{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreibadxeb5csbqo7stoelddudarevsejkgbka2zffpf6armhiig4cri",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mlx2dryemec2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiej643uiewovdsryqngdd4azd6b7vrikolpuk64mcki5jaoqjb52e"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 147055
  },
  "path": "/node/185927",
  "publishedAt": "2026-05-16T02:28:46.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "امریکہ",
    "اسرائیل",
    "لبنان",
    "ایران",
    "حزب اللہ",
    "جنگ بندی",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "دنیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**امریکہ نے کہا ہے کہ لبنان اور اسرائیل نے جنگ بندی میں مزید 45 دن کی توسیع پر اتفاق کر لیا ہے، تاہم اس اعلان کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں۔**\n\nخبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے جمعے کو کہا ہے کہ 16 اپریل کو ہونے والے فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدے کو مزید توسیع دی گئی ہے تاکہ مذاکرات کے ذریعے پیش رفت جاری رکھی جا سکے۔\n\nانہوں نے بتایا کہ جنگ بندی، جو اس سے قبل بھی بڑھائی جا چکی تھی، اتوار کو ختم ہونا تھی، تاہم دونوں ممالک نے اسے برقرار رکھنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔\n\nامریکہ کی ثالثی میں آئندہ مذاکرات دو اور تین جون کو منعقد ہوں گے، جن کا مقصد ایک مستقل سیاسی معاہدے تک پہنچنا ہے۔ اس کے علاوہ امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) 29 مئی کو دونوں ممالک کی عسکری قیادت کے درمیان ملاقات بھی کروائے گا۔\n\nٹومی پیگوٹ نے کہا کہ ان مذاکرات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان پائیدار امن، ایک دوسرے کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام، اور مشترکہ سرحد پر حقیقی سیکیورٹی کا قیام ہے۔\n\nتاہم جنگ بندی کے باوجود سرحدی علاقوں میں تشدد کے واقعات جاری ہیں۔ اسرائیل نے مذاکرات کے دوران لبنان میں اہداف کو نشانہ بنایا، اور اس کا کہنا ہے کہ وہ حزب اللہ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔\n\nاسرائیل کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے ایران کی حمایت میں اسرائیل پر حملوں نے اس تنازع کو ہوا دی، جبکہ حزب اللہ اس وقت واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کا حصہ نہیں ہے۔\n\nامریکہ، اسرائیل اور لبنان تینوں جنگ بندی کو بدستور مؤثر سمجھتے ہیں، تاہم خطے میں صورت حال بدستور نازک برقرار ہے۔\n\n* * *\n\n**غزہ میں حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ کو نشانہ بنایا: اسرائیل**\n\nاسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جمعے کو غزہ میں ایک فضائی حملہ کرتے ہوئے حماس کی عسکری شاخ کے سربراہ عزالدین الحدّاد کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی وزارتِ دفاع کے مطابق الحدّاد کو سات اکتوبر 2023 کے حملوں کے مرکزی منصوبہ سازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔\n\nخبر رساں ادارے اسرائیلی حکام کے بیان میں کہا گیا کہ ’عزالدین الحدّاد، جو حماس کے عسکری ونگ کے کمانڈر اور حملوں کے اہم منصوبہ ساز تھے، کو نشانہ بنایا گیا ہے۔‘\n\nتاہم حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا وہ اس حملے میں جان سے گئے یا نہیں۔ بعد ازاں ایک فوجی اہلکار نے بتایا کہ حملے کے نتائج (بیٹل ڈیمیج اسیسمنٹ) کی تصدیق ابھی باقی ہے۔\n\nاسرائیلی فوج کے مطابق انہیں الحدّاد کے مقام سے متعلق خفیہ معلومات موصول ہونے کے فوراً بعد فضائیہ نے کارروائی کی۔\n\nدوسری جانب غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ سٹی کے علاقے الرمل میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شخص قتل اور تقریباً 20 افراد زخمی ہوئے۔ جان سے جانے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔\n\nاسرائیلی ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی ویڈیوز میں ایک عمارت کو آگ کی لپیٹ میں دکھایا گیا، جسے اسی حملے کا مقام بتایا گیا۔\n\nاسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ الحدّاد اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں کے خلاف حملوں، اغوا اور دیگر کارروائیوں میں ملوث تھے، جبکہ ان پر یرغمالیوں کو قید میں رکھنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔\n\nاسرائیل کے مطابق الحدّاد نے حماس کے غیر مسلح ہونے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کردہ ڈیل کو بھی مسترد کیا تھا۔\n\nحماس کے مسلح ونگ کی جانب سے سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر کیے گئے حملے میں سرکاری اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق 1,221 افراد ہلاک ہوئے۔\n\nخبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اس حملے کے دوران 251 افراد کو قیدی بنا کر غزہ لے جایا گیا تھا۔\n\nاس کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ میں شروع کی گئی وسیع پیمانے پر فوجی کارروائی میں جانی نقصان میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک 72 ہزار سات سو سے زائد افراد قتل ہو چکے ہیں۔\n\nاقوام متحدہ نے ان اعداد و شمار کو قابلِ اعتبار قرار دیا ہے۔\n\nامریکہ\n\nاسرائیل\n\nلبنان\n\nایران\n\nحزب اللہ\n\nجنگ بندی\n\nامریکہ نے کہا ہے کہ لبنان اور اسرائیل نے جاری کشیدگی کے باوجود جنگ بندی میں مزید 45 دن کی توسیع پر اتفاق کر لیا ہے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, مئی 16, 2026 - 07:30\n\nMain image:\n\n> <p>لبنان کے شہر صور میں 15 مئی 2026 کو اسرائیل بمباری کے بعد عمارتوں کے پیچھے سے دھواں اٹھ رہا ہے (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nاسرائیلی فضائی حملے سے 7 افراد کی موت، لبنانی آرمی چیف کی امریکی جنرل سے ملاقات\n\nلبنان میں حضرت عیسیٰ کا مجمسہ توڑنے والا ہمارا فوجی ہے: اسرائیل\n\nلبنان پر اسرائیلی حملہ: باپ کے جنازے پر آئی شیرخوار بچی متعدد اہلِ خانہ سمیت جان سے گئی\n\nاسرائیل اور لبنان میں متوقع مذاکرات، ہم کیا جانتے ہیں؟\n\nSEO Title:\n\nامریکہ کا لبنان میں مزید 45 دن کے سیزفائر کا اعلان، اسرائیلی حملے جاری\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "امریکہ کا لبنان میں مزید 45 دن کے سیزفائر کا اعلان، اسرائیلی حملے جاری"
}