{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreify5n5tfvjngm2guqs7x2ocnh6pvqz754hwj5cu7akod5twllztka",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmaqm2ceqti2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreibxej4eg3dwdxq2u3rz5ufzqkiuwpqggrpjfiau3wp7kxysa2ms6a"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 85049
  },
  "path": "/node/185967",
  "publishedAt": "2026-05-19T11:15:14.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "بہتر صحت",
    "پھل",
    "ذیابیطس",
    "بیماری",
    "مرض",
    "اوشین میک لرائے",
    "تحقیق",
    "video"
  ],
  "textContent": "**ایک نئی تحقیق میں تربوز اور اس کے رس کے کئی غیر متوقع طبی فوائد سامنے آئے ہیں۔**\n\nسائنسی جریدے ’نیوٹرینٹس‘ میں شائع ہونے والی متعدد تحقیقی رپورٹس سے پتہ چلا ہے کہ جو لوگ باقاعدگی سے یہ پھل کھاتے ہیں، ان کی خوراک میں وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس زیادہ، جب کہ چینی اور سیر شدہ چربی کم ہوتی ہے۔\n\nپانی کی وافر مقدار کی وجہ سے طویل عرصے سے گرمیوں کے اس پسندیدہ پھل کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تربوز کا رس خون کی شریانوں کے افعال کو بہتر بنانے اور دل کی صحت کو برقرار رکھنے میں بھی مدد دے سکتا ہے۔\n\nیہ بات لوزیانا سٹیٹ یونیورسٹی کے ایک پلیسیبو کنٹرولڈ کلینیکل ٹرائل کی بنیاد پر کہی گئی ہے، جس میں 18 صحت مند نوجوانوں نے دو ہفتوں تک روزانہ تربوز کا رس پیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nمحققین نے نائٹرک آکسائیڈ پیدا کرنے والے تربوز کے دو مرکبات یعنی ایل-سٹرولین اور ایل-ارجینائن پر توجہ مرکوز کی، جو خون کی شریانوں کو پرسکون کرنے اور پھیلانے میں مدد دیتے ہیں، جو صحت مند خون کی گردش اور قلبی افعال کی ایک اہم خصوصیت ہے۔\n\nانہیں معلوم ہوا کہ تربوز کے رس نے ہائپر گلیسیمیا (گلوکوز کی زیادتی کا دورانیہ، جس کا تعلق اکثر ذیابیطس سے ہوتا ہے) کے دوران شریانوں کے افعال کو بہتر کیا اور دل کی دھڑکن کے اتار چڑھاؤ کو بھی متاثر کیا۔\n\nلوزیانا سٹیٹ یونیورسٹی کے سکول آف نیوٹریشن اینڈ فوڈ سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر جیک لوسو نے کہا: ’ہم تسلیم کرتے ہیں کہ اگرچہ تجربے کا حصہ بننے والے افراد (18 صحت مند نوجوان مرد اور خواتین) کی تعداد کم تھی اور مزید تحقیق کی ضرورت ہے، لیکن یہ تحقیق کارڈیو میٹابولک صحت کے لیے تربوز کے باقاعدہ استعمال کی حمایت کرنے والے موجودہ شواہد میں اضافہ کرتی ہے۔‘\n\nسرخ تربوز خاص طور پر کھائے جانے چاہییں کیوں کہ ان میں اینٹی آکسیڈنٹ لائیکوپین کی سب سے زیادہ مقدار پائی جاتی ہے۔\n\nیہ جسم میں ’فری ریڈیکلز‘ کے خلاف لڑنے میں خاص طور پر موثر پایا گیا ہے، جو انتہائی متحرک مالیکیولز ہوتے ہیں اور قبل از وقت بڑھاپے، کینسر اور ڈیمنشیا کا سبب بن سکتے ہیں۔\n\nکراچی کی ایک فروٹ منڈی میں 14 فروری 2026 کو پھل فروش تربوز فروخت کر رہا ہے (فائل فوٹو/ اے ایف پی)\n\n\n\n\nلائیکوپین قدرتی طور پر پایا جانے والا ایک پگمنٹ بھی ہے جو ٹماٹر جیسے کئی دیگر پھلوں اور سبزیوں کو ان کا سرخ رنگ دیتا ہے۔\n\nڈاکٹر لوسو کا مزید کہنا تھا کہ ’تربوز اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن سی اور لائیکوپین کا ایک بہترین ذریعہ ہے اور یہ سب آکسیڈیٹیو تناؤ کو کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں اور دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔‘\n\nنیشنل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایگزامینیشن سروے کے ڈیٹا کے تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ باقاعدگی سے تربوز کھانے والے افراد نے غذائی فائبر، میگنیشیم، پوٹاشیم، وٹامن سی، وٹامن اے اور لائیکوپین کی وافر مقدار استعمال کی۔\n\nدو کپ تربوز میں صرف 80 کیلوریز ہوتی ہیں، اس کے باوجود یہ وٹامن سی کی روزانہ تجویز کردہ مقدار کا 25 فیصد اور وٹامن بی چھ کا آٹھ فیصد فراہم کرتا ہے۔\n\nیہ حقیقت کہ یہ پھل تقریباً 92 فیصد پانی پر مشتمل ہے، اسے گرم موسم کے دوران یا ورزش کے بعد جسم میں پانی مناسب مقدار برقرار رکھنے کا آسان طریقہ بناتا ہے۔\n\nبہتر صحت\n\nپھل\n\nذیابیطس\n\nبیماری\n\nمرض\n\nتحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جو لوگ باقاعدگی سے یہ پھل کھاتے ہیں ان کی خوراک میں وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس زیادہ، جب کہ چینی اور سیر شدہ چربی کم ہوتی ہے۔\n\nاوشین میک لرائے\n\nمنگل, مئی 19, 2026 - 16:15\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">تربوز کا رس خون کی شریانوں کے افعال کو بہتر بنانے اور دل کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے (اینواتو)</p>\n\nتحقیق\n\njw id:\n\nEsIWyaEx\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nانڈیا: کیا ایک ہی خاندان کے چار افراد کی تربوز کھانے سے موت ہوئی؟\n\nکیا تربوز کو واقعی لال رنگ کا انجیکشن لگایا جاتا ہے؟\n\nمیانوالی میں غیر ملکی بیج سے کاشت کیے جانے والے تربوز\n\n’گرمی کا توڑ‘: کراچی کا مشہور تربوز کا شربت\n\nSEO Title:\n\nتربوز کے حیران کن طبی فوائد دریافت\n\ncopyright:\n\nIndependentEnglish\n\norigin url:\n\nhttps://www.the-independent.com/news/health/scientists-health-benefits-watermelon-nutrition-b2978842.html\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "تربوز کے حیران کن طبی فوائد دریافت"
}