{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreichyumxjgyc6opo2tqoxgjxo3cl23awbf63256ucza4mv5sswhzdq",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmfencq6yav2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreifx6xxmqghzkutibl5mjz2fjzbv6tyyzzxgi6wjd3krgwpxwzgbay"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 159284
  },
  "path": "/node/185992",
  "publishedAt": "2026-05-21T10:45:10.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "گلگت بلتستان",
    "شمالی علاقہ جات",
    "دھماکے",
    "پراسرار",
    "اظہار اللہ",
    "پاکستان",
    "news"
  ],
  "textContent": "**گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے علاقے تالیداس میں گذشتہ ایک ہفتے سے مقامی لوگوں کے مطابق قریبی قراقرم کے پہاڑی سلسلے سے ’پر اسرار دھماکوں‘ کی آوازوں نے وہاں کے رہائشیوں کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے۔**\n\nتالیداس کے رہائشی سجاد سانجو نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ زوردار دھماکے ہو رہے ہیں اور زمین ایسے لرز جاتی ہے، جیسے زلزلہ آیا ہو۔\n\nانہوں نے بتایا کہ علاقے کے رہائشی شدید خوف میں مبتلا ہیں اور اپنے گھروں کو واپس نہیں جا سکتے اور ان دھماکوں سے بعض مکانات کو جزوی نقصان بھی پہنچا ہے۔\n\nحامد احمد چترال میں یونائیٹڈ نیشنل ڈیولپمنٹ فنڈ کے گلیشیئر پراجیکٹ کے فیلڈ افسر رہ چکے ہیں۔ ان کے مطابق گلگت بلتستان اور چترال کے پہاڑی سلسلے میں جیولوجیکل سرگرمیاں ہوتی رہتی ہیں اور یہاں بہت ساری فالٹ لائنز موجود ہیں۔\n\nانہوں نے بتایا کہ اس پہاڑی سلسلے میں گلیشیئرز بھی موجود ہیں، تاہم ابھی درجہ حرارت اتنا بڑھا نہیں ہے کہ ان دھماکوں کا گلیشیئر پھٹنے کے ساتھ کوئی تعلق ہو۔\n\nتالیداس کے رہائشی سجاد سانجو کے مطابق زوردار دھماکے ہو رہے ہیں اور زمین لرز جاتی ہے جیسے زلزلہ آیا ہو (ڈپٹی کمشنر غذر)\n\n\n\n\nحامد احمد نے بتایا: ’یہاں یہ مسئلہ بھی ہے کہ بعض لوگ بغیر اجازت نامے کے کان کنی بھی کرتے ہیں جب کہ شکار بھی کیا جاتا ہے تو دھماکوں کی یہ وجہ بھی ہو سکتی ہے۔‘\n\nماضی میں بھی گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں اس قسم کے پر اسرار دھماکوں کی رپورٹس سامنے آئی تھیں۔ 2017 میں غذر اور دیامر کے علاقے میں اس قسم کے دھماکے سنے گئے تھے۔\n\nاس وقت گلگت انتظامیہ نے بتایا تھا کہ یہ مبینہ طور پر شہاب ثاقب تھا، جسے بعض مقامی افراد نے دیکھا بھی تھا اور وہ واخان کوریڈور کی طرف چلا گیا تھا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nشہاب ثاقب خلا سے گرنے والا پتھر ہوتا ہے، جو بہت تیزی سے زمین کے مدار میں داخل ہوتا ہے اور تیز رفتاری کی وجہ سے یہ دھماکے جیسی آواز پیدا کرتا ہے۔\n\nدھماکوں کی اس قسم کی پراسرار آوازیں گذشتہ سال گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ کے علاقے چیپورسن میں بھی سنی گئی تھیں، جو رات کے وقت سنائی دیتی تھیں۔