{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreigjvzg6grk7gx32dbj5ui6y6vpqc6zbgzeq7ylfo732k3xlpt4loy",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmaqlqs2ztv2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreihy74tikrrjntzu6wpyeafizq7jfna25apnw5o7rwibjatjbta4tq"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 110191
},
"path": "/node/185971",
"publishedAt": "2026-05-19T12:36:52.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"کرکٹ",
"پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش",
"ٹیسٹ سیریز",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"news"
],
"textContent": "**سلہٹ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے بائیں ہاتھ کے سپنر تیج الاسلام کی شاندار بولنگ کی بدولت میزبان ٹیم پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں سیریز کلین سویپ کے قریب پہنچ گئی ہے۔**\n\nچوتھے دن کے اختتام پر پاکستان نے 437 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں سات وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنا لیے ہیں اور اسے جیت کے لیے مزید 121 رنز درکار ہیں جبکہ صرف 3 وکٹیں باقی ہیں۔\n\nوکٹ بلے باز محمد رضوان 75 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور پاکستان کی آخری امید بنے ہوئے ہیں، ان کے ساتھ ساجد خان آٹھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔\n\nاس سے قبل سلمان آغا اور کپتان شان مسعود نے نصف سنچریاں سکور کر کے ٹیم کو سہارا دیا اور میچ کو پانچویں دن تک پہنچا دیا۔\n\nتیج الاسلام نے مجموعی طور پر چار وکٹیں حاصل کیں اور اہم موقع پر سلمان آغا اور رضوان کے درمیان 134 رنز کی شراکت توڑ کر میچ کا رخ بدل دیا۔\n\nانہوں نے آغا کو بولڈ کیا اور پھر حسن علی کو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کی پوزیشن مزید مضبوط کر دی۔\n\nدوسری جانب فاسٹ بولر نہید رانا نے بھی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے پاکستان کو ابتدائی نقصان پہنچاتے ہوئے عبداللہ فضل کو آؤٹ کیا جبکہ مہدی حسن نے اذان اویس کو ایل بی ڈبلیو کر کے بنگلہ دیش کو میچ میں کنٹرول دلا دیا۔\n\nشان مسعود اور بابر اعظم نے ایک مرحلے پر 91 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو سنبھالا تاہم تیج الاسلام نے بابر اعظم کو 47 رنز پر آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کر دیا۔ بعد ازاں سعود شکیل اور شان مسعود بھی جلد آؤٹ ہو گئے، جس سے پاکستان کی پوزیشن کمزور ہو گئی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nپاکستان 162 رنز پر چھ وکٹیں گنوا چکا تھا کہ محمد رضوان اور سلمان آغا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا۔\n\nرضوان نے اپنی اننگز کے دوران عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی۔\n\nاس سے قبل بنگلہ دیش پہلی اننگز میں 278 رنز بنا سکا تھا جس میں لٹن داس کی 126 رنز کی اننگز نمایاں رہی جبکہ پاکستان کو 232 رنز پر آؤٹ کر دیا گیا۔\n\nمیزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں مشفیق الرحیم کی 137 رنز کی بدولت 390 رنز بنا کر پاکستان کو 400 سے زائد رنز کا ہدف دیا۔\n\nٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اس سے قبل 418 رنز سے زیادہ کا ہدف کامیابی سے حاصل نہیں کیا جا سکا جس کے باعث پاکستان کے لیے جیت انتہائی مشکل دکھائی دے رہی ہے۔\n\nیاد رہے کہ بنگلہ دیش پہلے ہی پہلا ٹیسٹ 104 رنز سے جیت چکا ہے اور اب وہ پاکستان کے خلاف مسلسل دوسری بار سیریز میں کلین سویپ کے قریب ہے۔\n\nکرکٹ\n\nپاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش\n\nٹیسٹ سیریز\n\nچوتھے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سات وکٹوں پر 316 رنز بنا سکا، محمد رضوان آخری امید کے طور پر کریز پر موجود ہیں۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, مئی 19, 2026 - 17:30\n\nMain image:\n\n> <p>19 مئی 2026 کو سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کے کھیل کے دوران بنگلہ دیش کے کھلاڑی پاکستان کے بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد جشن منا رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nسلہٹ ٹیسٹ میں بابر اعظم کی واپسی متوقع: ہیڈ کوچ\n\nڈھاکہ: پاکستان کے بنگلہ دیش کے خلاف ایک وکٹ کے نقصان پر 179 رنز\n\nڈھاکہ ٹیسٹ کا پہلا روز، بنگلہ دیش کے چار وکٹوں پر 301 رنز\n\nاِن فارم بابر اعظم زخمی، بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر\n\nSEO Title:\n\nتیج الاسلام کی 4 وکٹیں: بنگلہ دیش پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے قریب\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "تیج الاسلام کی 4 وکٹیں: بنگلہ دیش پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے قریب"
}