{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreictlccvfdynyfjqueb7upirxha3n37uth37texyp3ngnmge7panla",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmfenptsfsj2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiebx677bhz6j33ou5vkjrridlqc4h5wli7zna2aflq6taudpyxh7y"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 70975
},
"path": "/node/185993",
"publishedAt": "2026-05-21T05:59:53.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"امریکہ",
"کیلیفورنیا",
"مسجد",
"حملہ",
"روئٹرز",
"video"
],
"textContent": "**امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیاگو کے اسلامک سینٹر میں لوگوں کی جانیں بچاتے ہوئے جان سے جانے والے سکیورٹی گارڈ، امین عبداللہ کے بیٹوں نے خبر رساں ادارے روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے والد کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔**\n\nبدھ (20 مئی) کو اپنے گھر پر انٹرویو دیتے ہوئے غمزدہ بیٹوں کا کہنا تھا کہ ان کے والد ان کے ہیرو اور ’دنیا کے بہترین باپ‘ تھے۔\n\nامین عبداللہ کے تینوں بیٹے، 21 سالہ جبریل، 28 سالہ محمد اور 24 سالہ خالد گھر پر آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہہ رہے تھے اور تعزیت قبول کر رہے تھے۔\n\nانہوں نے اپنے والد کو ایک ایسا انسان قرار دیا جن کی زندگی خدمت، ہمدردی اور ایمان سے عبارت تھی۔\n\nمحمد امین عبداللہ نے مقتول والد کو یاد کرتے ہوئے کہا: ’جب مجھے اس واقعے کا پتہ چلا تو مجھے یقین نہیں آیا۔ سب کچھ ایک خواب جیسا لگ رہا تھا۔\n\n’لیکن جب مجھے معلوم ہوا کہ ان کے اس اقدام سے وہاں موجود تمام بچوں کی جانیں بچ گئیں، تو مجھے فخر اور دلی سکون ملا۔ میں جانتا ہوں کہ میرے والد ہمیشہ اسی طرح دنیا سے جانا چاہتے تھے لوگوں کی حفاظت کرتے ہوئے۔‘\n\nخالد امین عبداللہ نے بتایا کہ ان کے والد نہ صرف ایک باپ تھے بلکہ ایک بہترین دوست بھی تھے، جو زندگی، ایمان اور ذمہ داریوں کے بارے میں ہمیشہ رہنمائی کرتے تھے۔\n\nانہوں نے کہا: ’وہ ہمیشہ ہمیں نصیحت کرتے تھے، ایمان کی یاد دہانی کرواتے تھے اور ہمیں کامیاب دیکھنے کے خواہشمند تھے۔ ہم سب ان کے بہت قریب تھے۔‘\n\nخالد کا مزید کہنا تھا کہ جس بہادری سے ان کے والد کا انتقال ہوا، اس سے خاندان کو حوصلہ ملا ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے والد کے اقدام کو بے لوث قرار دیتے ہوئے کہا: ’یہ حقیقت کہ وہ بچوں اور معصوم لوگوں کو بچانے کے لیے فرنٹ لائن پر کھڑے تھے، مجھے سکون دیتی ہے۔ انہیں 'ہیرو' کہنا تو بہت چھوٹی بات ہے۔‘\n\nتیسرے بیٹے، جبریل امین عبداللہ نے بھی انھی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد ’سب سے شفیق انسان اور ایک بہترین باپ‘ تھے۔\n\nسوشل میڈیا اور مقامی کمیونٹی کی جانب سے یکجہتی کا اظہار مسلسل جاری ہے۔ دن بھر لوگ ان کے گھر آتے رہے، پھول پیش کرتے رہے اور یکجہتی کے پیغامات دیتے رہے۔\n\nاہلِ خانہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امین عبداللہ کی یاد کو زندہ رکھنے کے لیے دوسروں کی مدد کریں اور معاشرے میں ہمدردی کو فروغ دیں۔\n\nمحمد امین نے پیغام دیتے ہوئے کہا: ’اپنی زندگی دوسروں کی خدمت میں گزاریں اور ہر ایک کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں۔ اگر لوگ اس طرح جینا شروع کر دیں تو یہ دنیا یقیناً ایک بہتر جگہ بن جائے گی۔‘\n\nاگرچہ اس حملے نے سکولوں اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے حوالے سے شدید تشویش پیدا کر دی ہے، تاہم محمد امین کا کہنا تھا کہ وہ خوفزدہ نہیں ہیں، لیکن انہوں نے مزید سخت حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا۔\n\nان کا کہنا تھا: ’کسی بھی شخص کو عبادت گاہ جاتے ہوئے خوف یا فکر مند نہیں ہونا چاہیے۔ بچوں کو سکول جاتے ہوئے ڈر نہیں لگنا چاہیے۔ میں صرف اتنا چاہتا ہوں کہ لوگ زیادہ چوکنے رہیں، کیونکہ ایسا واقعہ دوبارہ کبھی نہیں ہونا چاہیے۔‘\n\nامریکہ\n\nکیلیفورنیا\n\nمسجد\n\nحملہ\n\nاپنے گھر پر انٹرویو دیتے ہوئے غمزدہ بیٹوں کا کہنا تھا کہ ان کے والد ان کے ہیرو اور ’دنیا کے بہترین باپ‘ تھے۔\n\nروئٹرز\n\nجمعرات, مئی 21, 2026 - 10:45\n\nMain image:\n\n> <p>امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیاگو کی اسلامک سینٹر کی مسجد میں فائرنگ کے واقعے کے بعد 19 مئی 2026 کو نمازی ایک دوسرے کو گلے لگا کر تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں(تصویر: اے ایف پی)</p>\n\nامریکہ\n\njw id:\n\nnuxqVW0X\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nسان ڈیاگو: مسجد پر فائرنگ میں حملہ آوروں سمیت پانچ افراد کی موت\n\nکیلیفورنیا میں فائرنگ سے چار اموات، 10 زخمی: پولیس\n\nکیلیفورنیا جاپان کو پیچھے چھوڑ کر چوتھی بڑی معیشت بن گیا\n\nکیلیفورنیا: فلاپی ڈسک کا کاروبار آج بھی زوروں پر\n\nSEO Title:\n\nکیلی فورنیا: مسجد حملے میں جان سے جانے والے سکیورٹی گارڈ کے بیٹوں کو والد پر فخر\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "کیلی فورنیا: مسجد حملے میں جان سے جانے والے سکیورٹی گارڈ کے بیٹوں کو والد پر فخر"
}