{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreidegbr4avvcreqzpicts2cqyqaq33r2sfb4puiozrhpwna374inqu",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mlx2dw6kt5c2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiecqew5aoyhrlpx7hhmcedtrm45cqpfvzaqpgm2zdigteoasfrmdi"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 86956
},
"path": "/node/185926",
"publishedAt": "2026-05-16T02:10:00.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"فلم",
"عیدالاضحیٰ",
"لالی وڈ",
"لاہور",
"صالحہ فیروز خان",
"video"
],
"textContent": "**لاہور کی پرانی گلیوں، دھندلے خوابوں اور محبت کی دیوانگی کے پس منظر میں بننے والی پاکستانی فلم ’لو دی سوں‘ عیدالاضحیٰ 2026 پر سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے۔**\n\nیہ فلم محض ایک رومانوی یا ایکشن کہانی نہیں بلکہ ایک ایسا جذباتی سفر ہے، جہاں محبت جب دیوانگی کی حدوں کو چھونے لگتی ہے تو کہانیاں صرف دلوں میں نہیں بلکہ بڑی سکرین پر بھی زندہ ہو جاتی ہیں۔\n\nفلم میں مرکزی کردار فرحان سعید اور مامیہ شاہ جعفر ادا کر رہے ہیں، جن کی آن سکرین کیمسٹری پہلے ہی شائقین کی توجہ حاصل کر چکی ہے۔\n\nکہانی ایک ایسی محبت کے گرد گھومتی ہے جو صرف خواب نہیں دکھاتی بلکہ انسان کو ہر حد عبور کرنے پر مجبور کر دیتی ہے۔\n\nفلم کی معاون کاسٹ میں بابر علی، مہرالنسا اقبال، رانا اعجاز اور تبریز خان شامل ہیں، جبکہ اس کی ہدایت کاری اور تحریر عمران ملک نے کی ہے۔\n\nاس فلم میں میوزک انڈسٹری میں اپنی آواز اور ڈراموں میں شاندار اداکاری سے نام بنانے والے فرحان سعید اب سلور سکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔\n\nفلم کے پریس میٹ میں انہوں نے اپنے کردار ’زرشان‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم پاکستانی سینما میں ایک نئی سوچ کی نمائندگی کرتی ہے، جہاں تفریح کے ساتھ ایک مضبوط سماجی پیغام بھی دیا گیا ہے۔\n\nانہوں نے بتایا کہ لاہور کی گلیوں میں شوٹ کیے گئے ایکشن مناظر ان کے کیریئر کے مشکل ترین تجربات میں شامل تھے۔\n\n’لوگ سمجھتے ہیں کہ ایکشن صرف فلموں میں اچھا لگتا ہے، لیکن حقیقت میں یہ بہت مشکل کام ہوتا ہے، خاص طور پر جب آپ تمام سٹنٹس خود کر رہے ہوں۔ اس فلم میں کوئی سٹنٹ مین استعمال نہیں کیا گیا، ہر سین ہم نے خود فلمایا۔ کئی بار چوٹیں بھی لگیں، لیکن جب کہانی پر یقین ہو تو درد محسوس نہیں ہوتا۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا کہ خان بابا کے ساتھ ایکشن کرنا ایک منفرد تجربہ تھا: ’انہوں نے مجھے جنگلوں میں خوب اٹھا اٹھا کر مارا۔ چوٹیں بھی لگیں، مگر جب پتا ہو کہ نتیجہ اچھا نکلے گا تو سب برداشت ہو جاتا ہے۔‘\n\nفرحان سعید کے مطابق، ’لو دی سوں‘ صرف ایک محبت کی کہانی نہیں بلکہ ان لوگوں کی زندگیوں کو بھی دکھاتی ہے جنہیں معاشرہ ایک غلطی کے بعد دوسرا موقع دینے سے انکار کر دیتا ہے۔