\n\nاسی طرح 2022 میں بھی مقامی میڈیا ادارے پامیر ٹائمز کے مطابق ہنزہ کے علاقوں شیشکٹ اور گلمت میں بھی ایسے پر اسرار دھماکوں کی آوازیں مقامی لوگوں کو سنائی دیں، جن سے زمین لرزتی ہوئی بھی محسوس ہوتی تھی۔\n\nفیاض کا تعلق ضلع غذر کے گاؤں تالیداس سے ہے اور ان کے مطابق گذشتہ سال گلیشیئر پھٹنے کی وجہ سے راوشن گاؤں پورا تباہ ہو گیا تھا اور اس کے بعد ایک مصنوعی جھیل بن گئی ہے۔\n\nانہوں نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ اس گلیشیئر کے پھٹنے کے چند ماہ بعد دھماکے شروع ہوگئے اور اب کچھ دن سے دھماکوں میں شدت آ گئی ہے۔\n\nفیاض کے بقول: ’دھماکوں نے علاقے کے لوگوں کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے اور اب وہ علاقے سے نکل کر دیگر جگہوں پر پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔‘\n\n**حکومت کا مؤقف**\n\nگلگت بلتستان حکومت کے ترجمان شبیر میر نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں ایسے واقعات سامنے آ رہے ہیں اور متعلقہ محکموں کے مطابق یہ گلگت بلتستان کے زلزلہ زون پر واقع ہونے کی وجہ سے ہے۔\n\nانہوں نے بتایا کہ یہ علاقے فالٹ لائن پر واقع ہیں، اسی وجہ سے دھماکے اور زلزلے آتے ہیں اور اس پر ماضی میں مختلف تحقیق بھی ہوئی ہے۔\n\nشبیر میر نے بتایا: ’اب بھی جو دھماکے ہو رہے ہیں تو غالب امکان یہی ہے کہ زیر زمین زلزلہ سرگرمی ہو رہی ہے کیوں کہ یہ علاقہ فالٹ لائن پر واقع ہیں۔‘\n\nخورشید احمد ماہر ارضیات ہیں اور ان کے مطابق اس علاقے کا دورہ اور وہاں باقاعدہ سٹڈی کے بغیر اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، تاہم دھماکوں کی وجہ زیر زمین زلزلہ سرگرمی ہو سکتی ہے۔\n\nگلگت بلتستان\n\nشمالی علاقہ جات\n\nدھماکے\n\nپراسرار\n\nگلگت بلتستان کے ضلع غذر کے علاقے تالیداس میں گذشتہ ایک ہفتے سے مقامی لوگوں کے مطابق قریبی قراقرم کے پہاڑی سلسلے سے ’پر اسرار دھماکوں‘ کی آوازوں نے وہاں کے رہائشیوں کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے۔\n\nاظہار اللہ\n\nجمعرات, مئی 21, 2026 - 15:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">تالیداس میں قراقرم کے پہاڑی سلسلے سے آنے والی دھماکوں کی پراسرار آواز نے لوگوں کو خوف زدہ کر رکھا ہے (ڈپٹی کمشنر غذر)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nبدھ مت کے قدیم ترین نسخے گلگت سے کیسے ملے اور ان پر نہرو نے کیوں ’قبضہ‘ کیا؟\n\nگلگت بلتستان: ننھے یوٹیوبر کا سوشل میڈیا مہم سے گاؤں کو سکول کا تحفہ\n\nخامنہ ای کی موت: پاکستان میں احتجاج، 17 اموات، گلگت، سکردو میں کرفیو\n\nگلگلت بلتستان زلزلے کے متاثرین کا شدید سردی میں انخلا ضروری\n\nSEO Title:\n\nگلگت بلتستان: تالیداس گاؤں میں ’پراسرار دھماکوں‘ کی آوازیں: معاملہ کیا ہے؟\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "گلگت بلتستان: تالیداس گاؤں میں ’پراسرار دھماکوں‘ کی آوازیں: معاملہ کیا ہے؟"
}