{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiap3ph5xlkkj4gzgn2eraav7hclzc2ilsh5cvwvom3xs7d6p5s45e",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mltvbxsfxrk2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreif5nlptghorw3kxfhzjwbixut6ej6gmzfq5belxqgfvyi5e7tpbsi"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 75518
  },
  "path": "/node/185901",
  "publishedAt": "2026-05-14T05:00:24.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "خلائی تحقیق",
    "خلائی سفر",
    "خلائی مخلوق",
    "خلائی ملبہ",
    "خلائی ٹیکنالوجی",
    "اینڈریو گرفن",
    "تحقیق",
    "news"
  ],
  "textContent": "**سائنس دانوں نے ممکنہ طور پر دوسرے سیاروں پر زندگی کا سراغ لگانے کا ایک نیا طریقہ تلاش کر لیا ہے۔**\n\nبرسوں سے، سائنس دان دوسرے سیاروں پر ان مخصوص مالیکیولز کی تلاش میں زمین پر تحقیق کر رہے ہیں جو زندگی کی علامات ہو سکتے ہیں۔\n\nلیکن نئی تحقیق بتاتی ہے کہ انہیں تلاش کرنے کا ایک اور، زیادہ واضح طریقہ بھی ہو سکتا ہے۔ یعنی مالیکیولز کو تلاش کرنے کی بجائے، اس پوشیدہ ترتیب کو تلاش کیا جائے جس کے بارے میں سائنس دانوں کا خیال ہے کہ وہ انہیں آپس میں جوڑتی ہے۔\n\nیہ تحقیق اس لحاظ سے مفید ثابت ہو سکتی ہے کہ یہ سائنس دانوں کو کسی مخصوص آلے پر انحصار کرنے کی بجائے ایک شماریاتی طریقہ کار کے ذریعے دوسرے سیاروں پر تحقیق کرنے کے قابل بناتی ہے۔\n\nدرحقیقت، ان آلات کے ڈیٹا میں اس ترتیب کو تلاش کرنا ممکن ہو سکتا ہے جو پہلے ہی خلا میں بھیجے جا چکے ہیں۔\n\nاس تحقیق میں، محققین نے ماحولیات سے ایک خیال مستعار لیا جو حیاتیاتی تنوع کو اس نکتے سے ماپتا ہے کہ جان داروں کی کتنی اقسام موجود ہیں؟\n\nیعنی ان کی کثرت، اور وہ اقسام کتنی یکسانیت کے ساتھ پھیلی ہوئی ہیں۔ مطلب ان کا توازن۔ پھر انہوں نے اس خیال کو غیر ارضی کیمیا پر لاگو کیا، جس میں سیارچوں اور فوسلز سمیت دیگر مقامات سے لیے گئے امینو ایسڈز اور فیٹی ایسڈز کا جائزہ لیا گیا۔\n\nمحققین کو معلوم ہوا کہ حیاتیاتی نمونے بے جان کیمسٹری سے نمایاں طور پر مختلف تھے، اور ان حیاتیاتی نمونوں میں واضح تنظیمی ترتیب دکھائی دی۔\n\nاس کی بدولت وہ ان دو مختلف اقسام کے نمونوں کو مستقل اور قابل اعتماد انداز میں الگ کرنے کے ساتھ ساتھ ان طریقوں کو بھی دیکھ سکے جن کے ذریعے زندگی محفوظ رہی تھی۔\n\nیہاں تک کہ انتہائی خستہ حال نمونوں، جیسے کہ ڈائنوسار کے فوسل بن جانے والے انڈوں کے خولوں، میں بھی غیر ارضی زندگی کی وہ شماریاتی علامات ظاہر ہوئیں جن کا کھوج لگایا جا سکتا ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nمحققین نے واضح کیا کہ نئے طریقہ کار سمیت کوئی بھی ایک طریقہ، تنہا غیر ارضی زندگی کی موجودگی کو ثابت نہیں کر سکتا۔ لیکن انہیں امید ہے کہ یہ غیر زمینی زندگی کی تلاش میں اپنا کردار ادا کرنے کا ایک اہم ذریعہ بن سکتا ہے۔\n\nاس نئی تحقیق کے شریک مصنف فیبین کلینر نے کہا، ’ہمارا طریقہ کار یہ جانچنے کا ایک اور راستہ ہے کہ آیا وہاں زندگی موجود رہی ہو گی۔ اور اگر مختلف تکنیکیں ایک ہی سمت اشارہ کریں، تو یہ بات بہت ٹھوس ہو جاتی ہے۔‘\n\nاس کام کو نیچر ایسٹرونومی میں شائع ہونے والے ایک مقالے، ’مالیکیولر تنوع بطور بائیو سگنیچر‘ میں بیان کیا گیا ہے۔\n\nخلائی تحقیق\n\nخلائی سفر\n\nخلائی مخلوق\n\nخلائی ملبہ\n\nخلائی ٹیکنالوجی\n\nمحققین کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سائنس دانوں کو خاص آلات پر انحصار کے بغیر خلا میں زندگی کے آثار تلاش کرنے کے قابل بنا سکتی ہے۔\n\nاینڈریو گرفن\n\nجمعرات, مئی 14, 2026 - 10:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">اڑن طشتریاں دیکھنے کے دعوے نئے نہیں ہیں (اینواتو)</p>\n\nتحقیق\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nخلائی مخلوق کئی سیاروں پر موجود ہو سکتی ہے: تحقیق\n\nزحل کے چاند پر خلائی مخلوق موجود ہو سکتی ہے: تحقیق\n\nامریکی طیارے کی ’خلائی ملبے‘ سے ٹکر کے بعد ہنگامی لینڈنگ\n\n12 امریکی سائنس دانوں کی پراسرار اموات: ایٹمی، خلائی راز خطرے میں؟\n\nSEO Title:\n\nسائنس دانوں کو خلائی مخلوق تک پہنچنے کا نیا طریقہ مل گیا؟\n\ncopyright:\n\nIndependentEnglish\n\norigin url:\n\nhttps://www.independent.co.uk/space/alien-life-extraterrestrial-science-b2975384.html\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "سائنس دانوں کو خلائی مخلوق تک پہنچنے کا نیا طریقہ مل گیا؟"
}