{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreicpt6c2xc2ggpolcv46n7tbk7g4zktzpaoqsqxfjsd36bxroqoyjm",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mm3ca35txuh2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreic77b2dd566r5kqz2u4bgc5bmu6bi5b7ofnre3w4retdbfqlb4mte"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 60644
  },
  "path": "/node/185942",
  "publishedAt": "2026-05-17T11:15:20.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "pic.twitter.com/gjyiBt1ZHZ",
    "May 17, 2026",
    "pic.twitter.com/18LCO95sRF",
    "pic.twitter.com/sqlZgJoFnL",
    "ایران جنگ",
    "امریکہ",
    "اسرائیل",
    "اسلام آباد مذاکرات",
    "پاکستان",
    "ثالثی",
    "متحدہ عرب امارات",
    "ابوظبی",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "ایشیا",
    "news",
    "لائیو اپ ڈیٹس",
    "@PakPMO",
    "@modgovae",
    "@PressTV"
  ],
  "textContent": "**ایران کے لیے وقت ختم ہو رہا ہے: صدر ٹرمپ**\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور انہیں (معاہدے کے لیے) فوراً حرکت میں آنا ہوگا، ورنہ ان کے پاس کچھ بھی باقی نہیں بچے گا۔\n\n\n\n\nسوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وقت انتہائی قیمتی ہے۔\n\n* * *\n\n**قطر کا پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ**\n\nقطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔\n\nقطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں خطے کی موجودہ صورت حال اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔\n\nبیان میں کہا گیا کہ قطری وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک بحران کے پُرامن حل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے اور ان کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔\n\nانہوں نے کہا کہ قطر اس امر پر یقین رکھتا ہے کہ موجودہ بحران کو صرف بات چیت اور سفارتی ذرائع کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔\n\n> Islamabad: May 17, 2026.\n>\n>  Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif received a telephone call, this evening, from His Excellency Sheikh Mohammed bin Abdulrahman bin Jassim Al Thani, Prime Minister and Minister of Foreign Affairs of the State of Qatar.\n>\n>  During their warm and… pic.twitter.com/gjyiBt1ZHZ\n\n> — Prime Minister's Office (@PakPMO) May 17, 2026\n\nدونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں اور تمام فریقین کو تحمل اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔\n\nشہباز شریف نے بھی ایکس پر جاری بیان میں پاکستان کی جانب سے جاری امن کوششوں کی بھرپور حمایت پر قطری قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ حمایت خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔\n\nانہوں نے علاقائی سفارت کاری میں قطر کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قطر نے جاری ثالثی کی کوششوں کے حق میں اتفاقِ رائے پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔\n\nگفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام فریقین کے درمیان مسلسل رابطہ اور مکالمہ ناگزیر ہے۔\n\n* * *\n\n**متحدہ عرب امارات ائیر ڈیفنس نے تین ڈرونز کو انٹرسیپٹ کیا: وزارت دفاع**\n\nمتحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ 17 مئی 2026 کو متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام نے تین UAVs (ڈرونز) کو روکا جو مغربی سرحد کی سمت سے ملک میں داخل ہوئے تھے۔\n\n> تعاملت الدفاعات الجوية الإماراتية مع 3 طائرات مسيّرة.\n>\n>  أعلنت وزارة الدفاع أنه في 17 مايو 2026 تعاملت الدفاعات الجوية الإماراتية مع 3 طائرات مسيّرة دخلت الدولة من جهة الحدود الغربية، حيث تم التعامل بنجاح مع اثنتين فيما أصابت الثالثة مولد كهربائي خارج المحيط الداخلي لمحطة براكة… pic.twitter.com/18LCO95sRF\n\n> — وزارة الدفاع |MOD UAE (@modgovae) May 17, 2026\n\nوزارت نے کہا کہ UAVs میں سے دو کو کامیابی کے ساتھ روکا گیا، جب کہ تیسرا الظفرة ریجن میں براكة نیوکلیئر پاور پلانٹ کے اندرونی حصے کے باہر برقی جنریٹر سے ٹکرایا۔\n\nوزارت نے مزید کہا کہ حملوں کے ماخذ کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔\n\n* * *\n\n**محسن نقوی کی تہران میں باقر قالیباف سے ملاقات**\n\nپاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے اتوار کو تہران میں ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی۔