{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreialwsscm7aldfbergo73aehfiesmmdanhpatcuy6tuyqg46buer6u",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mm3cawlgigi2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiedv7of4pdffklwgetvu44k6jcdou3pkrmmj2ivg2ki2hhlf7f66m"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 96293
},
"path": "/node/185936",
"publishedAt": "2026-05-17T03:36:26.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"https://t.co/cFvlp6O64e",
"May 16, 2026",
"پاکستان",
"اقوام متحدہ",
"ایران جنگ",
"امریکہ",
"پیٹرولیم مصنوعات",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"دنیا",
"news",
"@PakistanPR_UN"
],
"textContent": "**اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب نے کہا ہے کہ اگر توانائی کی سپلائی کے حوالے سے رکاوٹوں کی صورت حال برقرار رہی تو اس سے معاشی ترقی متاثر ہو گی اور وسیع پیمانے پر طویل المدتی معاشی مشکلات پیدا ہوں گی۔**\n\nہفتے کو اقوام متحدہ کی معاشی اور سماجی کونسل کے اجلاس کے دوران پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ ’حالیہ عالمی توانائی اور سپلائی میں آنے والی رکاوٹوں کے اثرات دنیا کے ہر خطے اور ہر معیشت میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔‘\n\nان کا کہنا تھا کہ ’اس کے انسانی اثرات بہت زیادہ ہیں اور مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں 2025 کی اوسط کے مقابلے میں دوگنی سے بھی زیادہ ہو چکی ہیں، جبکہ مزید تین کروڑ 20 لاکھ افراد کے غربت میں جانے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔‘\n\nان کے مطابق ’وہ ممالک جو مغربی ایشیا میں جاری بحران میں براہِ راست شامل نہیں ہیں، وہ بھی اس کے اثرات برداشت کر رہے ہیں۔ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو اس تنازع سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔‘\n\n> Countries with no direct involvement in the crisis in West Asia are bearing the brunt. Pakistan is among the countries most severely affected by the ongoing conflict. With a heavy reliance on energy supplies from the region, recent disruptions have led to abrupt fuel shortages,… https://t.co/cFvlp6O64e\n>\n> — Asim Iftikhar Ahmad, PR of Pakistan to the UN (@PakistanPR_UN) May 16, 2026\n\nانہوں نے کہا کہ ’ترقی پذیر ممالک میں حکومتیں ایسے وقت میں کفایت شعاری کے اقدامات کرنے پر مجبور ہو رہی ہیں جب ان کی عوام کو سب سے زیادہ سہارا دینے کی ضرورت ہے۔ اگر یہ صورت حال برقرار رہی تو اس سے معاشی ترقی متاثر ہوگی اور وسیع پیمانے پر طویل المدتی معاشی مشکلات پیدا ہوں گی۔‘\n\nعاصم افتخار احمد کے مطابق چونکہ پاکستان کو اس خطے سے توانائی کی فراہمی پر زیادہ انحصار ہے، حالیہ رکاوٹوں کی وجہ سے ایندھن کی اچانک کمی، قیمتوں میں تیزی سے اضافہ اور مہنگائی کے دباؤ میں اضافہ ہوا ہے، جس کا بوجھ لاکھوں گھروں پر پڑ رہا ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nان کا مزید کہنا تھا کہ ’پاکستان میں سولر توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور اس کی ترقی نے اس توانائی کے جھٹکے کو کسی حد تک کم کرنے میں مدد دی ہے، تاہم اس کے اثرات صرف توانائی تک محدود نہیں بلکہ خوراک کے تحفظ کے حوالے سے بھی نہایت سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔‘\n\nان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔\n\n28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد سے ایران نے آبنائے ہرمز کے ذریعے جہاز رانی کو بڑے پیمانے پر روک دیا ہے جب کہ واشنگٹن نے تہران کی بندرگاہوں کا محاصرہ کر رکھا ہے جس سے دنیا بھر کے کئی علاقوں میں ایندھن کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے۔\n\nاس جنگ کے آغاز کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے ایندھن کی بچت کے لیے ورک فرام ہوم، مارکیٹس کو جلد بند کرنے سمیت کئی دیگر اقدامات لیے گئے ہیں۔\n\nپاکستان\n\nاقوام متحدہ\n\nایران جنگ\n\nامریکہ\n\nپیٹرولیم مصنوعات\n\nاقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب نے کہا ہے کہ اگر توانائی کی سپلائی کے حوالے سے رکاوٹوں کی صورت حال برقرار رہی تو اس سے معاشی ترقی متاثر ہو گی۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, مئی 17, 2026 - 08:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">دو مئی، 2026 کی اس تصویر میں ایرانی بندر گاہ بندر عباس کے قریب آبنائے ہرمز میں ایک تیل بردار جہاز کو لنگر انداز دیکھا جا سکتا ہے(اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nمحسن نقوی اور ایرانی ہم منصب میں ملاقات، سرحدی تجارت اور دیگر امور پر گفتگو\n\nسنگاپور کے تعاون سے 11 پاکستانیوں، 20 ایرانیوں کی واپسی میں کامیابی: اسحاق ڈار\n\nایران امریکہ مذاکرات، پاکستان پرامید انداز میں عمل میں شریک: دفتر خارجہ\n\nٹرمپ چین میں موجود: ایران جنگ، تجارت اور تائیوان پر بات چیت متوقع\n\nSEO Title:\n\nتوانائی سپلائی کی رکاوٹیں برقرار رہیں تو معاشی مشکلات طویل ہوں گی: پاکستان\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "توانائی سپلائی کی رکاوٹیں برقرار رہیں تو معاشی مشکلات طویل ہوں گی: پاکستان"
}