کے بعد فاسٹ بولرز ایشان مالنگا اور ثاقب حسین کی بھرپور تعریف کی ہے۔\n\nروئٹرز\n\nہفتہ, مئی 23, 2026 - 11:00\n\nMain image:\n\n> <p>سن رائزرز کے کپتان کمنز تین مئی، 2026 کو حیدر آباد میں کولکتہ نائٹ رائیڈر کے خلاف آئی پی ایل کے ایک میچ میں بولنگ کی تیاری کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nآئی پی ایل: ہردک پانڈیا پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ\n\n15 سالہ سوریہ ونشی کی دھواں دار اننگز، جسٹن لینگر بھی داد دینے پر مجبور\n\nکرکٹ سے محبت سچی لیکن کیریئر ایک دن ختم ہو جائے گا: کوہلی\n\nپی ایس ایل 11: ٹرافی کے علاوہ کس کھلاڑی کو کیا ملا؟\n\nSEO Title:\n\nپیٹ کمنز نے کن 2 بولرز کو کسی بھی ’کپتان کا خواب‘ قرار دیا\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "پیٹ کمنز نے کن 2 بولرز کو کسی بھی ’کپتان کا خواب‘ قرار دیا"
}