{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreicigp34hcymgvrcepo7nb7dz2no3is42546n4566eghxwjfr32uou",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mlxhrbtr62g2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreib3vo3nmvd2w4t6n72kzml75hpttso5epsstybvyrpfqtl6npwk3q"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 54800
},
"path": "/node/185930",
"publishedAt": "2026-05-16T07:02:59.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"کراچی",
"منشیات",
"صالحہ فیروز خان",
"پاکستان",
"video"
],
"textContent": "**کراچی پولیس نے کوکین سمیت دیگر منشیات کی مبینہ سپلائر انمول عرف پنکی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔**\n\nپولیس اور وفاقی ادارے نے منگل 12 مئی کو ایک مشترکہ کارروائی میں گارڈن کے علاقے سے انمول عرف پنکی نامی خاتون کو گرفتار کیا تھا، جن پر الزام ہے کہ وہ منشیات فروشی کا منظم نیٹ ورک چلاتی ہیں۔\n\nانمول عرف پنکی کو اسی روز سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔\n\nاس موقعے پر انمول عرف پنکی کی بغیر ہتھکڑی اور مبینہ پروٹوکول کے ساتھ عدالت میں پیشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سندھ حکومت اور پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لے کر متعلقہ پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا تھا۔\n\nتاہم اب ہفتے کو انمول پنکی کو ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ غلام مرتضی کی عدالت میں پیش کیا گیا تو اس پیشی کے مناظر کافی مختلف تھے۔\n\nملزمہ کے چہرے پر سفید چادر ڈال کر انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ان کے آس پاس خواتین پولیس اہلکار بھی تھیں جنہوں نے انہیں پکڑ رکھا تھا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاس موقع پر صحافیوں کی ایک بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی جو انمول عرف پنکی کی پیش کے موقع پر ویڈیوز بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔\n\nجب انہیں کمرہ عدالت کی طرف لے جایا جا رہا تھا تو انہوں نے اونچی آواز میں کچھ الزامات بھی لگائے۔\n\nدوسری جانب گذری پولیس بھی انمول عرف پنکی کے ریمانڈ کے لیے عدالت پہنچ گئی ہے۔ گذری پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف چھ مقدمات درج ہیں۔\n\nجبکہ ایس آئی یو اور درخشاں پولیس بھی انمول عرف پنکی کا ریمانڈ لینا چاہتی ہے۔\n\nاس سے قبل جمعے کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کراچی آزاد خان نے سینٹرل پولیس آفس میں دیگر سینیئر افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انمول عرف پنکی کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مجموعی طور پر ملزمہ کے خلاف 20 مقدمات سامنے آچکے ہیں۔\n\nکراچی پولیس چیف آزاد خان نے بتایا کہ انمول عرف پنکی 2014 سے منشیات کے دھندے میں سرگرم تھیں اور کراچی میں انہوں نے 2018 سے اپنا نیٹ ورک فعال کیا۔ ان کے مطابق جب ملزمہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ریڈار پر آئیں تو وہ لاہور منتقل ہوگئیں۔\n\nکراچی\n\nمنشیات\n\nملزمہ کے چہرے پر سفید چادر ڈال کر انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ان کے آس پاس خواتین پولیس اہلکار بھی تھیں جنہوں نے انہیں پکڑ رکھا تھا۔\n\nصالحہ فیروز خان\n\nہفتہ, مئی 16, 2026 - 12:00\n\nMain image:\n\n> <p>(انڈپینڈنٹ اردو)</p>\n\nپاکستان\n\njw id:\n\nxO8hQpCg\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\n’پنکی‘ کے نیٹ ورک میں غیر ملکی خواتین بھی شامل، تحقیقات کراچی تک محدود نہیں: پولیس\n\nکوکین کی ’سپلائر‘ انمول ہیں کون اور انہیں ’تحفظ‘ کون دے رہا تھا؟\n\nکراچی میں منشیات کی آن لائن فروخت کیسے ہوتی ہے؟\n\nSEO Title:\n\nانمول عرف پنکی کا تین روزہ ریمانڈ مکمل، عدالت میں پیش کر دیا گیا\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "انمول عرف پنکی کا تین روزہ ریمانڈ مکمل، عدالت میں پیش کر دیا گیا"
}