{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreicf6b4wc2ydd7cwatqwdx4vo6slch5mxjxdpbs3fgsuex4rdsd2je",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmfengu6xhq2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiaakk7f3lqgc6n2fxas6jwgj6y36qnbfzbo3rm5gjc3jddtyv6goi"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 81159
},
"path": "/node/185995",
"publishedAt": "2026-05-21T07:01:00.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"صمود فلوٹیلا",
"اسرائیل",
"امداد",
"دفتر خارجہ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"پاکستان",
"news"
],
"textContent": "**پاکستان نے بین الاقوامی آبی حدود میں گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی افواج کی کارروائی اور اس میں موجود امدادی کارکنوں کی گرفتاری و مبینہ بدسلوکی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔**\n\nپاکستانی دفتر خارجہ نے جمعرات کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے اس فلوٹیلا کو غیر قانونی طور پر روکنا اور انسانی امداد کے کارکنوں کو حراست میں لینا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اطلاعات کے مطابق زیر حراست افراد میں معروف پاکستانی انسان دوست کارکن سعد ایدھی بھی شامل ہیں۔\n\nدفتر خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام غیر قانونی طور پر زیر حراست کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی برادری سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ زیر حراست افراد کی حفاظت، عزت اور بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے۔\n\nوزارتِ خارجہ کے مطابق وہ خطے میں موجود پاکستانی سفارتی مشنز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ کسی بھی زیر حراست پاکستانی شہری کی محفوظ واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔\n\nبیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اردن میں پاکستانی مشن کے ذریعے امدادی فلوٹیلا پر جانے والے سعد ایدھی کی رہائی کے لیے بھی کوشش کی جا رہی ہے۔\n\nپاکستان نے اس معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی امداد کی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہ صرف ناقابل قبول ہے بلکہ اس سے عالمی انسانی اصولوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔\n\nاس سے قبل ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کہا تھا کہ پیر کو اسرائیل نے امدادی سامان غزہ لے کر جانے والے فلوٹیلا پر سوار سعد ایدھی کو گرفتار کر لیا۔\n\nاسرائیلی فوج نے پیر کو قبرص کے ساحل کے قریب ان کشتیوں کو روک لیا تھا جو غزہ تک امداد پہنچانے کی کوشش کرنے والے بین الاقوامی امدادی بحری بیڑے کا حصہ تھیں۔\n\n’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ نامی تنظیم کے مطابق 50 سے زائد کشتیاں گذشتہ ہفتے ترکی کے شہر مارمارس کی بندرگاہ سے غزہ کی جانب روانہ ہوئی تھیں۔ تنظیم نے اسے غزہ تک پہنچنے کی مہم کا آخری مرحلہ قرار دیا تھا۔\n\nتنظیم کی لائیو نشریات میں دیکھا گیا کہ اسرائیلی فوجیوں کی کشتی قریب آنے پر کارکنوں نے لائف جیکٹس پہن لیں اور ہاتھ بلند کر دیے۔\n\nبعد ازاں اسرائیلی اہلکاروں نے جہاز پر چڑھائی کی جس کے فوراً بعد لائیو نشریات بند ہو گئیں۔\n\nتنظیم کے مطابق اس مہم میں 45 ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 500 کارکن شریک ہیں۔ گذشتہ ماہ بھی اسرائیلی فورسز نے یونان کے قریب 20 سے زائد کشتیوں کو روک لیا تھا اور متعدد کارکنوں کو حراست میں لے کر بعد میں ملک بدر کر دیا تھا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nفلوٹیلا منتظمین کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد غزہ میں انسانی بحران اور وہاں کے دو ملین سے زائد رہائشیوں کو درپیش خوراک، ادویات اور رہائش کی شدید قلت کی جانب عالمی توجہ مبذول کروانا ہے۔\n\nاسرائیل 2007 سے غزہ پر بحری ناکہ بندی برقرار رکھے ہوئے ہے، جب حماس نے فلسطینی پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے بعد غزہ کا کنٹرول سنبھالا تھا۔\n\nحماس نے اسرائیلی کارروائی کو ’کھلی بحری قزاقی‘ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے غزہ کی ناکہ بندی ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترکی نے بھی اسرائیلی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کشتیوں میں موجود کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔\n\nصمود فلوٹیلا\n\nاسرائیل\n\nامداد\n\nدفتر خارجہ\n\nپاکستانی دفتر خارجہ نے جمعرات کو کہا ہے غزہ جانے والے عالمی صمود فلوٹیلا کے خلاف اسرائیلی کارروائی کے بعد پاکستانی شہری سعد ایدھی کی رہائی کی کوششیں جاری ہیں۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, مئی 21, 2026 - 11:15\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">پاکستانی پولیس افسران 18 جنوری 2024 کو اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے باہر موجود ہیں (عامر قریشی/ اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nاسرائیلی وزیر کی فلوٹیلا کارکنوں کو طویل قید میں رکھنے کی دھمکی\n\nاسرائیل نے غزہ جانے والے فلوٹیلا پر سوار سعد ایدھی کو گرفتار کر لیا: فیصل ایدھی\n\nپاکستان سمیت 11 ممالک کی غزہ فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت\n\nپاکستان نے فلوٹیلا پر سوار سابق سینیٹر کی واپسی کے لیے یورپی ملک سے مدد مانگ لی\n\nSEO Title:\n\nامدادی فلوٹیلا کے زیرحراست کارکنوں کو رہا کیا جائے: پاکستان\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "امدادی فلوٹیلا کے زیرحراست کارکنوں کو رہا کیا جائے: پاکستان"
}