{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreigm3luwu32fxpqcsrwvinmeluwc3vzz2rt6h5ehqm3kkak37qdqqu",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mm3cb2owbeb2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreic4q2bqqueswpyk6pcxqhrylckc7oxxqhdlck3ahf4ausnylzavea"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 221341
  },
  "path": "/node/185935",
  "publishedAt": "2026-05-17T02:24:36.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "فیصل آباد",
    "خواتین",
    "کھیل",
    "باکسنگ",
    "نعیم احمد",
    "video"
  ],
  "textContent": "**پاکستان آرمی اور نیشنل باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام گذشتہ ماہ حیدرآباد میں ہونے والی نیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ 2026 میں فیصل آباد کی دو طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈلز اپنے نام کر لیے۔**\n\nزرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ علیشبا کمال نے فیدر ویٹ کیٹیگری جبکہ جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ حفصہ نوید نے انڈر 60 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔\n\nعلیشبا کمال بی ایس مائیکرو بایولوجی کے پانچویں سمسٹر کی طالبہ ہیں، جبکہ حفصہ نوید بی ایس فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز کے چوتھے سمسٹر میں زیر تعلیم ہیں۔\n\nدونوں کھلاڑی فیصل آباد کے عثمان باکسنگ کلب سے وابستہ ہیں، جسے سابق نیشنل باکسنگ چیمپیئن رضوان اللہ خان اور ان کے بھائی خضران اللہ خان چلاتے ہیں۔\n\nعلیشبا کمال نے انڈیپنڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے یونیورسٹی میں داخلے سے قبل کبھی باکسنگ نہیں کی تھی۔\n\n’میں نے مارشل آرٹ سیکھا ہوا تھا، لیکن باکسنگ میں نے یونیورسٹی آ کر شروع کی۔ ایک دن دوستوں کے ساتھ گراونڈ میں تصاویر بنا رہی تھی، بچوں کو کھیلتا دیکھا تو شوق پیدا ہوا اور میں نے کلب جوائن کر لیا۔‘\n\nانہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے کوچ رضوان اللہ خان کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ سخت اور باقاعدہ ٹریننگ نے انہیں نیشنل چیمپیئن بنایا۔\n\nان کے مطابق ’باکسنگ ایک سخت کھیل ہے، اس کے لیے روزانہ محنت، صحت مند غذا اور جنک فوڈ سے پرہیز ضروری ہوتا ہے۔ نیشنل چیمپیئن بننے کے لیے میں نے بہت سی ذاتی مصروفیات ترک کیں، خاندان کی تقریبات اور دوستوں کی محفلیں چھوڑنا آسان نہیں تھا، لیکن مقصد بڑا ہو تو یہ سب برداشت کرنا پڑتا ہے۔‘\n\nعلیشبا کے مطابق انہیں دیکھ کر کئی لڑکیاں باکسنگ کی طرف آئی ہیں۔\n\nان کے مطابق ’یہ سچ ہے کہ باکسنگ کو مردوں کا کھیل سمجھا جاتا ہے، لیکن خواتین اگر ہمت اور حوصلے کے ساتھ آئیں تو یہ کھیل انہیں اعتماد، فٹنس اور مضبوط شخصیت دیتا ہے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nحفصہ نوید نے بھی اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے کوچز کو دیتے ہوئے کہا: ’کسی بھی ٹائٹل کے پیچھے بہت محنت ہوتی ہے۔ سر رضوان اللہ خان اور سر خضران اللہ خان نے مجھے یہاں تک پہنچانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔‘\n\nان کا کہنا تھا کہ خواتین عام زندگی میں بھی کئی مشکلات کا سامنا کرتی ہیں، اور کھیل انہیں مضبوط بناتا ہے۔ ان کے مطابق ’جب خواتین کھیلوں میں آتی ہیں تو وہ ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنا سیکھ لیتی ہیں۔‘\n\nانہوں نے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ فٹ رہنے کے لیے کھیلوں کا انتخاب کریں اور اپنے والدین اور ملک کا نام روشن کریں۔\n\nعثمان باکسنگ کلب کے کوچ خضران اللہ خان نے بتایا کہ ان کی اکیڈمی کو تین سے ساڑھے تین سال ہو چکے ہیں، اور اس دوران ان کے تین کھلاڑی قومی سطح پر نمایاں کارکردگی دکھا چکے ہیں۔\n\nان کے مطابق ’نیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ 2026 میں ملک بھر سے 200 سے زائد کھلاڑی شریک تھے، اس کے باوجود ہماری اکیڈمی نے مجموعی طور پر سات میڈلز جیتے۔ یہ ہمارے پودے ہیں، جیسے جیسے یہ بڑے ہوں گے، نتائج مزید بہتر ہوں گے۔‘\n\nفیصل آباد\n\nخواتین\n\nکھیل\n\nباکسنگ\n\nدونوں کھلاڑی فیصل آباد کے عثمان باکسنگ کلب سے وابستہ ہیں، جسے سابق نیشنل باکسنگ چیمپیئن رضوان اللہ خان اور ان کے بھائی خضران اللہ خان چلاتے ہیں۔\n\nنعیم احمد\n\nاتوار, مئی 17, 2026 - 07:15\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\"> زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ علیشبہ کمال نے فیدر ویٹ کیٹیگری جبکہ جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ حفصہ نوید نے انڈر 60 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا(انڈپینڈنٹ اردو)</p>\n\nخواتین\n\njw id:\n\ndHhhF0o5\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nکوئٹہ: ’پرامن بلوچستان‘ کے تحت انٹرنیشنل باکسنگ مقابلے، خواتین کھلاڑی بھی شریک\n\nدو دہائیاں کے بعد 'افغان کک باکسنگ' کی عالمی رکنیت منظور\n\nاولمپک باکسنگ چیمپئن ایمان خلیف کی ریٹائرمنٹ کی تردید\n\nباکسنگ کی 2028 لاس اینجلس اولمپک گیمز میں شمولیت کی امید\n\nSEO Title:\n\nفیصل آباد کی خواتین باکسرز جنہوں نے قومی چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈلز جیتے\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "فیصل آباد کی خواتین باکسرز جنہوں نے قومی چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈلز جیتے"
}