{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreie6c6u7gdvu7nqjct33waeu5lv3awykutiim3627ixiyoexnoa6kq",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmcnguowr5d2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreicith6znkoc75wuavq2sbz2hzws77ssvj5fy5jnojrayjzjndna6a"
},
"mimeType": "image/png",
"size": 676666
},
"path": "/node/185987",
"publishedAt": "2026-05-20T18:17:32.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"May 20, 2026",
"ایران جنگ",
"سعودی عرب",
"پاکستان",
"صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"ایشیا",
"news",
"@FaisalbinFarhan"
],
"textContent": "**وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو کہا کہ سعودی عرب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سفارت کاری کو موقع دینے کے فیصلے اور پاکستانی کی ثالثی کی کوششوں کو سرہراتا ہے۔**\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا تھا کہ انہوں نے خلیجی ریاستوں کی درخواست پر ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کے فوری منصوبے کو مؤخر کر دیا ہے۔\n\nٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا تھا: ’قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں نے ان سے درخواست کی کہ وہ ایران پر ہمارے شیڈولڈ فوجی حملے کو، جو کل کے لیے طے تھا، روک دیں کیونکہ اس وقت سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں۔‘\n\nایکس پر جاری اپنے بیان میں فیصل بن فرحان نے کہا کہ یہ اقدام جنگ کے خاتمے، آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کی سکیورٹی اور آزادی کو 28 فروری 2026 سے پہلے کی سطح پر بحال کرنے اور متنازع امور کو خطے کے امن و استحکام کے مطابق حل کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔\n\nسعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان**** نے اس حوالے سے پاکستان کی جاری ثالثی کوششوں کو بھی سراہا۔\n\n> The Kingdom of Saudi Arabia highly appreciates the US President Donald Trump's decision to give diplomacy a chance to reach an acceptable agreement to end the war, restore the security and freedom of maritime navigation in the Strait of Hormuz to its state prior to February 28th,…\n\n> — فيصل بن فرحان (@FaisalbinFarhan) May 20, 2026\n\nفیصل بن فرحان نے امید ظاہر کی کہ ایران کشیدگی کے خطرناک نتائج سے بچنے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھائے اور جامع معاہدے کی جانب پیش رفت کے لیے فوری مثبت ردعمل دے گا تاکہ خطے اور دنیا میں دیرپا امن قائم کیا جا سکے۔\n\nسعودی عرب کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب امریکہ اور ایران کے درمیان نازک جنگ بندی قائم ہے اور کسی معاہدے پر پہنچنے کے لیے ثالثی کی کوششوں سمیت دونوں جانب سے بیانات اور دھمکیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔\n\nاس سے قبل ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا تھا کہ ’ایرانی اور امریکی فریقین کے درمیان پیغامات کا تبادلہ ایران کے 14 نکاتی متن کی بنیاد پر جاری ہے۔ پاکستانی وزیر داخلہ کی ایران موجودگی کا مقصد پیغامات کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔‘\n\nایران نے بدھ ہی کو خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے دوبارہ حملہ کیا تو جنگ مشرق وسطیٰ سے باہر تک پھیل سکتی ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nایران بارہا خبردار کر چکا ہے کہ کسی بھی نئے حملے کے جواب میں وہ مشرق وسطیٰ میں موجود ان ممالک کو نشانہ بنائے گا جہاں امریکی اڈے قائم ہیں۔\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک روز قبل کہا تھا کہ وہ فوجی مہم دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے سے محض ایک گھنٹے کی دور تھے۔\n\nپاکستان کی ثالثی میں صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کے لیے آپریشن ایپک فیوری روکنے کے چھ ہفتے بعد بھی جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات بڑی حد تک تعطل کا شکار ہیں۔\n\nایران نے رواں ہفتے امریکہ کو ایک نئی تجویز دی ہے تاہم اس کے عوامی مؤقف میں وہی شرائط دہرائی گئی ہیں جنہیں ٹرمپ پہلے مسترد کر چکے ہیں۔\n\nایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ ایک بار پھر تہران پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان دونوں فریقین کے درمیان پیغامات پہنچانے میں کردار ادا کر رہا ہے۔\n\nایران جنگ\n\nسعودی عرب\n\nپاکستان\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nسعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اس حوالے سے پاکستان کی جاری ثالثی کوششوں کو بھی سراہا۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, مئی 20, 2026 - 23:15\n\nMain image:\n\n> <p>سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان 14 مئی 2025 کو ریاض میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں (العربیہ ٹی وی سکرین گریب)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکہ سے 14 نکاتی متن پر مذاکرات جاری ہیں: ایران\n\nوزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر سے ملاقات\n\nامریکہ کو دوبارہ ایران پر حملہ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے: ٹرمپ\n\nخلیجی ریاستوں کی درخواست پر ایران پر نیا حملہ منسوخ کر دیا: ٹرمپ\n\nSEO Title:\n\nسعودی عرب کا ٹرمپ کے سفارت کاری کے فیصلے کا خیرمقدم، پاکستانی ثالثی کی تعریف\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "سعودی عرب کا ٹرمپ کے سفارت کاری کے فیصلے کا خیرمقدم، پاکستانی ثالثی کی تعریف"
}