\n\nدوسری جانب مامیہ شاہ جعفر نے فلم میں ’بلّو‘ کے کردار کو اپنے کیریئر کے منفرد کرداروں میں شمار کیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے بتایا کہ اس فلم کو منتخب کرنے کی ایک بڑی وجہ اس کی مضبوط کہانی اور سماجی پیغام ہے، جو ان خواتین کی زندگیوں کو اجاگر کرتا ہے جو انسانی سمگلنگ اور استحصال کا شکار ہو جاتی ہیں، اور یہ بھی دکھاتا ہے کہ معاشرہ انہیں دوسرا موقع کیسے دے سکتا ہے۔\n\nانہوں نے مزید بتایا کہ فلم کے رقص کے مناظر ان کے دل کے بہت قریب ہیں، کیونکہ ڈانس ان کی ذاتی زندگی کا بھی اہم حصہ ہے۔ ان کے مطابق ’بلّو‘ اور ان کی اپنی شخصیت میں سب سے بڑی مماثلت یہی ہے کہ دونوں کو رقص سے بے حد محبت ہے۔\n\nلاہور کی گلیوں میں شوٹنگ کے تجربے کو بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصروف سڑکوں پر کام کرنا کسی امتحان سے کم نہیں تھا۔ ’لوگ بڑی تعداد میں جمع ہو جاتے تھے، کبھی یوں لگتا تھا جیسے ہم فلم کی شوٹنگ نہیں بلکہ سٹیج پرفارمنس کر رہے ہوں۔‘\n\nفلم کے ایک جذباتی مکالمے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا:\n’اگر کوئی اپنا مل جائے تو یہ دنیا بھی چھوڑی جا سکتی ہے۔‘\n\nان کے مطابق یہ جملہ اس لیے دل کو چھو گیا کیونکہ حقیقت میں بھی بہت سی لڑکیاں ایسے حالات سے گزرتی ہیں جن کا انتخاب انہوں نے خود نہیں کیا ہوتا۔\n\nانہوں نے ناظرین کو فلم دیکھنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ فلم ایکشن، رومانس اور جذبات سے بھرپور ہے اور یقیناً شائقین کو پسند آئے گی۔\n\nفلم\n\nعیدالاضحیٰ\n\nلالی وڈ\n\nلاہور\n\nفرحان سعید کے مطابق، ’لو دی سوں‘ صرف ایک محبت کی کہانی نہیں بلکہ ان لوگوں کی زندگیوں کو بھی دکھاتی ہے جنہیں معاشرہ ایک غلطی کے بعد دوسرا موقع دینے سے انکار کر دیتا ہے۔\n\nصالحہ فیروز خان\n\nہفتہ, مئی 16, 2026 - 07:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">فلم میں مرکزی کردار فرحان سعید اور ممیا شاہ جعفر ادا کر رہے ہیں، جن کی آن سکرین کیمسٹری پہلے ہی شائقین کی توجہ حاصل کر چکی ہے(انڈپینڈنٹ اردو)</p>\n\nفلم\n\njw id:\n\n7qXCS3Pk\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\n’غزہ: ڈاکٹرز انڈر اٹیک‘: بی بی سی پر نشر نہ ہونے والی فلم کے لیے بافٹا ایوارڈ\n\nانڈین فلم سٹار وجے تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ بن گئے\n\nانڈیا: امریکی فلم ساز ’ممنوعہ علاقوں‘ میں داخل ہونے پر گرفتار\n\nکانز فلم فیسٹیول میں روما ریاض کا انداز پاکستان کی نئی پہچان؟\n\nSEO Title:\n\nلاہور کی گلیوں سے بڑی سکرین تک: فلم ’لو دی سوں‘ عید پر ریلیز کے لیے تیار\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "لاہور کی گلیوں سے بڑی سکرین تک: فلم ’لو دی سوں‘ عید پر ریلیز کے لیے تیار"
}