{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreibou4eawt65iq4azc53suaa6itbaibjqdh52kdyc3cn2tvtth4yim",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmksyiwjlzx2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreifqtwwdxt3cf7nyzmsujdwui6platyen4jcko7le7izfyffsfm2iu"
},
"mimeType": "image/png",
"size": 1088525
},
"path": "/node/186025",
"publishedAt": "2026-05-23T11:09:58.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"عیدالاضحیٰ",
"عید",
"اسلام آباد",
"بکرا",
"فہد منظر عزیز",
"پاکستان",
"video"
],
"textContent": "**عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی اسلام آباد کی سنگجانی مویشی منڈی میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے، جہاں لوگ قربانی کے جانور خریدنے کے لیے مختلف سٹالز کا رخ کر رہے ہیں۔**\n\nرش اور بھاری رقوم کے لین دین کے باعث شہریوں کو سیکیورٹی سے متعلق خدشات بھی ہیں، کہ آیا منڈی میں نقد رقم ساتھ رکھنا محفوظ ہے یا نہیں۔\n\nمنڈی میں آنے والے خریداروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ کچھ لوگ آن لائن ادائیگی کو ترجیح دے رہے ہیں، لیکن اکثریت اب بھی نقد رقم میں لین دین کر رہی ہے۔\n\nمنڈی میں آئی ایک خریدار انوشہ نے ریٹس زیادہ ہونے کی شکایت کی اور ساتھ ہی آن لائن ادائیگی کی سہولت محدود ہونے کا بھی اظہار کیا۔\n\nمنڈی میں آئے ایک خریدار محمد ابو بکر کا کہنا ہے کہ ’ تقریباً 90 فیصد لین دین کیش میں ہو رہا ہے، صرف 10 فیصد لوگ آن لائن پیمنٹ استعمال کر رہے ہیں۔‘\n\nان کے مطابق انٹرنیٹ مسائل اور رقم ٹرانسفر میں تاخیر کی وجہ سے لوگ آن لائن ادائیگی سے ہچکچاتے ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nایک شہری حضرت خان کا کہنا ہے کے ایسے ماحول میں ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے تاکہ شہری زیادہ محفوظ انداز میں خریداری کر سکیں۔\n\nان کا کہنا ہے کہ ’اس وقت بازار اور منڈیوں میں خریداری کے لیے پیسے لے کر آنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ اس لیے آن لائن کی سہولت موجود ہونی چاہیے۔‘\n\nمنڈی میں موجود ایک پرائیویٹ بینک کے ڈیجیٹل بینکنگ نمائندے زین خورشید خان نے منڈی میں ایک آگاہی اور سہولت فراہم کرنے والا کیمپ بھی لگایا ہوا ہے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ’ہمارا اس کیمپ کو لگانے کا مقصد خریداروں اور بیوپاریوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے کہ یہاں لوگ کیش لیس بینکنگ کو استعمال کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر QR کوڈ کے ذریعے آپ لوگ ادائیگیاں کر سکتے ہیں۔\n\nعید\n\nاسلام آباد\n\nبکرا\n\nعیدالاضحیٰ سے قبل اسلام آباد کی سنگجانی مویشی منڈی میں خریداروں اور بیوپاریوں کی بڑی تعداد موجود ہے، تاہم آن لائن ادائیگی کے نظام کے باوجود زیادہ تر لین دین اب بھی نقد رقم میں ہو رہا ہے۔\n\nفہد منظر عزیز\n\nہفتہ, مئی 23, 2026 - 16:00\n\nMain image:\n\n> <p>انٹرنیٹ مسائل اور رقم ٹرانسفر میں تاخیر کی وجہ سے لوگ آن لائن ادائیگی سے ہچکچاتے ہیں۔<br />\n> تصویر: ٖفہد منظر</p>\n\nپاکستان\n\njw id:\n\najbxLELe\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان میں عید کی علاقائی مٹھاس\n\n’عید پر سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کیا جائے‘: تاجروں کی حکومت کو ڈیڈ لائن\n\nپاکستان میں اویغور مسلمانوں کی روایتی عید تقریبات\n\nجب عید خوشیوں کے بجائے فکر لے کر آتی ہے\n\nSEO Title:\n\nاسلام آباد: مویشی منڈی میں آن لائن ادائیگی کا رجحان محدود، نقد رقم کو ترجیح\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "اسلام آباد: مویشی منڈی میں آن لائن ادائیگی کا رجحان محدود، نقد رقم کو ترجیح"
}