{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiaczvw6xsqlpomwdg7odrgh4w4tj65qivdk55xuvemdnfz74d2754",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mm5zgvxebnx2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreihf7jbyyiablrxzj7t6pj2jzq7ixwsfsydgpy5flgap4byhtwza7q"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 90569
},
"path": "/node/185951",
"publishedAt": "2026-05-18T07:53:31.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"May 18, 2026",
"متحدہ عرب امارات",
"پاکستان",
"ایران",
"ڈرون حملہ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"news",
"@CMShehbaz"
],
"textContent": "**پاکستان نے پیر کو متحدہ عرب امارات کے براكة جوہری پاور پلانٹ پر ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان کہا کہ دیرپا امن کے لیے سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے۔**\n\nابوظبی حکام نے اتوار کو بتایا تھا کہ الظفرة ریجن میں واقع براكة جوہری پاور پلانٹ کے اندرونی حفاظتی حصار کے باہر ایک برقی جنریٹر میں ڈرون سٹرائیک کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔\n\nاماراتی حکام کا کہنا تھا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ تابکاری کے حفاظتی معیار پر بھی کوئی اثر نہیں پڑا۔\n\nبعد میں متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ 17 مئی 2026 کو متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام نے تین UAVs (ڈرونز) کو روکا جو مغربی سرحد کی سمت سے ملک میں داخل ہوئے تھے۔\n\nپاکستان نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔\n\nدفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’جوہری تنصیبات کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون، بین الاقوامی انسانی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے قوانین اور قراردادوں میں شامل جوہری تحفظ و سلامتی کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nبیان کے مطابق ’جوہری تنصیبات کو کسی بھی صورت حال میں نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے کیونکہ اس قسم کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات انسانی جانوں، ماحولیات اور علاقائی و عالمی امن و سلامتی کے لیے تباہ کن اور ناقابل واپسی نتائج کا سبب بن سکتے ہیں۔‘\n\nپاکستان نے زور دیا ہے کہ شہری جوہری تنصیبات کا تحفظ ایک تسلیم شدہ بین الاقوامی اصول ہے جسے ہر صورت برقرار رکھا جانا چاہیے۔\n\nاس کے علاوہ پاکستان نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، بین الاقوامی قانون اور انسانی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو خطے میں مزید کشیدگی کا باعث بن سکتے ہیں۔\n\n> Pakistan strongly condemns the drone attack on the Barakah Nuclear Energy Plant in the United Arab Emirates.\n>\n> We stand in full solidarity with the leadership and the brotherly people of the United Arab Emirates.\n>\n> We urge all parties to exercise maximum restraint and fulfil their…\n>\n> — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 18, 2026\n\n\n\nوزیراعظم شہباز شریف نے ’ایکس‘ پر اپنے ایک پیغام میں متحدہ عرب امارات کی قیادت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔\n\nانہوں نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔\n\nبیان میں کہا گیا ہے کہ ’خطے میں دیرپا امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد مؤثر راستہ ہیں۔‘\n\nمتحدہ عرب امارات\n\nپاکستان\n\nایران\n\nڈرون حملہ\n\nپاکستان نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, مئی 18, 2026 - 16:30\n\nMain image:\n\n> <p>13 فروری 2020 کو لی گئی اس تصویر میں یو اے ای کے پاور پلانٹ نظر آ رہا ہے (اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان کی ثالثی ناکام نہیں ہوئی بلکہ ’مشکلات‘ کا شکار ہے: عباس عراقچی\n\nسعودی عرب سے اپریل میں 3.5 ارب ڈالر ترسیلات منتقل: سٹیٹ بینک\n\nمتحدہ عرب امارات ائیر ڈیفنس نے تین ڈرونز کو انٹرسیپٹ کیا: وزارت دفاع\n\nعراق کی فضائی حدود سے آنے والے تین ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا: سعودی عرب\n\nSEO Title:\n\nیو اے ای میں جوہری پاور پلانٹ پر ڈرون حملے کی مذمت ’سفارتکاری واحد موثر راستہ‘: پاکستانی وزیراعظم\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "پاکستان کی یو اے ای میں جوہری پلانٹ پر ڈرون حملے کی مذمت"
}