{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreif6vdmx4gdpdo75h7ufk2igsiipklnqirgofyb5pmdolujx3ocxg4",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mlwmgrjmixe2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreih4mb7s3uwfvouab7jhizhvz2crnmxjz3jechafzdo3r35trrmkk4"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 59763
  },
  "path": "/node/185923",
  "publishedAt": "2026-05-15T15:07:46.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "May 15, 2026",
    "سنگاپور",
    "ایران",
    "امریکہ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "پاکستان",
    "news",
    "@MIshaqDar50"
  ],
  "textContent": "**نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جمعے کو کہا ہے کہ حکومت پاکستان امریکی کارروائیوں کے دوران سمندر سے تحویل میں لیے گئے 11 پاکستانیوں کے علاوہ ایران کے 20 شہریوں کی سنگاپور کے تعاون سے وطن واپسی میں کامیاب ہو گئی ہے۔**\n\nایکس پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا: ’الحمدللہ، مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم 11 پاکستانی شہریوں کے ساتھ ساتھ اپنے برادر ملک ایران کے 20 شہریوں کی بھی سنگاپور کے ذریعے وطن واپسی میں کامیاب ہو گئے ہیں، جو ان جہازوں پر سوار تھے جنہیں امریکہ نے بلند سمندروں میں قبضے میں لے لیا تھا۔‘\n\nبقول وزیر خارجہ: ’تمام افراد صحت مند اور ان کے حوصلے بلند ہیں۔‘\n\nانہوں نے بتایا کہ ’تمام افراد سنگاپور سے بنکاک پہنچ چکے ہیں اور پہلے ہی اس پرواز میں سوار ہو چکے ہیں جو آج رات اسلام آباد پہنچنے کے لیے شیڈول ہے۔ اس کے بعد ہمارے ایرانی بھائیوں کو ان کے وطن واپسی میں سہولت فراہم کی جائے گی۔‘\n\nاس سلسلے میں انہوں نے سنگاپور کے وزیر خارجہ ویوین بالا کرشنن اور وزیراعظم اور تھائی لینڈ کی حکومت کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے بنکاک کے ذریعے ان افراد کی ٹرانزٹ میں سہولت فراہم کی۔\n\nاسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ’پاکستانی حکومت پر ایرانی بھائیوں کی وطن واپسی کے لیے اعتماد کیا۔‘\n\n> Alhamdolillah, I am pleased to share that we have been successful in the repatriation of 11 Pakistani nationals, alongside 20 nationals of our brotherly country Iran, through Singapore, who were aboard vessels seized in the high seas by the United States.\n>\n>  All individuals are in…\n>\n> — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) May 15, 2026\n\nانہوں نے امریکی حکومت اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے 31 پاکستانی اور ایرانی شہریوں کی بحفاظت واپسی میں قریبی رابطہ اور تعاون فراہم کیا۔\n\nاسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ’بیرونِ ملک پاکستانیوں کی فلاح و بہبود، خصوصاً وہ جو مشکلات کا شکار ہوں، ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاگرچہ پاکستانی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں یہ نہیں بتایا کہ ان افراد کو کب تحویل میں لیا گیا تھا، تاہم 28 فروری کو امریکہ و اسرائیل کے ایران پر مشترکہ حملے کے بعد جب تہران نے جوابی کارروائیوں کے سلسلے میں آبنائے ہرمز کو بھی بند کر دیا تو امریکہ نے ایران کے کئی جہازوں کو نشانہ بنایا تھا۔\n\n4 مارچ کو ایک امریکی آبدوز نے سری لنکا کے ساحل کے قریب ایک ایرانی جنگی بحری جہاز کو ٹارپیڈو سے نشانہ بنا کر غرق کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں سری لنکن حکام کے مطابق کم از کم 87 افراد مارے گئے جب کہ درجنوں لاپتہ ہو گئے تھے۔\n\nبعدازاں پانچ مارچ کو سری لنکن حکام نے کہا تھا کہ حملے کا نشانہ بننے والے ایک اور ایرانی بحری جہاز سے لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔\n\nسری لنکن حکام نے 17 اپریل کو بتایا تھا کہ ایرانی بحریہ کے 238 ارکان کو واپس ایران بھیج دیا گیا ہے۔ ان میں 32 ایسے ایرانی سیلرز بھی شامل تھے، جو اُس ایرانی بحری جہاز کے عملے میں شامل تھے، جسے امریکہ نے بحر ہند میں حملہ کر کے ڈبو دیا تھا۔\n\nسنگاپور\n\nایران\n\nامریکہ\n\nنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے مطابق امریکی کارروائیوں کے دوران سمندر سے تحویل میں لیے گئے یہ ’تمام افراد صحت مند اور ان کے حوصلے بلند ہیں۔‘\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعہ, مئی 15, 2026 - 20:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 18 نومبر 2025 کو ماسکو میں روس کے وزیر خارجہ کے ساتھ ایک ملاقات کے موقعے پر (شمیل زوماٹوف / پول / اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nیوگنڈا سے 27 پاکستانیوں کی واپسی، کمبوڈیا میں 84 کو بچا لیا گیا\n\nبحری جہاز پر یرغمال پاکستانیوں کی واپسی کے لیے صومالی سفیر کو خط\n\nصومالی قزاقوں سے 19 پاکستانی شہریوں کو بازیاب کرایا: انڈین بحریہ\n\nایران میں پاکستانی شہری سفری دستاویزات ہر وقت پاس رکھیں: سفارت خانہ\n\nSEO Title:\n\nسنگاپور کے تعاون سے 11 پاکستانیوں، 20 ایرانیوں کی واپسی میں کامیاب ہو گئے: اسحاق ڈار\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "سنگاپور کے تعاون سے 11 پاکستانیوں، 20 ایرانیوں کی واپسی میں کامیابی: اسحاق ڈار"
}