{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreic43crapcn22kvgck5pi2ouxnkg2adxspsib3zwtkmdbr4xb36yde",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmi3tni2jjy2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreihmngam2ueb3ylcki6oo3rftahlfn2visykigoq4747kiyqk4yeky"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 62718
},
"path": "/node/186007",
"publishedAt": "2026-05-22T05:59:26.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
"امریکہ",
"گالیاں",
"نازیبا",
"کیٹی ہاکنسن",
"news"
],
"textContent": "**ایک نئی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی تقریروں میں نازیبا الفاظ کا زیادہ استعمال کر رہے ہیں اور موضوع سے ہٹ کر زیادہ بے ربط باتیں کر رہے ہیں۔**\n\nاخبار واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے ان کی تقریروں اور ٹروتھ سوشل پوسٹس کے ایک تجزیے کے مطابق، ٹرمپ اپنے دوسرے صدارتی دور میں زیادہ غیر اخلاقی زبان اور توہین آمیز الفاظ استعمال کر رہے ہیں۔\n\nتجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ اب تک ان کی دوسری مدت کی تقریباً 93 فیصد تقریروں میں ایک یا ایک سے زیادہ غیر اخلاقی جملے شامل رہے ہیں، جب کہ ان کی پہلی مدت کے ابتدائی ڈیڑھ سال کے دوران یہ شرح 40 فیصد تھی۔\n\nان کی پہلی مدت کے اسی عرصے کے مقابلے میں سوشل میڈیا پر بھی ان کی جانب سے اس زبان کے استعمال میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔\n\nیہ رجحان خاص طور پر گذشتہ ماہ اس وقت نمایاں ہوا، جب ٹرمپ نے ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کے حوالے سے ٹروتھ سوشل پر غیر اخلاقی الفاظ سے بھری ایک پوسٹ شیئر کی۔\n\n'*** آبنائے کھولو، تم پاگل ****، ورنہ تم جہنم میں رہو گے۔ بس دیکھتے جاؤ۔‘ انہوں نے ایسٹر سنڈے کو لکھا۔(اس پوسٹ میں انہوں نے گالیوں کا استعمال کیا)۔\n\nرواں ماہ کے شروع میں ایک تقریر کے دوران انہوں نے وائٹ ہاؤس کو بھی '*** ہاؤس‘ قرار دیا۔\n\nصدر نے کہا کہ ‘مجھے میری اہلیہ نے کہا تھا کہ ’آپ کو صدر جیسا رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ اس لیے غیر اخلاقی زبان استعمال نہ کریں۔‘ میں نہیں کروں گا۔ اس لیے، عام طور پر میں اسے *** ہاؤس کہتا، لیکن میں ایسا نہیں کہنا چاہتا۔‘\n\nواشنگٹن پوسٹ کے تجزیے کے مطابق، ٹرمپ اپنے عوامی خطابات میں زیادہ کثرت سے موضوع سے بھٹک جاتے ہیں، اور ان کی تقریروں میں بے ربط باتوں کی اوسط تعداد ان کی پہلی مدت کے 10 سے بڑھ کر دوسری مدت میں 37 ہو گئی ہے۔\n\nصدر کی رات گئے پوسٹوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ رواں سال اب تک ٹروتھ سوشل پر صدر کی 30 فیصد سے زیادہ اصل پوسٹس رات آٹھ بجے سے صبح چھ بجے کے درمیان شیئر کی گئی ہیں، جو کہ گذشتہ سال کے 25 فیصد کے مقابلے میں زیادہ ہے۔\n\nاس تجزیے کے بارے میں پوچھے جانے پر وائٹ ہاؤس کی ترجمان اولیویا ویلز نے دی انڈپینڈنٹ کو بتایا کہ ’صدر ٹرمپ کو سیاسی طور پر درست ہونے کی پروا نہیں۔ انہیں امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے کی فکر ہے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nویلز نے مزید کہا: ’امریکی عوام اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ صدر کتنے کھرے، شفاف اور موثر ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پانچ نومبر 2024 کو ایک بھاری اکثریت سے شاندار کامیابی حاصل کی۔‘\n\nدی انڈپینڈنٹ نے پہلے رپورٹ کیا تھا کہ کچھ ماہرین ٹرمپ کی جانب سے حال ہی میں سوشل میڈیا پر غصے کے اظہار، خاص طور پر ایران جنگ کے دوران، پر تیزی سے تشویش کا شکار ہو رہے ہیں۔\n\nفلاڈیلفیا سے تعلق رکھنے والی ٹراما تھراپسٹ اور مصنفہ شیری بوٹون نے گذشتہ ماہ دی انڈپینڈنٹ کو بتایا تھا کہ ٹرمپ کی پوسٹس میں ’ہمدردی کی کمی‘ ہے، جسے انہوں نے ’تشویشناک‘ قرار دیا۔\n\nانہوں نے مزید کہا: ’کئی معاملات میں، جب کوئی جارحانہ بیان بازی کا استعمال کر رہا ہوتا ہے، تو یہ اکثر اپنی کمزوری یا عدم تحفظ کو چھپانے کے لیے ایک دفاعی طریقہ کار کے طور پر کام کرتا ہے۔‘\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nامریکہ\n\nگالیاں\n\nنازیبا\n\nایک نئی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی تقریروں میں نازیبا الفاظ کا زیادہ استعمال کر رہے ہیں اور موضوع سے ہٹ کر زیادہ بے ربط باتیں کر رہے ہیں۔\n\nکیٹی ہاکنسن\n\nجمعہ, مئی 22, 2026 - 10:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 21 مئی 2026 کو وائٹ ہاؤس میں تقریب کے دوران گفتگو کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nامریکہ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nامریکہ اور ایران میں ثالثی کی کوششیں جاری: فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے\n\nایران کے ساتھ مذاکرات معاہدے اور دوبارہ حملے کے درمیان ’بارڈر لائن‘ پر: ٹرمپ\n\nامریکہ کو دوبارہ ایران پر حملہ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے: ٹرمپ\n\nٹرمپ کے فوراً بعد پوتن کا دورہ چین اہم کیوں؟\n\nSEO Title:\n\nصدر ٹرمپ کی گفتگو میں نازیبا الفاظ کا استعمال کیوں بڑھ گیا؟\n\ncopyright:\n\nIndependentEnglish\n\norigin url:\n\nhttps://www.the-independent.com/news/world/americas/us-politics/trump-profanity-speeches-social-media-b2981220.html\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "صدر ٹرمپ کی گفتگو میں نازیبا الفاظ کا استعمال کیوں بڑھ گیا؟"
}