\n\n> Pakistani Interior Minister Mohsin Naqvi met with Iran’s Parliament Speaker Mohammad Bagher Qalibaf in Tehran. pic.twitter.com/sqlZgJoFnL\n\n> — Press TV (@PressTV) May 17, 2026\n\nمحسن نقوی گذشتہ روز تہران پہنچے تھے جہاں انہوں نے ہفتے کو اپنے ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات کی تھی۔\n\n* * *\n\n**امریکی جواب میں ایران کے لیے رعایتیں شامل نہیں: ایرانی میڈیا**\n\nایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کردہ مذاکراتی ایجنڈے پر امریکہ کے حالیہ جواب میں کوئی ’واضح رعایت‘ شامل نہیں ہے۔\n\nفارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ واشنگٹن نے پانچ نکاتی فہرست پیش کی ہے، جس میں یہ مطالبہ بھی شامل ہے کہ ایران صرف ایک جوہری تنصیب کو فعال رکھے اور اپنے زیادہ افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو امریکہ منتقل کرے۔\n\nرپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکہ نے بیرون ملک منجمد ایرانی اثاثوں میں سے ’25 فیصد‘ بھی جاری کرنے یا جنگ کے دوران ایران کو پہنچنے والے نقصان کا کوئی ہرجانہ ادا کرنے سے انکار کر دیا۔\n\nرپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ نے تمام محاذوں پر جنگ بندی کو مذاکرات کے آغاز سے مشروط کر دیا ہے۔\n\nدوسری جانب مہر نیوز ایجنسی نے کہا: ’امریکہ کوئی ٹھوس رعایت دیے بغیر وہ رعایتیں حاصل کرنا چاہتا ہے جو وہ جنگ کے دوران حاصل نہ کر سکا، جس سے مذاکرات تعطل کا شکار ہو سکتے ہیں۔‘ (اے ایف پی)\n\n* * *\n\n**ابوظبی حکام نے کہا ہے کہ الظفرة ریجن میں واقع براكة جوہری پاور پلانٹ کے اندرونی حفاظتی حصار کے باہر ایک برقی جنریٹر میں ڈرون سٹرائیک کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔**\n\nحکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ تابکاری کے حفاظتی معیار پر بھی کوئی اثر نہیں پڑا۔\n\nفیڈرل اتھارٹی فار نیوکلیئر ریگولیشن ’فینر‘ نے بھی تصدیق کی کہ آگ سے پاور پلانٹ کی حفاظت یا اس کے اہم نظاموں کی فعالیت متاثر نہیں ہوئی اور تمام یونٹس معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔\n\nحکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں اور افواہوں یا غیر مصدقہ خبروں کے پھیلاؤ سے گریز کریں۔ (ابوظبی میڈیا آفس)\n\n* * *\n\n**جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ کی عباس عراقچی سے آبنائے ہرمز میں کارگو جہاز پر حملے پر بات چیت**\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nجنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو ہیون نے اتوار کو اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں آبنائے ہرمز کے قریب ایک جنوبی کوریا کے کارگو جہاز پر حالیہ حملے کے حوالے سے بات کی۔\n\nکورین وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ چو ہیون نے عباس عراقچی سے گذشتہ دنوں آبنائے ہرمز میں ان کے ملک کے پرچم بردار بحری جہاز پر حملے پر ایران کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا۔\n\nایک جنوبی کوریائی عہدیدار اس سے قبل کہہ چکا ہے کہ اس حملے کے پیچھے ایران کے علاوہ کسی اور فریق کے ملوث ہونے کا امکان کم ہے۔ (روئٹرز)\n\nایران جنگ\n\nامریکہ\n\nاسرائیل\n\nاسلام آباد مذاکرات\n\nپاکستان\n\nثالثی\n\nمتحدہ عرب امارات\n\nابوظبی\n\nمتحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ UAVs میں سے دو کو کامیابی کے ساتھ روکا گیا، جب کہ تیسرا الظفرة ریجن میں براكة نیوکلیئر پاور پلانٹ کے اندرونی حصے کے باہر ٹکرایا۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, مئی 17, 2026 - 16:15\n\nMain image:\n\n> <p> 13 فروری 2020 کو براكة جوہری پاور پلانٹ کے میڈیا آفس کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں ابوظہبی کے الظفرة ریجن میں خلیجی ساحل پر پلانٹ کا عمومی منظر دیکھا جا سکتا ہے (براكة نیوکلیئر پاور پلانٹ میڈیا آفس / اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nlabel:\n\nلائیو اپ ڈیٹس\n\nrelated nodes:\n\nباقر قالیباف نگران برائے ایران چین تعلقات مقرر\n\nمحسن نقوی اور ایرانی ہم منصب میں ملاقات، سرحدی تجارت اور دیگر امور پر گفتگو\n\nحالیہ دنوں متحدہ عرب امارات کے خلاف کوئی حملہ نہیں کیا: ایران\n\nفجیرہ: ایرانی میزائل حملے میں 3 انڈین شہری زخمی\n\nSEO Title:\n\nمتحدہ عرب امارات ائیر ڈیفنس نے تین ڈرونز کو انٹرسیپٹ کیا: وزارت دفاع\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "متحدہ عرب امارات ائیر ڈیفنس نے تین ڈرونز کو انٹرسیپٹ کیا: وزارت دفاع"
}