{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiep3palup6eatyt74uystknvrn2wb3nthxqtlckng7gxrlnyck3qm",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mlwmhdrirx42"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreidrehrrtdiikrucbnzdzqbnyhnppazohljvghxiohe7c6frscr574"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 109242
  },
  "path": "/node/185920",
  "publishedAt": "2026-05-15T09:34:56.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "@narendramodi",
    "pic.twitter.com/J1VqbjPZ8S",
    "May 15, 2026",
    "انڈیا",
    "متحدہ عرب امارات",
    "یو اے ای",
    "دفاعی معاہدہ",
    "نریندر مودی",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "دنیا",
    "news",
    "@MEAIndia"
  ],
  "textContent": "**انڈین وزارت خارجہ نے جمعے کو بتایا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران دفاع اور توانائی سمیت اہم شعبوں پر معاہدے ہوئے ہیں۔**\n\nنریندر مودی نے جمعے کو پانچ ملکی دورے کا آغاز کیا اور پہلے مرحلے میں وہ ابوظبی پہنچے جہاں انہوں نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی۔\n\nمعاہدوں میں دفاعی تعاون کا معاہدہ بھی شامل ہے جس کا مقصد علاقائی اور قومی سلامتی کو مضبوط بنانا ہے اور اس کے تحت دفاعی ٹیکنالوجیز کے حوالے سے تعاون بھی شامل ہے۔\n\n> List of outcomes (7 in total) : Official visit of PM @narendramodi to UAE pic.twitter.com/J1VqbjPZ8S\n>\n> — Randhir Jaiswal (@MEAIndia) May 15, 2026\n\nانڈین وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایکس پوسٹ میں کہا کہ دورے کے دوران ’انڈین سٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو لمیٹڈ اور ابوظبی نیشنل آئل کمپنی کے درمیان سٹریٹجک تعاون کا معاہدہ ہوا ہے۔ جس کا مطلب توانائی کی سکیورٹی ہو گا۔‘\n\nدیگر پانچ شعبوں میں ایل پی جی کی رسد میں سٹریٹجک تعاون، سٹریٹجک دفاعی پارٹنرشپ کا فریم ورک ہے اور اس میں دفاعی صنعتوں کے درمیان ٹیکنالوجی تعاون بھی شامل ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nجبکہ شپنگ، پورٹ اور کوسٹل انفراسٹرکچر کے فروغ پر اتفاق کے علاوہ جہازوں کی بحالی کے لیے مہارت میں تعاون جس سے انڈین میری ٹائم ورک فورس کی صلاحیتوں میں اضافے پر بھی اتفاق کیا گیا۔\n\nاس کے علاوہ انڈین کمپنی سی ڈی اے سی اور اماراتی کمپنی جی 42 کے درمیان سپر کمپیوٹر کلسٹر کے قیام اور متحدہ عرب امارات کا انڈیا میں پانچ ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔\n\nابوظبی کے بعد اپنے دورے میں انڈیا کے وزیراعظم نیدرلینڈز، سویڈن، ناروے اور اٹلی بھی جائیں گے۔\n\nانڈیا\n\nمتحدہ عرب امارات\n\nیو اے ای\n\nدفاعی معاہدہ\n\nنریندر مودی\n\nانڈین وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ معاہدوں میں دفاعی صنعتوں کے درمیان ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بھی شامل ہے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعہ, مئی 15, 2026 - 14:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">15 مئی، 2026 کی اس تصویر میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امارات کے دوران ان کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کرتے ہوئے(روئٹرز)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nنریندر مودی کے سیاسی مخالف اروند کیجریوال کرپشن کیس میں بری\n\nمودی کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات، عبرانی زبان میں پوسٹ\n\n’نئی شراکت داریوں‘ پر بات چیت کے لیے نریندر مودی کا دورہ اسرائیل\n\n’مودی نے ملک بیچ دیا:‘ امریکی ٹیرف معاہدے پر انڈیا میں کڑی تنقید\n\nSEO Title:\n\nمتحدہ عرب امارات اور انڈیا میں دفاع اور توانائی کے شعبوں میں اہم معاہدے\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "متحدہ عرب امارات اور انڈیا میں دفاع اور توانائی کے شعبوں میں اہم معاہدے"
}