{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiaglqwr2iculqwwqnu5gya47hsv44ghp7hknwfeya4whxhv5t7cti",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmb5z6hxo622"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreicnxmw6n7bjkk54t7mhyexcqupjci5ugofjxggoso7xfvwano4e7q"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 79104
  },
  "path": "/node/185975",
  "publishedAt": "2026-05-20T04:22:35.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "ایران جنگ",
    "امریکہ",
    "پاکستان",
    "اسلام آباد مذاکرات",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "دنیا",
    "news",
    "لائیو اپ ڈیٹس"
  ],
  "textContent": "**امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے ایران کے ساتھ جاری تنازع ’بہت جلد‘ ختم ہو جائے گا۔**\n\nیہ بات انہوں نے منگل کو وائٹ ہاؤس میں کانگریس کی دونوں جماعتوں کے ارکان اور ان کے اہل خانہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔\n\nامریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور کے بعد براہ راست گفتگو کا سلسلہ تو تعطل کا شکار ہے تاہم اس دوران پاکستان اور دیگر ممالک کی جانب سے ثالثی کی کوششیں مسلسل جاری ہیں۔\n\nصدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’ہم اس جنگ کو بہت جلد ختم کر دیں گے۔ وہ خود معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، وہ اس سے تنگ آ چکے ہیں، یہ معاملہ تو 47 سال پہلے ہی حل ہو جانا چاہیے تھا۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا کہ ’کسی نہ کسی کو اس پر پہلے ہی کچھ کرنا چاہیے تھا۔ اب یہ ہوگا، اور جلد ہوگا۔ آپ دیکھیں گے کہ تیل کی قیمتیں نیچے آ جائیں گی۔‘\n\nصدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’میرا خیال ہے ہم اس مسئلے سے بہت جلد نمٹ لیں گے، اور انہیں جوہری ہتھیار حاصل نہیں ہوگا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\n’اور امید ہے کہ ہم یہ سب کچھ ایک اچھے اور پُرامن طریقے سے کر لیں گے۔‘\n\nیہ بیان اس وقت سامنے آیا جب چند گھنٹے قبل امریکی سینیٹ نے ایک وار پاورز قرارداد کو آگے بڑھایا، جس کے تحت صدر ٹرمپ کو ایران کے خلاف تعینات امریکی افواج کو واپس بلانے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔\n\nاس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو کہا تھا کہ امریکہ کو دوبارہ ایران پر حملہ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے اور وہ حملے کا فیصلہ کرنے سے صرف ایک گھنٹہ دور تھے جب انہوں نے اسے مؤخر کر دیا۔\n\nدوسری جانب ایران نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر ٹرمپ دوبارہ حملہ کرتے ہیں تو وہ ’ٹرگر دبانے کے لیے تیار‘ ہیں۔\n\n* * *\n\n**48 گھنٹوں میں چھ ڈرونز مار گرائے: متحدہ عرب امارات**\n\nمتحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے منگل کو بتایا کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے چھ ڈرونز (UAVs) تباہ کیے، جو ملک میں شہری اور اہم مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔\n\nوزارت دفاع نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ اس کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی اہم تنصیبات کی سلامتی متاثر ہوئی۔\n\nمتحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے واضح کیا کہ ’یو اے ای خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کے مطابق تمام ضروری اقدامات کرنے کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔‘\n\nایران جنگ\n\nامریکہ\n\nپاکستان\n\nاسلام آباد مذاکرات\n\nصدر ٹرمپ نے کہا کہ ’آپ دیکھیں گے کہ تیل کی قیمتیں نیچے آ جائیں گی۔‘\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, مئی 20, 2026 - 09:15\n\nMain image:\n\n> <p>امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 مئی 2026 کو وائٹ ہاؤس میں کانگریس کی دونوں جماعتوں کے ارکان اور ان کے اہل خانہ کے اجتماع سے خطاب کیا (روئٹرز)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nlabel:\n\nلائیو اپ ڈیٹس\n\nrelated nodes:\n\nامریکہ کو دوبارہ ایران پر حملہ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے: ٹرمپ\n\nٹرمپ کے فوراً بعد پوتن کا دورہ چین اہم کیوں؟\n\nامریکہ نے پروجیکٹ فریڈم پاکستان کے کہنے پر روکا: مارکو روبیو\n\nSEO Title:\n\nجنگ کو جلد ختم کر دیں گے، ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے: صدر ٹرمپ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "جنگ کو جلد ختم کر دیں گے، ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے: صدر ٹرمپ"
}