{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreig345fipmuajcjyr4vwmgsnjg4l7n46fwqejvcyssh3ewnudvj6uy",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmaqmegvs4w2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreigethjz73sbb5kxozyqniznogjto7icjefgsh7tsjh5znnagdqi7e"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 45919
  },
  "path": "/node/185968",
  "publishedAt": "2026-05-19T08:29:26.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "صمود فلوٹیلا",
    "غزہ",
    "غزہ پر اسرائیلی حملہ",
    "امداد",
    "اسرائیل",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "دنیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پاکستان اور دیگر نو ممالک نے منگل کو ایک بیان میں بین الاقوامی پانیوں میں غزہ کی جانب جانے والے امدادی بیڑے ’صمود فلوٹیلا‘ کو روکنے کی اسرائیل کی تازہ کارروائی کی مذمت کی ہے اور زیر حراست کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔**\n\nاس امدادی بحری بیڑے پر ایک پاکستانی امدادی کارکن سعد رضوی بھی سوار تھا۔\n\nپاکستان، ترکی، بنگلہ دیش، برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، اردن، لیبیا، مالدیپ اور سپین کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان میں ان ممالک نے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی جس کا مقصد غزہ میں انسانی بحران کی جانب توجہ دلانا ہے۔\n\nاسرائیلی فورسز نے اتوار کو قبرص کے قریب اس بیڑے کو روکا اور درجنوں بین الاقوامی کارکنوں کو حراست میں لیا، جن میں پاکستانی کارکن سعد ایدھی بھی شامل ہیں۔\n\nمشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ’وزرا بین الاقوامی پانیوں میں سابقہ بیڑوں کے خلاف اسرائیلی مداخلتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں اور شہری جہازوں اور امدادی کارکنوں کو نشانہ بنانے والی معاندانہ کارروائیوں کے تسلسل کی مذمت کرتے ہیں۔‘\n\nبیان میں کہا گیا کہ ’ایسے حملے، جن میں جہازوں پر حملے اور کارکنوں کی من مانی حراست شامل ہے، بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف\n\nتمام 10 ممالک نے بیڑے پر سوار رضا کاروں کی سکیورٹی پر ’تشویش‘ کا اظہار کیا اور تمام زیر حراست کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔\n\nسعد ایدھی، مرحوم پاکستانی فلاحی رہنما عبد الستار ایدھی کے پوتے اور پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔\n\nسعد ایدھی کے والد فیصل ایدھی نے پیر کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کا بیٹا اور دیگر امدادی کارکن غزہ کے لوگوں کے لیے کھانے پینے کی اشیا اور ادویات لے کر جا رہے تھے۔ ’تقریباً پانچ سو کے قریب دیگر ممالک کے افراد بھی ان کے ساتھ شامل تھے، ان سب کو اسرائیلی فورسز نے گرفتار کیا ہے۔ ہمیں ابھی بالکل نہیں پتہ کہ انہیں کہاں لے جایا گیا ہے، ان کے موبائل فون وغیرہ سب چھین لیے گئے ہیں اور ان کے ساتھ کیا سلوک کیا جا رہا ہے یہ بھی معلوم نہیں۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nفیصل ایدھی نے پاکستانی وزارت خارجہ سے درخواست کی تھی کہ وہ ’اس غیر قانونی گرفتاری کے خلاف فوری ایکشن لیں، اقوام متحدہ سے رجوع کریں اور انٹرنیشنل کمیونٹی سے بھی رابطہ کریں تاکہ اسرائیلی فورسز کے اس غیر انسانی اور غیر قانونی اقدام کے خلاف آواز اٹھائی جائے۔‘\n\nبحری بیڑے پر غزہ کے شہریوں کے لیے ادویات، خشک خوراک اور بچوں کی خوراک سمیت امدادی سامان لے جایا جا رہا تھا۔\n\nاسرائیل نے ایسی کارروائیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غزہ پر اپنی بحری ناکہ بندی کو نافذ کرنے کے لیے ضروری ہیں۔\n\nاسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ تازہ کارروائی کا مقصد ’ایک بدنیتی پر مبنی منصوبے کو ناکام بنانا تھا۔‘\n\nاکتوبر 2023 میں غزہ میں اسرائیل کی فوجی مہم کے آغاز کے بعد سے بین الاقوامی امدادی اداروں اور حقوق کی تنظیموں نے فلسطینی علاقے میں تباہ کن انسانی حالات کے بارے میں بار بار خبردار کیا ہے۔\n\nصمود فلوٹیلا\n\nغزہ\n\nغزہ پر اسرائیلی حملہ\n\nامداد\n\nاسرائیل\n\nپاکستان اور دیگر نو ممالک نے امدادی بیڑے ’صمود فلوٹیلا‘ کو روکنے کی اسرائیل کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے زیر حراست کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, مئی 19, 2026 - 14:00\n\nMain image:\n\n> <p>اسرائیلی فوجیوں نے 18 مئی 2026 کو غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والی کشتی پر دھاوا بولا (روئٹرز)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nاسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی آخری کشتی کو بھی روک لیا: منتظمین\n\nگلوبل صمود فلوٹیلا: چند سر پھرے جو مثال بن گئے\n\nگلوبل صمود فلوٹیلا: امدادی بیڑہ جو غزہ کا حصار توڑنا چاہتا ہے\n\nاسرائیل نے غزہ جانے والے فلوٹیلا پر سوار سعد ایدھی کو گرفتار کر لیا: فیصل ایدھی\n\nSEO Title:\n\nپاکستان سمیت 10 ممالک کی غزہ امدادی بیڑے پر اسرائیلی کارروائی کی مذمت\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "پاکستان سمیت 10 ممالک کی غزہ امدادی بیڑے پر اسرائیلی کارروائی کی مذمت"
}