{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreibicnrnypmwsszboz2n3bdhsbmt5crxvts5s5elmv3ruypa3dlpsy",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mlwmh3khzia2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreigtrhhjr3rl2exxwn3m6nrzr4gi4ky5ajwa77obzvv5yi4go3ze4a"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 74771
  },
  "path": "/node/185921",
  "publishedAt": "2026-05-15T12:08:24.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "View this post on Instagram",
    "A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)",
    "کرکٹ",
    "پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش",
    "ٹیسٹ سیریز",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پاکستان کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے جمعے کو بتایا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ سے قبل بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔**\n\nسرفراز احمد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بابر اعظم مکمل فٹ ہیں اور اگلا میچ کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں گے، جس سے ٹیم کو واضح تقویت ملے گی۔\n\nبابر اعظم گھٹنے کی انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے، جس میں بنگلہ دیش نے 104 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی تھی۔\n\nپاکستان اب سیریز برابر کرنے کے لیے دوسرے میچ میں میدان میں اترے گا۔\n\n> View this post on Instagram\n>\n> A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)\n\nسرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیم پہلے میچ کی شکست سے مایوس ضرور ہے، لیکن اب توجہ مکمل طور پر اگلے مقابلے پر ہے اور کھلاڑی پرعزم ہیں کہ مضبوط کم بیک کریں گے۔\n\nدوسری جانب بنگلہ دیش کو بھی کھلاڑیوں کی انجریز کا سامنا ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nشادمان اسلام انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ محمود الحسن کی فٹنس بھی تاحال غیر یقینی ہے۔ ان کی جگہ تنزید حسن تمیم کے ڈیبیو کا امکان ہے۔\n\nدوسرے میچ کے دوران بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم پاکستانی کوچ نے اسے زیادہ اہم مسئلہ قرار نہیں دیا۔\n\nسرفراز احمد کے مطابق: ’موسم ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے۔ اگر ہمیں یہاں کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا تو ہم اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔‘\n\nدوسری طرف بنگلہ دیش کے تجربہ کار کھلاڑی مشفیق الرحیم کے مطابق اس میچ میں موسم اہم کردار ادا کر سکتا ہے، کیونکہ وکٹ میں نمی بھی موجود ہو سکتی ہے۔\n\nمشفیق الرحیم نے بابر اعظم کی واپسی کے حوالے سے کہا کہ وہ ایک عالمی معیار کے کھلاڑی ہیں، لیکن انہوں نے یاد دلایا کہ بنگلہ دیش پہلے بھی پاکستان کو اس کی سرزمین پر کلین سوئپ کر چکا ہے۔\n\nانہوں نے کہا: ’اگر کوئی عالمی معیار کا کھلاڑی ٹیم میں ہو تو یقیناً وہ ان کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے لیکن جب ہم نے پاکستان میں پاکستان کو 0-2 سے شکست دی تھی، تب بھی وہ ٹیم میں موجود تھے۔‘\n\nکرکٹ\n\nپاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش\n\nٹیسٹ سیریز\n\nپاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ سلہٹ میں 16 مئی سے شروع ہوگا جہاں میزبان ٹیم کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعہ, مئی 15, 2026 - 17:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">بابر اعظم 13 اکتوبر 2024 کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل ملتان میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nاِن فارم بابر اعظم زخمی، بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر\n\nڈھاکہ ٹیسٹ کا پہلا روز، بنگلہ دیش کے چار وکٹوں پر 301 رنز\n\nڈھاکہ: پاکستان کے بنگلہ دیش کے خلاف ایک وکٹ کے نقصان پر 179 رنز\n\nبابر اور فخر کمبینیشن میں فِٹ نہیں ہوتے تو نہیں کھیلائیں گے: سلمان آغا\n\nSEO Title:\n\nسلہٹ ٹیسٹ میں بابر اعظم کی واپسی متوقع: ہیڈ کوچ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "سلہٹ ٹیسٹ میں بابر اعظم کی واپسی متوقع: ہیڈ کوچ"
}