{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreif5ud5wfh3ka34rp5bsnwlkh54zbvewl5dug63h4mfn6unvhdthq4",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mm5zgbkbxwi2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreia252had6yxrptf74xnvfymkyxw4rfbqzmkt32vkxk3d62po3avxy"
    },
    "mimeType": "image/png",
    "size": 495885
  },
  "path": "/node/185955",
  "publishedAt": "2026-05-18T12:16:40.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "غزہ",
    "امداد",
    "ترکی",
    "سمندر",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "ایشیا",
    "video"
  ],
  "textContent": "**ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ پیر کو اسرائیل نے امدادی سامان غزہ لے کر جانے والے فلوٹیلا پر سوار سعد ایدھی کو گرفتار کر لیا ہے۔**\n\nاسرائیلی فوج نے پیر کو قبرص کے ساحل کے قریب ان کشتیوں کو روک لیا جو غزہ تک امداد پہنچانے کی کوشش کرنے والے بین الاقوامی امدادی بحری بیڑے کا حصہ تھیں۔\n\n’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ نامی تنظیم کے مطابق 50 سے زائد کشتیاں گذشتہ ہفتے ترکی کے شہر مارمارس کی بندرگاہ سے غزہ کی جانب روانہ ہوئی تھیں۔ تنظیم نے اسے غزہ تک پہنچنے کی مہم کا آخری مرحلہ قرار دیا تھا۔\n\nفیصل ایدھی نے کہا ’آج مورخہ 18 مئی 2026 کو پاکستانی وقت دوپہر 1 بجے کے قریب اسرائیلی فورسز نے انٹرنیشنل فلوٹیلا کو، جس میں سعد ایدھی بھی موجود تھے، غزہ کی طرف جاتے ہوئے سائپرس کے قریب روک کر گرفتار کیا گیا ہے۔‘\n\nانہوں نے پاکستانی حکومت سے اپیل کی کہ وہ اپنے ایک شہری ’جو غزہ کے جنگ زدہ متاثرین کی مدد کے لیے جا رہا تھا، ان کے لیے کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات لے کر جا رہا تھا، تقریباً پانچ سو کے قریب دیگر ممالک کے افراد بھی ان کے ساتھ شامل تھے، ان سب کو اسرائیلی فورسز نے گرفتار کیا ہے۔ ہمیں ابھی بالکل نہیں پتا کہ انہیں کہاں لے جایا گیا ہے، ان کے موبائل فون وغیرہ سب چھین لیے گئے ہیں اور ان کے ساتھ کیا سلوک کیا جا رہا ہے یہ بھی معلوم نہیں۔‘\n\nتنظیم کی لائیو نشریات میں دیکھا گیا کہ اسرائیلی فوجیوں کی کشتی قریب آنے پر کارکنوں نے لائف جیکٹس پہن لیں اور ہاتھ بلند کر دیے۔ بعد ازاں اسرائیلی اہلکاروں نے جہاز پر چڑھائی کی جس کے فوراً بعد لائیو نشریات بند ہو گئیں۔\n\nتنظیم کے مطابق ابتدائی تین گھنٹوں میں کم از کم 17 کشتیوں کو روک لیا گیا۔\n\nخبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق منتظمین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ سے تقریباً 250 ناٹیکل میل دور بین الاقوامی پانیوں میں کارروائی کی۔ اس بار ماضی کے برعکس دن کی روشنی میں کشتیوں پر چڑھائی کی گئی۔\n\nفیصل ایدھی نے پاکستانی وزارتِ خارجہ سے درخواست کہ وہ ’اس غیر قانونی گرفتاری کے خلاف فوری ایکشن لیں، اقوام متحدہ سے رجوع کریں اور انٹرنیشنل کمیونٹی سے بھی رابطہ کریں تاکہ اسرائیلی فورسز کے اس غیر انسانی اور غیر قانونی اقدام کے خلاف آواز اٹھائی جائے اور غزہ کے اندر جاری انسانی بحران اور مبینہ جینوسائیڈ کو روکا جائے اور متاثرین تک امداد پہنچانے میں کردار ادا کیا جائے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاسرائیل 2007 سے غزہ پر بحری ناکہ بندی برقرار رکھے ہوئے ہے، جب حماس نے فلسطینی پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے بعد غزہ کا کنٹرول سنبھالا تھا۔\n\nحماس نے اسرائیلی کارروائی کو ’کھلی بحری قزاقی‘ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے غزہ کی ناکہ بندی ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترکی نے بھی اسرائیلی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کشتیوں میں موجود کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔\n\nتنظیم کے مطابق اس مہم میں 45 ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 500 کارکن شریک ہیں۔ گذشتہ ماہ بھی اسرائیلی فورسز نے یونان کے قریب 20 سے زائد کشتیوں کو روک لیا تھا اور متعدد کارکنوں کو حراست میں لے کر بعد میں ملک بدر کر دیا تھا۔\n\nفلوٹیلا منتظمین کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد غزہ میں انسانی بحران اور وہاں کے دو ملین سے زائد رہائشیوں کو درپیش خوراک، ادویات اور رہائش کی شدید قلت کی جانب عالمی توجہ مبذول کروانا ہے۔\n\nغزہ\n\nامداد\n\nترکی\n\nسمندر\n\nفیصل ایدھی نے پاکستانی وزارتِ خارجہ سے درخواست کی ہے کہ اس غیر قانونی گرفتاری کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے، اقوام متحدہ سے رجوع کیا جائے اور انٹرنیشنل کمیونٹی سے بھی رابطہ کیا جائے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, مئی 18, 2026 - 17:15\n\nMain image:\n\nایشیا\n\njw id:\n\noBIVbtCd\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان سمیت 11 ممالک کی غزہ فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت\n\n’فلوٹیلا زندہ باد‘ کے نعرے: گریٹا تھنبرگ سمیت درجنوں کارکن اسرائیل سے رہا\n\nپاکستان نے فلوٹیلا پر سوار سابق سینیٹر کی واپسی کے لیے یورپی ملک سے مدد مانگ لی\n\nاسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی آخری کشتی کو بھی روک لیا: منتظمین\n\nSEO Title:\n\nاسرائیل نے غزہ جانے والے فلوٹیلا پر سوار سعد ایدھی کو گرفتار کر لیا: فیصل ایدھی\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "اسرائیل نے غزہ جانے والے فلوٹیلا پر سوار سعد ایدھی کو گرفتار کر لیا: فیصل ایدھی"
}