{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreibcaqpzjepdt5zcbqtlr5ythb2utdv4z2dzbtmuvkqc2xs5z5becm",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mltvbrpsbdg2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreif6mqu5cju2kd2cnqyn3gsscydrldnvvbeuj2wmwezvktzsffv3oi"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 84826
},
"path": "/node/185904",
"publishedAt": "2026-05-14T07:18:12.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"آئی پی ایل",
"وراٹ کوہلی",
"انڈین کرکٹ",
"انٹرنیشنل کرکٹ کونسل",
"اے ایف پی",
"کرکٹ",
"news"
],
"textContent": "**آئی پی ایل میں سینچری بنا کر اپنی فارم میں واپس آنے کے بعد انڈین بلے باز وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ کرکٹ سے ان کی محبت انہیں آگے بڑھاتی ہے، لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کا کیریئر ’ایک دن ختم ہو جائے گا۔‘**\n\nاپنی نسل کے بہترین بلے بازوں میں شمار ہونے والے 37 سالہ کوہلی کروڑوں انڈین مداحوں کے ہیرو ہیں۔\n\nخبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’کرکٹ یقیناً ایک ایسی چیز ہے جس سے میں سچی محبت کرتا ہوں۔ میں میدان میں اپنا دل اور جان لگا دیتا ہوں، چاہے میں فیلڈنگ کر رہا ہوں یا بیٹنگ، کیوں کہ یہ ایک دن ختم ہو جائے گا۔‘\n\nکوہلی نے مسلسل دو بار صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد شاندار واپسی کی اور بدھ کو ناقابل شکست 105 رنز بنا کر دفاعی چیمپئن رائل چیلنجرز بنگلورو کو ایک اہم فتح دلوائی۔\n\nانہوں نے انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی نویں سنچری بنائی جو اس سیزن کی ان کی پہلی سنچری ہے، جب بنگلورو نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف پانچ گیندیں باقی رہتے ہوئے 193 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔\n\nکوہلی ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین 14 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ 409 اننگز میں انجام دیا اور کرس گیل کی 423 اننگز کا ریکارڈ توڑ دیا۔\n\nٹیسٹ اور ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائر ہونے والے کوہلی نے گذشتہ سال 18ویں کوشش میں بنگلورو کو ان کا پہلا ٹائٹل جتوایا تھا۔\n\nبدھ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیے جانے کے بعد کوہلی نے کہا کہ ’مجھے اس سب کے بعد بھی بیٹنگ کرنا پسند ہے۔ یہ میرا دلی احساس ہے۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا: ’اس سطح پر کھیلنا کتنا بڑا اعزاز ہے، اور اب بھی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کا مقابلہ کرنا کتنا بڑا اعزاز ہے۔‘\n\n’میں نے ساری زندگی بس یہی کیا ہے۔‘\n\nکوہلی اس آئی پی ایل سیزن میں 12 میچوں میں 53.77 کی اوسط سے 484 رنز کے ساتھ بیٹنگ چارٹس میں تیسرے نمبر پر ہیں، جن میں تین نصف سنچریاں اور ایک سینچری شامل ہے۔\n\n**’لطف ابھی باقی‘**\n\nکوہلی کی 60 گیندوں پر مشتمل اننگز 11 چوکوں اور تین چھکوں سے مزین تھی، جس کے ساتھ انہوں نے ہدف کے کامیاب تعاقب میں جوس بٹلر کی تین آئی پی ایل سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔\n\nمسلسل زیادہ رنز بنانے کی وجہ سے ’کنگ کوہلی‘ کہلانے والے وراٹ نے ہدف کے تعاقب کے پہلے اوور میں ایک رن لے کر اپنا کھاتہ کھولا، اور مسلسل صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد طنزیہ انداز میں جشن مناتے ہوئے ہوا میں مکہ لہرایا۔\n\nانہوں نے 32 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی، اور پھر اس سیزن کی اپنی پہلی سنچری بنائی۔\n\nانہوں نے کہا کہ ‘میں میدان میں گزرنے والے اپنے ہر دن کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتا ہوں، اور بس لطف اندوز ہونا اور خوب مزہ کرنا چاہتا ہوں۔‘\n\nکوہلی نے کہا کہ انہیں آزمائش سے گزرنا پسند ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nان کا کہنا تھا کہ ’میں دباؤ والی صورت حال کا منتظر رہتا ہوں، ایسے مناظر کا انتظار کرتا ہوں جہاں مجھے تھوڑی مشکل محسوس ہو۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا: ’پھر میں خود کو چیلنج کرتا ہوں کہ، بس اسے کر گزرو۔\n\n’اور، جب آپ کامیاب ہو جاتے ہیں، تو یہ آپ کو ایک بہتر کھلاڑی بناتا ہے۔ مجھے گیند کو بلے کے بیچوں بیچ مارنا بہت پسند ہے۔ اور وہ لطف اب بھی باقی ہے۔‘\n\nکوہلی کی پہنی جانے والی انڈیا کی 18 نمبر جرسی ملک بھر کے میدانوں میں پہنی جانے والی اب تک کی سب سے مقبول چیز ہے۔\n\nانہوں نے بارباڈوس میں 2024 کے ورلڈ کپ فائنل کی فتح میں میچ جتوانے والی اننگز کے ساتھ اپنے ٹی 20 کیریئر کا اختتام کیا۔\n\nآئی پی ایل\n\nوراٹ کوہلی\n\nانڈین کرکٹ\n\nانٹرنیشنل کرکٹ کونسل\n\nآئی پی ایل میں سینچری بنا کر اپنی ٹیم کو جتانے والے وراٹ کوہلی نے کہا کہ ’میں میدان میں جان لگا دیتا ہوں، چاہے میں فیلڈنگ کر رہا ہوں یا بیٹنگ۔‘\n\nاے ایف پی\n\nجمعرات, مئی 14, 2026 - 12:15\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\"> 14 مئی، 2026 کی اس تصویر میں رائل چیلنجرز بنگلورو اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ میں وراٹ کوہلی سینچری کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں(اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nانڈین بورڈ کے کہنے پر بنگلہ دیشی بولر آئی پی ایل سے باہر\n\nآئی پی ایل کے ’بے بی باس‘ 14 سالہ سوریاونشی کا ڈیبیو\n\nرشبھ پنت آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے\n\nآئی پی ایل کی ٹائٹل سپانسر شپ 30 کروڑ ڈالر میں فروخت\n\nSEO Title:\n\nکرکٹ سے محبت سچی لیکن کیریئر ایک دن ختم ہو جائے گا: کوہلی\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "کرکٹ سے محبت سچی لیکن کیریئر ایک دن ختم ہو جائے گا: کوہلی"
}