{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreifnxjvsmauoemdkr6wioimb72i6utmj46ol7gsk7uj3bdk53ti4iq",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmfenylqmm22"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreifwbq5anwv4qvuus6f7b4aojqdcnro237muukfes6h3rexciqiima"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 143389
  },
  "path": "/node/185990",
  "publishedAt": "2026-05-21T05:00:24.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "سعودی عرب",
    "حج 2026",
    "مکہ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "دنیا",
    "video"
  ],
  "textContent": "**مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امور کی صدارت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال حج کے موقع پر خطبۂ عرفات کو 35 زبانوں میں ترجمہ کر کے اس کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور متعلقہ ذرائع کے ذریعے نشر کیا جائے گا۔**\n\nسعودی خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس اقدام کا مقصد دنیا بھر کے مسلمانوں تک خطبے کا پیغام پہنچانا اور اسلام کی اعتدال پسندی کی تعلیمات کو فروغ دینا ہے۔\n\nصدارت کے سربراہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سعودی عرب کے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور قیادت کی جانب سے حجاج کرام کے لیے خصوصی توجہ کو ظاہر کرتا ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے حج کے عالمی اثرات کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے میں بھی اس منصوبے کا اہم کردار ہوگا۔\n\nالشیخ السدیس کے مطابق خطبۂ عرفات کے ترجمے کا منصوبہ صدارت کا ایک اہم اقدام ہے، جو کئی سال کے تجربے پر مبنی ہے اور اس کے ذریعے مختلف عالمی زبانوں میں دینی مواد کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔\n\nشیخ السدیس نے مزید بتایا کہ اس مقصد کے لیے صدارت نے اپنی تکنیکی اور میڈیا صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ ماہر ٹیموں کو بھی متحرک کر دیا ہے، تاکہ خطبۂ عرفات کو اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ انداز میں دنیا بھر کے زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچایا جا سکے۔\n\nسعودی عرب\n\nحج 2026\n\nمکہ\n\nصدارت کے سربراہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سعودی عرب کے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, مئی 21, 2026 - 10:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">حجاج کرام 23 ستمبر 2015 کو مکہ مکرمہ کے جنوب مشرق میں واقع جبلِ عرفات کی نمرہ مسجد میں نماز ادا کرتے ہوئے(اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\njw id:\n\n1ZsNFwM9\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nحج نامہ: 10 لاکھ عازمین حج میدان عرفات میں جمع\n\nقدیم قافلوں سے جدید ٹرانپسورٹ تک: سفر حج کتنا بدل چکا ہے؟\n\nحج پرمٹ صرف سرکاری ذرائع سے ہی حاصل کیا جائے: سعودی وزارت\n\nسعودی حکومت کی حج کے لیے اردو سمیت 8 زبانوں میں ہیلتھ گائیڈ\n\nSEO Title:\n\nخطبہ حج اس سال 35 زبانوں میں نشر کیا جائے گا\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "خطبہ حج اس سال 35 زبانوں میں نشر کیا جائے گا"
}