{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreigwkvuxc34d7yq7exm44jvvkvczw3o7isncr3olsoyqisehyg2kla",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmbs5el62pv2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiad63pwyfads3buw2ybrwrou6w2ipjnvzxdehctzbqc2iuxygmqqi"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 75124
},
"path": "/node/185982",
"publishedAt": "2026-05-20T10:30:09.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"May 20, 2026",
"محسن نقوی",
"ایران جنگ",
"ایران حملہ",
"ایران اسرائیل کشیدگی",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"دنیا",
"news",
"@iribnews_irib"
],
"textContent": "**پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی بدھ کو تہران پہنچ گئے، جہاں وہ ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے۔**\n\nاس سے قبل پاکستانی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین فیصل سلیم رحمٰن نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا تھا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی ’آج صبح‘ ہی ایران روانہ ہوئے ہیں ’لہٰذا وہ اس کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔‘\n\nمحسن نقوی ایک ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ ایران گئے ہیں۔ اس سے قبل گذشتہ ہفتے کے اختتام پر بھی وزیر داخلہ غیر اعلانیہ دورے پر ایران پہنچے تھے، جہاں انہوں نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔\n\n> Pakistan's interior minister arrived in Tehran\n>\n> — IRIB (Islamic Republic of Iran Broadcasting) (@iribnews_irib) May 20, 2026\n\n28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد شروع ہونے والی جنگ کے بعد پاکستان نے جنگ بندی اور اس کے بعد مذاکرات میں اہم ثالث کا کردار ادا کیا جسے صدر ٹرمپ، ایرانی حکام اور دیگر ممالک نے سراہا۔\n\nانہی کوششوں اور ثالثی کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے براہ راست مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو گئے تھے، تاہم پاکستان مسقتل جنگ بندی اور کسی معاہدے پر پہنچنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔\n\nمحسن نقوی کے تہران کے یہ غیر معمولی دورے اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے بدھ کو سفارتی ذرائع کے حوالے سے کہا کہ پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دوسری مرتبہ ایرانی حکام سے ملاقات کے لیے تہران آئے ہیں۔\n\nیہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو کہا تھا کہ ’ہم اس جنگ کو بہت جلد ختم کر دیں گے۔ وہ (ایران) خود معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، وہ اس سے تنگ آ چکے ہیں، یہ معاملہ تو 47 سال پہلے ہی حل ہو جانا چاہیے تھا۔‘\n\nان کا کہنا تھا کہ ’کسی نہ کسی کو اس پر پہلے ہی کچھ کرنا چاہیے تھا۔ اب یہ ہوگا اور جلد ہوگا۔ آپ دیکھیں گے کہ تیل کی قیمتیں نیچے آ جائیں گی۔‘\n\nصدر ٹرمپ نے مزید کہا: ’میرا خیال ہے ہم اس مسئلے سے بہت جلد نمٹ لیں گے اور انہیں جوہری ہتھیار حاصل نہیں ہوگا۔‘\n\nیہ بیان اس وقت سامنے آیا جب چند گھنٹے قبل امریکی سینیٹ نے ایک وار پاورز قرارداد کو آگے بڑھایا، جس کے تحت صدر ٹرمپ کو ایران کے خلاف تعینات امریکی افواج کو واپس بلانے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔\n\nمحسن نقوی\n\nایران جنگ\n\nایران حملہ\n\nایران اسرائیل کشیدگی\n\nپاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی بدھ کو تہران پہنچ گئے، جہاں وہ ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, مئی 20, 2026 - 15:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی 16 مئی 2026 کو تہران میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے مصافحہ کر رہے ہیں (ارنا)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nمحسن نقوی اور ایرانی ہم منصب میں ملاقات، سرحدی تجارت اور دیگر امور پر گفتگو\n\nایران کی پہلی خاتون وزیرِ تعلیم جنہیں سزائے موت ملی\n\nامریکہ کو دوبارہ ایران پر حملہ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے: ٹرمپ\n\nایران پر پابندیوں کی خلاف ورزی: ایڈانی گروپ کا امریکہ سے ساڑھے 27 کروڑ ڈالر کا تصفیہ\n\nSEO Title:\n\nپاکستانی وزیر داخلہ کا ایک ہفتے میں ایران کا دوسرا دورہ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "پاکستانی وزیر داخلہ کا ایک ہفتے میں ایران کا دوسرا دورہ"
}