{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreifmy6prx7w6x3ouyitxpitherwspevsco2g6stbthnpbwzvb7kzj4",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmfemnxgbrv2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreihajkl6hsyfbzcavrdzh4zzeylzdnghuri256qju42fcwj5y4pwn4"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 114536
},
"path": "/node/186002",
"publishedAt": "2026-05-21T16:06:55.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"View this post on Instagram",
"A post shared by Palestine Action Coalition (@palestineactioncoalition)",
"غزہ",
"صمود فلوٹیلا",
"ایدھی",
"اسرائیل",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"ایشیا",
"news"
],
"textContent": "**فلسطین ایکشن کولیشن نے جمعرات کو کہا ہے کہ غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے مشن پر جانے والے صمود فلوٹیلا میں شامل پاکستانی سماجی کارکن سعد ایدھی سمیت سینکڑوں کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔**\n\nتنظیم کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ’سعد ایدھی کی رہائی اس بات کا ثبوت ہے کہ فلوٹیلا کو روکا جا سکتا ہے اور کارکنان کو حراست میں لیا جا سکتا ہے، مگر انصاف کے لیے اٹھنے والی تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا۔‘\n\nبیان میں مزید کہا گیا کہ یہ جدوجہد کسی ایک شخص یا ایک سفر تک محدود نہیں بلکہ ان لوگوں تک پہنچنے کے بنیادی حق سے جڑی ہے جن تک رسائی ممکن نہیں بنائی جا رہی۔\n\nاسرائیل نے بھی جمعرات کو تصدیق کی کہ فلوٹیلا کے سینکڑوں غیر ملکی کارکنان کو رہا کر کے ملک بدر کر دیا گیا ہے۔\n\nپاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی اس حوالے سے جمعرات کو ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ ’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہماری مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں گلوبل صمود فلوٹیلا میں سوار سعد ایدھی کو اسرائیلی قابض افواج کی غیر قانونی حراست سے رہا کر دیا گیا ہے۔‘\n\nاسحاق ڈار نے کہا کہ ’وہ (سعد ایدھی) دیگر زیرِ حراست انسانی امدادی کارکنوں کے ہمراہ بحفاظت استنبول پہنچ گئے ہیں۔‘\n\n> View this post on Instagram\n>\n> A post shared by Palestine Action Coalition (@palestineactioncoalition)\n\nایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا کہ تمام غیر ملکی شرکا کو جنوبی شہر ایلات کے قریب ایک سول ہوائی اڈے کے ذریعے واپس بھیجوایا گیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nیہ معاملہ اس وقت بین الاقوامی توجہ کا مرکز بنا جب حراست میں لیے گئے کارکنان کے ساتھ مبینہ بدسلوکی پر کئی ممالک نے اسرائیلی سفیروں کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا۔\n\nبرطانیہ، فرانس اور پرتگال سمیت متعدد ممالک نے اس معاملے پر تشویش کا اظہار کیا، جبکہ ترکی نے اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لیے طیارے بھیجنے کا اعلان کیا۔\n\nاسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے ہدایت دی ہے کہ کارکنان کو جلد از جلد ملک بدر کیا جائے۔\n\nفلوٹیلا مشن اپریل میں سپین سے روانہ ہوا تھا، جس کا مقصد غزہ میں تقریباً 20 لاکھ فلسطینیوں کی صورت حال کی طرف عالمی توجہ مبذول کرانا تھا۔\n\nاسرائیل اس سے قبل بھی ایسی کوششوں کو روک چکا ہے جس کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات ’حماس کے حق میں تشہیری مہم‘ ہیں۔\n\nغزہ\n\nصمود فلوٹیلا\n\nایدھی\n\nاسرائیل\n\nاسرائیل نے بھی جمعرات کو تصدیق کی کہ فلوٹیلا کے سینکڑوں غیر ملکی کارکنان کو رہا کر کے ملک بدر کر دیا گیا ہے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, مئی 21, 2026 - 21:00\n\nMain image:\n\n> <p>21 مئی 2026 کو غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے ارکان ترکی کے استنبول ایئرپورٹ پہنچنے پر طیارے سے اترتے ہوئے (روئٹرز)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nاسرائیل نے غزہ جانے والے فلوٹیلا پر سوار سعد ایدھی کو گرفتار کر لیا: فیصل ایدھی\n\nاسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی آخری کشتی کو بھی روک لیا: منتظمین\n\nغزہ جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلا پر ڈرونز داغے گئے: منتظمین\n\nپاکستان سمیت 10 ممالک کی غزہ امدادی بیڑے پر اسرائیلی کارروائی کی مذمت\n\nSEO Title:\n\nصمود فلوٹیلا: سعد ایدھی سمیت سینکڑوں کارکن اسرائیلی حراست سے رہا\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "صمود فلوٹیلا: سعد ایدھی سمیت سینکڑوں کارکن اسرائیلی حراست سے رہا"
}