{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreidhofxy7duejafpzxbc5tayk7rwhr47ara4dvqpe3vvaqnkvldgya",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mm5zfthemaz2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreibrqguwk2f7wkwu35aipc555qqpdzy474jjo3h7x3zfykoyedwrnq"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 104001
  },
  "path": "/node/185959",
  "publishedAt": "2026-05-18T16:45:04.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "جی سی سی",
    "خلیجی ممالک",
    "خلیجی تعاون کونسل",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "پاکستان",
    "news"
  ],
  "textContent": "**وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیر کو ایران اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک میں تعینات پاکستان کے سفیروں کے ساتھ اجلاس میں اقتصادی سفارت کاری کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔**\n\nاسلام آباد میں منعقدہ اس اجلاس کے دوران سفیروں نے وزیراعظم کو اپنے اپنے ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورت حال، ابھرتے ہوئے مواقع اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔\n\nاس موقع پر اقتصادی سفارت کاری، تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے، ترسیلاتِ زر میں اضافے اور پاکستانی تارکینِ وطن سے متعلق امور پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔\n\nوزیر اعظم نے سفیروں سے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی گفتگو کی جس میں خطے میں امن، استحکام اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر خصوصی بات چیت کی گئی۔\n\nاجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن احد خان چیمہ، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ، معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے شرکت کی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nوزیراعظم نے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں خلیجی تعاون کونسل کے ممالک اور ایران کی تاریخی، اقتصادی اور تزویراتی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے سفیروں کو ہدایت کی کہ ’وہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے فعال کردار ادا کریں۔‘\n\nجی سی سی ممالک میں سعودی عرب، کویت، بحرین، عمان، قطر، متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ اس تنظیم نے اکتوبر 2023 میں پاکستان کے ساتھ پہلا آزاد تجارتی معاہدہ کیا تھا۔\n\nبعدازاں مئی 2024 میں خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان اور خلیجیی ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت آخری مراحل میں ہے۔\n\n27 نومبر 2025 کو بحرینی دارالحکومت منامہ میں کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے جی سی سی کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر ’جلد دستخط‘ کی نوید سنائی تھی۔\n\nجی سی سی\n\nخلیجی ممالک\n\nخلیجی تعاون کونسل\n\nوزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیر کو ایران اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک میں تعینات پاکستان کے سفیروں کے ساتھ اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, مئی 18, 2026 - 21:45\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف 18 مئی 2026 کو اسلام آباد میں ایران اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک میں تعینات پاکستان کے سفیروں کے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں (پی ایم آفس)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nجی سی سی کی ایرانی حملوں کی مذمت، آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ\n\nجی سی سی سربراہی اجلاس میں علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال\n\nپاکستان، جی سی سی کی شراکت داری کی نئی رفتار\n\nجی سی سی سیکرٹری جنرل کی پاکستانی وزرائے خارجہ و خزانہ سے ملاقات\n\nSEO Title:\n\nخلیجی ممالک سے اقتصادی سفارت کاری مزید موثر بنائی جائے: شہباز شریف\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "خلیجی ممالک سے اقتصادی سفارت کاری مزید موثر بنائی جائے: شہباز شریف"
}