{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreidr3pksxmlmofaekejdxqrk62ovbfquxjleoy7bwkmeqszx7tfghm",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmcgqiafl5g2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreif6mtkzg7nrc46qnmhrpgtznto5az4yguifz5drbry6owklhxbx3q"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 84421
},
"path": "/node/185986",
"publishedAt": "2026-05-20T15:29:19.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"منشیات",
"سینیٹ",
"قائمہ کمیٹی",
"قرۃ العین شیرازی",
"پاکستان",
"video"
],
"textContent": "**ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل سندھ (آئی جی) آزاد خان نے بدھ کو انکشاف کیا ہے کہ کوکین سمیت دیگر منشیات کی مبینہ سپلائر انمول عرف پنکی کے خلاف ملک بھر میں مجموعی طور پر 26 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔**\n\nبدھ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے پارلیمان میں ہونے والے اجلاس میں آئی جی نے بتایا کہ خاتون کے خلاف ’منی لانڈرنگ کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔‘\n\nکراچی پولیس اور وفاقی ادارے نے منگل 12 مئی کو ایک مشترکہ کارروائی میں گارڈن کے علاقے سے انمول عرف پنکی نامی خاتون کو گرفتار کیا تھا، جن پر الزام ہے کہ وہ منشیات فروشی کا منظم نیٹ ورک چلاتی ہیں۔\n\nانہیں اسی روز سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا، جہاں عدالت نے ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔ اس موقعے پر انمول عرف پنکی کی بغیر ہتھکڑی اور مبینہ پروٹوکول کے ساتھ عدالت میں پیشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سندھ حکومت اور پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لے کر متعلقہ پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا تھا۔\n\nبدھ کو چیئرمین سینیٹر فیصل سلیم رحمٰن کی زیر صدارت کمیٹی اجلاس میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے عہدے دار نے انکشاف کیا کہ انمول عرف پنکی کے خلاف سال 2019 میں پہلا کیس درج کیا گیا تھا، تاہم ’ایڈریس تبدیل ہونے کے باعث اس کیس پر مؤثر پیش رفت نہیں ہو سکی۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاجلاس کے دوران سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے سوال اٹھایا کہ اگر سال 2019 میں پہلا مقدمہ درج ہو چکا تھا تو اس کے باوجود کارروائی کیوں نہیں ہو سکی؟\n\nجس پر ایڈیشنل آئی جی آزاد نے بتایا کہ کراچی پولیس نے سال 2021 سے 2026 کے دوران انمول کے خلاف 17 مقدمات درج کیے جبکہ صوبہ پنجاب میں 2018 سے اب تک پانچ کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ مزید چار مقدمات بھی درج کیے جا چکے ہیں۔\n\nاس طرح مجموعی طور پر پنکی کے خلاف تاحال 26 کیسز درج کیے جا چکے ہیں۔\n\nاے آئی جی آزاد خان نے بتایا کہ 2019 میں درج کیے گئے مقدمے کے بعد انمول عرف پنکی کا پاسپورٹ بلاک کیا گیا تھا جبکہ فروری 2021 میں انہوں نے کسی اور نام سے شناختی کارڈ بنوانے کی کوشش کی۔ ’اس حوالے سے نادرا کو خط بھی ارسال کیا گیا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ اس کے خلاف شناخت چوری کا مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔‘\n\nایڈیشنل انسپیکٹر جنرل نے مزید بتایا کہ خاتون کے ’16 مختلف بینک اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں جن میں رقم منتقل کی جاتی تھی اور بعد ازاں سپلائرز کو بھیجی جاتی تھی۔‘\n\nکراچی پولیس چیف کے مطابق: ’خاتون کے موبائل فون سے 868 نمبرز بھی برآمد ہوئے جن کی تحقیقات جاری ہیں۔ یہ نمبرز کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پنجاب کے دیگر شہروں کے علاوہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد سے منسلک ہیں۔‘\n\nاجلاس کے دوران آزاد خان نے کہا کہ پنکی کے خلاف مالیاتی اور رابطہ نیٹ ورک کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔\n\nپولیس کے مطابق گرفتاری کے وقت انمول عرف پنکی کے گھر سے ڈیڑھ کلو کوکین، ایک پستول اور دیگر ممنوعہ مواد بھی برآمد ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ مختلف نشہ آور اشیا ملا کر منشیات تیار کرتی تھیں، جسے خواتین کے ذریعے رائیڈرز تک پہنچایا جاتا تھا۔ صارفین مبینہ طور پر ادائیگی کے سکرین شاٹس شیئر کرتے، جس کے بعد منشیات ان تک پہنچائی جاتی تھیں۔\n\nایڈیشنل آئی جی نے کمیٹی اجلاس میں بتایا: ’پنکی ایک مبینہ نشے کے عادی شخص کی موت کے کیس میں بھی زیر تفتیش ہے جہاں اس کے قبضے سے مبینہ طور پر منشیات اور متعلقہ اشیا کا پیکٹ ملا تھا۔‘\n\nانہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ کیس میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او اور انویسٹی گیشن افسر سمیت تین اہلکاروں کو معطل کیا گیا جبکہ معاملے کی انکوائری ڈی آئی جی کے سپرد کی گئی۔\n\nایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ وہ اس کیس کی انکوائری کی سربراہی کر رہے ہیں۔\n\nمنشیات\n\nسینیٹ\n\nقائمہ کمیٹی\n\nایڈیشنل انسپیکٹر جنرل سندھ آزاد خان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں بتایا کہ انمول عرف پنکی کے خلاف مالیاتی اور رابطہ نیٹ ورک کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔\n\nقرۃ العین شیرازی\n\nبدھ, مئی 20, 2026 - 20:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">منشیات کی مبینہ سپلائر انمول عرف پنکی 12 مئی 2026 کو کراچی سٹی کورٹ میں پیشی کے موقعے پر (ویڈیو سکرین گریب/سوشل میڈیا)</p>\n\nپاکستان\n\njw id:\n\nOiSaUbnT\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nکوکین کی ’سپلائر‘ انمول ہیں کون اور انہیں ’تحفظ‘ کون دے رہا تھا؟\n\nانمول عرف پنکی کے جسمانی ریمانڈ میں 22 مئی تک توسیع\n\nمنشیات اور معاشرتی ’گیپ‘\n\n’پنکی‘ کے نیٹ ورک میں غیر ملکی خواتین بھی شامل، تحقیقات کراچی تک محدود نہیں: پولیس\n\nSEO Title:\n\nانمول عرف پنکی پر 26 مقدمات درج، منی لانڈرنگ کی بھی تحقیقات کی جائیں گی: پولیس\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "’پنکی‘ پر 26 مقدمات درج، منی لانڈرنگ کی بھی تحقیقات ہوں گی: پولیس"
}