{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreie643k7cgveovzegej24rvwtg2fby7xm7qe3z6ebdxl43suanaxr4",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmi3sjzr6ku2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreihbjpqnei6g2aovvtasyt7i43hbsugwocbxbedceptsii3pi3jkiy"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 55635
  },
  "path": "/node/186013",
  "publishedAt": "2026-05-22T15:58:05.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
    "امریکہ",
    "شادی",
    "ایران جنگ",
    "آریانا بائیو",
    "news"
  ],
  "textContent": "**امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ہفتے کے آخر میں بہاماس میں ہونے والی اپنے بڑے بیٹے کی شادی میں شرکت نہیں کریں گے۔**\n\nجمعرات کو صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور بیٹینا اینڈرسن کی اس نجی تقریب میں شرکت کی ’کوشش کریں گے‘، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کی جنگ کے باعث ’وقت مناسب نہیں ہے‘۔\n\nبعد ازاں سی این این کے مطابق ذرائع نے تصدیق کی کہ صدر نے شادی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔\n\nٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں کے سوال پر کہا: ’یہ وہ چیز ہے جس میں، میں نہیں جیت سکتا۔ اگر میں جاؤں تو بھی تنقید ہوگی اور اگر نہ جاؤں تو بھی مجھے فیک نیوز کے ذریعے نشانہ بنایا جائے گا۔‘\n\nان کے ویک اینڈ شیڈول کے مطابق صدر امریکہ میں ہی رہیں گے اور نیو جرسی کے بیڈ منسٹر میں غالباً اپنے گالف کلب میں ’ایگزیکٹو ٹائم‘ گزاریں گے۔\n\nذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور اینڈرسن کی شادی ایک انتہائی نجی تقریب ہوگی، جس میں 50 سے کم مہمان شریک ہوں گے۔ صدر نے بھی اسے ’چھوٹی اور نجی تقریب‘ قرار دیا تھا۔\n\nڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور بیٹینا اینڈرسن 21 اپریل 2025 کو واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے جنوبی لان میں منعقد ہونے والے سالانہ ایسٹر ایگ رول میں شرکت کے لیے پہنچتے ہوئے (اے ایف پی)\n\n\n\n\nسی این این کے مطابق ایک وجہ یہ بھی تھی کہ صدر اس تقریب کو زیادہ سے زیادہ نجی رکھنا چاہتے تھے، اسی لیے ان کی عدم شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔\n\nجمعرات کو اس بارے میں سوال پر صدر نے غیر واضح جواب دیا تھا اور کہا تھا کہ انہیں ایران کی جنگ کی صورت حال کے باعث موجود رہنا ہوگا۔\n\nانہوں نے کہا: ’وہ چاہتے ہیں کہ میں جاؤں۔ میں نے کہا، یہ میرے لیے اچھا وقت نہیں ہے، میرے پاس ایران اور دیگر معاملات ہیں۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nتقریباً 12 ہفتے گزرنے کے باوجود ایران کی جنگ جاری ہے اور ٹرمپ کو عوامی سطح پر بڑھتی ہوئی ناپسندیدگی کا سامنا ہے، جس کی وجہ مہنگائی، پیٹرول، اشیائے خورونوش اور روزمرہ اخراجات میں اضافہ بتایا جا رہا ہے، جو اس جنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔\n\nاس کے باوجود، ٹرمپ گالف ٹریک کے مطابق وہ جنگ کے آغاز کے بعد کم از کم پانچ ویک اینڈ مارا لاگو میں اپنے گالف کلب میں گزار چکے ہیں اور کم از کم تین ویک اینڈ ڈورل، فلوریڈا میں بھی رہے ہیں، جہاں انہوں نے کئی مواقع پر گالف بھی کھیلا۔\n\nاب وہ نیو جرسی میں وقت گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔\n\nدیگر صدور اپنے اہلِ خانہ کی شادیوں میں شرکت کرتے رہے ہیں، اور بعض نے ان کی میزبانی بھی کی ہے۔ حال ہی میں سابق صدر جو بائیڈن نے نومبر 2022 میں اپنی نواسی نومی بائیڈن کی شادی وائٹ ہاؤس میں کروائی تھی، جبکہ سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے جون 2008 میں اپنی بیٹی جینا بش ہیگر کی شادی کی تقریب وائٹ ہاؤس میں منعقد کی تھی۔\n\nڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی یہ شادی ان کی دوسری شادی اور تیسری منگنی ہوگی۔\n\n27 مارچ 2026 کی اس تصویر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور بیٹینا اینڈرسن کے ہمراہ ایئر فورس ون سے اترتے ہوئے پام بیچ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ رہے ہیں (اے ایف پی)\n\n\n\n\nصدر کے بیٹے کی پہلی شادی وینیسا ٹرمپ سے ہوئی تھی جن سے ان کے پانچ بچے ہیں، اور وہ پہلے کمبرلی گِلفوئل سے بھی منگنی کر چکے ہیں، جو اس وقت یونان میں سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔\n\n47 سالہ ٹرمپ جونیئر نے 2024 میں 39 سالہ اینڈرسن کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا اور دسمبر 2025 میں دونوں کی منگنی ہوئی۔ سی این این کے مطابق صدر نے خود ایک وائٹ ہاؤس ہالیڈے پارٹی میں اس منگنی کا اعلان کیا تھا۔\n\nصدر نے جمعرات کو شادی سے متعلق گفتگو میں اینڈرسن کو ’ایک شخصیت جسے میں طویل عرصے سے جانتا ہوں‘ قرار دیا۔\n\nانہوں نے کہا: ’امید ہے ان کی شادی بہت اچھی ہوگی۔‘\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nامریکہ\n\nشادی\n\nایران جنگ\n\nٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں کے سوال پر کہا: ’یہ وہ چیز ہے جس میں، میں نہیں جیت سکتا۔ اگر میں جاؤں تو بھی تنقید ہوگی اور اگر نہ جاؤں تو بھی مجھے فیک نیوز کے ذریعے نشانہ بنایا جائے گا۔‘\n\nآریانا بائیو\n\nجمعہ, مئی 22, 2026 - 20:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر 3 مئی 2026 کو واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے جنوبی لان میں دیکھے جا سکتے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nامریکہ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nٹرمپ کے بیٹے ’ٹی ون‘ فون سے ایپل، سام سنگ سے مقابلے کے لیے تیار\n\nٹرمپ کے بالوں کے ساتھ کیا ہوا؟\n\nدبئی کا دورہ: صدر ٹرمپ کی بیٹی پر اتنی تنقید کیوں؟\n\nمیلانیا ٹرمپ کی جوانی کا راز کیا ہے؟\n\nSEO Title:\n\nٹرمپ کا بیٹے کی شادی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ: رپورٹ\n\ncopyright:\n\nIndependentEnglish\n\norigin url:\n\nhttps://www.the-independent.com/news/world/americas/us-politics/trump-son-wedding-skip-iran-war-b2981938.html\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "ٹرمپ کا بیٹے کی شادی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ: رپورٹ"
}