{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiggmtyguh2srg456upzseqvsmpogcjvsfb6on7c7kqwd55dogn73a",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmb5z3zrmq72"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreifeqky7pq2hig5lyp2tcmtf6khnwnnhz6eebt4ifsh4okt5dzresu"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 64689
  },
  "path": "/node/185974",
  "publishedAt": "2026-05-20T03:21:24.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان",
    "بلوچستان",
    "ایران",
    "امریکہ",
    "شہباز شریف",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "news"
  ],
  "textContent": "**وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مخلصانہ سفارت کاری کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی اور 47 سال بعد دونوں ممالک براہ راست مذاکرات کی میز پر بیٹھے۔**\n\nانہوں نے یہ بات منگل کو کوئٹہ کے دورے کے دوران کمانڈ اینڈ سٹاف کالج سے خطاب میں کہی۔\n\nپاکستان نے فروری میں امریکہ اور ایران کے درمیان شروع ہونے والے تنازع میں اہم ثالث کے طور پر کردار ادا کیا ہے جسے صدر ٹرمپ، ایرانی حکام اور دیگر ممالک نے سراہا۔\n\nانہی کوششوں اور ثالثی کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان اپریل میں اسلام آباد مذاکرات کے نام سے بات چیت کا پہلا براہ راست دور ہوا تھا اور دونوں ممالک نے جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔\n\nوزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے منگل کو کہا کہ ’صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ قیادت اور اپنے عزیز بھائی صدر مسعود پزشکیان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہماری درخواست کا مثبت جواب دیا۔‘\n\nانہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں ’11 اپریل کو ہونے والے تاریخی اسلام آباد مذاکرات دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ 47 سال میں پہلی براہ راست اعلی سطحی بات چیت تھی۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاس موقع پر انہوں نے افغانستان اور انڈیا کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ ’ہم اپنے پڑوسیوں کے ساتھ امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، افغان طالبان رجیم کو دہشت گرد گروپوں بشمول ٹی ٹی پی، آئی ایس کے پی اور بی ایل اے کے خلاف ٹھوس اور موثر اقدامات کرنا ہوں گے جو افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف دہشت گرد حملوں کے لیے استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘\n\nوزیراعظم نے کہا کہ ایک مضبوط اور مستحکم معیشت قومی دفاع کے لیے ناگزیر ہے۔\n\n’میں ایک مضبوط، پرامن، خوشحال اور ترقی کرتے پاکستان کا خواب دیکھتا ہوں، ایک ایسا پاکستان جو انشا اللہ سخت محنت اور انتھک جدوجہد سے جلدہی معاشی طاقت بن جائے، ہمارا خواب ایک ایسی معیشت ہے جو برآمدات، جدت ،صنعت ٹیکنالوجی اور نجی شعبے کے بل بوتے پر چلے۔‘\n\nانڈیا سے گذشتہ سال مئی میں ہوئے تنازع پر شہباز شریف نے کہا کہ ’ایک سال قبل پاکستان کو انڈین جارحیت کا سامنا کرنا پڑا تھا، مگر پاکستان نے ایسا جواب دیا جس نے انڈیا کو ’ناقابلِ فراموش سبق‘ سکھایا، اور اب کوئی دشمن پاکستان کی طرف بری نظر ڈالنے کی جرات نہیں کرے گا۔‘\n\nپاکستان\n\nبلوچستان\n\nایران\n\nامریکہ\n\nشہباز شریف\n\nشہباز شریف نے کہا کہ ’صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ قیادت اور صدر مسعود پزشکیان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہماری درخواست کا مثبت جواب دیا۔‘\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, مئی 20, 2026 - 08:15\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف 13 اپریل 2026 کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے بات کر رہے ہیں (فائل فوٹو/ اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nامریکہ کو دوبارہ ایران پر حملہ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے: ٹرمپ\n\nخلیجی ریاستوں کی درخواست پر ایران پر نیا حملہ منسوخ کر دیا: ٹرمپ\n\nخلیجی ممالک سے اقتصادی سفارت کاری مزید موثر بنائی جائے: شہباز شریف\n\nباقر قالیباف نگران برائے ایران چین تعلقات مقرر\n\nSEO Title:\n\nپاکستان کی کوششوں سے 47 سال بعد امریکہ، ایران میں براہ راست مذاکرات ہوئے: شہباز شریف\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "پاکستان کی کوششوں سے 47 سال بعد امریکہ، ایران میں براہ راست مذاکرات ہوئے: شہباز شریف"
}