{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreif4f2t7nzs6mdsezmtrvmrbvqiwb3endhq547nfs5atv52ry3fuf4",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mm5zgn2w2bo2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreie6n7ebeuukulpahdcepwizdskzn7rwj2f34bnbbwlkbfj4ipxnny"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 139504
  },
  "path": "/node/185953",
  "publishedAt": "2026-05-18T11:00:27.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "انسداد پولیو مہم",
    "پاکستان",
    "سکیورٹی",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پاکستان میں پیر کو شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے پہلے روز خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پولیو ٹیموں کی سکیورٹی پر مامور دو پولیس کانسٹیبل فائرنگ کے واقعے میں جان سے گئے۔**\n\nوزیر داخلہ محسن نقوی نے باجوڑ کے علاقوں ڈاگ قلعہ اور تبئی میں انسداد پولیو ٹیموں پر فائرنگ کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقتول کانسٹیبلز سید عزیز اور قادر کو خراج عقیدت پیش کیا۔\n\nوفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ’بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے والی ٹیموں پر حملہ درندہ صفت عناصر کا گھناؤنا فعل ہے۔‘\n\nریڈیو پاکستان کے مطابق پیر سے ملک کے 79 ’ہائی رسک‘ اضلاع میں ایک ہفتے پر مشتمل انسداد پولیو مہم شروع کر دی گئی ہے، جس کے دوران تقریباً ایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔\n\nنیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر ’این ای او سی‘ کے مطابق مہم میں ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں گے۔ یہ مہم 24 مئی تک جاری رہے گی۔\n\nپاکستان میں یہ مہم ایسے وقت میں شروع کی گئی ہے جب رواں ماہ خیبر پختونخوا سے پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ یکم مئی کو صحت حکام نے دونوں کیسز کی تصدیق کی تھی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاین ای او سی کے مطابق پنجاب کے 10 اضلاع میں تقریباً 61 لاکھ 90 ہزار بچوں، سندھ کے 20 اضلاع میں 57 لاکھ 90 ہزار بچوں، خیبر پختونخوا کے 23 اضلاع میں 46 لاکھ 10 ہزار بچوں جبکہ بلوچستان کے 25 اضلاع میں تقریباً 19 لاکھ 90 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اسلام آباد میں بھی تقریباً ساڑھے چار لاکھ بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف رکھا گیا ہے۔\n\nاین ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو ہر پولیو مہم کے دوران لازمی قطرے پلوائیں تاکہ ملک سے پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔\n\nایشیا پیسیفک ہیلتھ نامی جریدے میں مارچ 2023 میں شائع ایک تحقیقی مقالے کے مطابق پاکستان میں مجموعی طور پر 200 تک پولیو ٹیم کے کارکنان مارے گئے ہیں جس میں پولیو ورکرز(مرد و خواتین)، پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور اہلکار اور دیگر سٹاف شامل ہیں۔\n\nعالمی ادارۂ صحت کے مطابق پاکستان اور پڑوسی ملک افغانستان دنیا کے وہ واحد دو ممالک ہیں، جہاں پولیو کا مکمل خاتمہ تاحال نہیں ہو سکا۔\n\nقومی ایمرجنسی آپریشنز سینٹر برائے انسدادِ پولیو کے مطابق 2025 میں پولیو کے 30 کیسز رپورٹ کیے گئے، جن کی تعداد ایک سال قبل 2024 میں 74 تھی۔\n\nانسداد پولیو مہم\n\nپاکستان\n\nسکیورٹی\n\nپاکستان نے پیر سے ملک کے 79 ’ہائی رسک‘ اضلاع میں ایک ہفتے پر مشتمل انسداد پولیو مہم شروع آغاز کیا۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, مئی 18, 2026 - 16:00\n\nMain image:\n\n> <p>تین فروری 2025 کو کراچی میں ملک گیر انسداد پولیو مہم کے پہلے روز ایک پولیس اہلکار ہیلتھ ورکرز کے ہمراہ سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے موجود ہے (آصف حسن / اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\n2025 میں پولیو کیسز گذشتہ سال کے مقابلے میں نصف سے کم: پاکستان\n\nپولیو کے باوجود رنگوں سے زندگی سنوارنے والے سوات کے فنکار\n\nباجوڑ: پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار سمیت دو افراد کی موت\n\nلاہور میں پولیو کے پھیلاؤ کا خطرہ اب تک کیوں منڈلا رہا ہے؟\n\nSEO Title:\n\nباجوڑ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار قتل\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "باجوڑ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار قتل"
}