{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiaw5pmzpaffm4mfhxtbf6cd3dobdw2qdrlbmzfqpnvobmj3hy7j5i",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mltvb3r73n72"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreie4oazvu5eghiww4r7rwyafciwjhat3yla7a4l7lzhekt2nlobycu"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 64801
},
"path": "/node/185909",
"publishedAt": "2026-05-14T12:59:24.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"May 14, 2026",
"پاکستان",
"ایران جنگ",
"اسلام آباد مذاکرات",
"عطا تارڑ",
"منفی پروپیگنڈا",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"news",
"@TararAttaullah"
],
"textContent": "**وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف بیرون ملک سے چلنے والی منفی مہم کا مقصد گمراہ کن معلومات پھیلانا ہے تاہم ملکی میڈیا اور فیکٹ چیکرز اس پروپیگنڈے کو بے نقاب کر چکے ہیں۔**\n\nعطا تارڑ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب پاکستان نے منگل کو نور خان ایئربیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی سے متعلق امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے گمراہ کن اور سنسنی خیز قرار دیا تھا۔\n\nدفتر خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ ’اس نوعیت کی قیاس آرائیوں پر مبنی بیانیے بظاہر خطے میں استحکام اور امن کے لیے جاری کوششوں کو نقصان پہنچانے کے لیے گھڑے جا رہے ہیں۔‘\n\nامریکی ٹی وی چینل سی بی ایس نیوز نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا کہ ’پاکستان نے خاموشی سے ایرانی فوجی طیاروں کو ممکنہ طور پر امریکی فضائی حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اپنے ہوائی اڈوں پر کھڑے رکھنے کی اجازت دی۔‘\n\n> For the past few days, a coordinated negative information campaign is being being observed , initiated from outside Pakistan, with malicious intent. The objective of this is to create deliberate confusion and misinformation, quoting unnamed sources and officials. This…\n>\n> — Attaullah Tarar (@TararAttaullah) May 14, 2026\n\nسی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ’ایران نے کچھ سویلین طیارے ہمسایہ ملک افغانستان میں بھی پارک کیے۔‘\n\nایکس پر جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا: ’گذشتہ چند دنوں سے پاکستان کے خلاف ایک منظم منفی معلوماتی مہم دیکھی جا رہی ہے، جو بیرونِ ملک سے بدنیتی کے ساتھ شروع کی گئی جس کا مقصد غیر مصدقہ ذرائع اور نامعلوم حکام کا حوالہ دے کر دانستہ طور پر کنفیوژن اور غلط معلومات پھیلانا ہے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے مزید لکھا: ’پاکستان کے خطے میں پائیدار امن کے کردار کو بدنام کرنے کی یہ غیر پیشہ ورانہ کوشش دراصل ان عناصر کی مایوسی کو ظاہر کرتی ہے جو امن سے خائف ہیں۔‘\n\nعطا تارڑ نے کہا: ’معتبر ملکی میڈیا ذرائع اور متعدد فیکٹ چیک فورمز پہلے ہی اس پروپیگنڈے کو بے نقاب کر چکے ہیں اور حقائق کی تصدیق کر چکے ہیں۔‘\n\nان کے بقول: ’ہم بخوبی سمجھتے ہیں کہ ایسی خبروں کے پیچھے کچھ عناصر کارفرما ہیں، جو بالخصوص امن کے مخالف ہیں اور خطے میں پاکستان کے مثبت کردار کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف اس کی مسلسل اور کامیاب کوششوں کو تسلیم کرنے سے قاصر ہیں۔ دہشت گردی کا خاتمہ، تنازعات کا حل اور امن کا قیام شاید ان عناصر کے مفاد میں نہیں جو اس بدنیتی پر مبنی مہم کے پیچھے ہیں۔‘\n\nآخر میں انہوں نے کہا: ’تاہم پاکستان اور اس کا ذمہ دار میڈیا ان عناصر کے مذموم عزائم کو بے نقاب کرتا رہے گا۔ اس سلسلے میں پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کی کوششیں قابل تحسین ہیں، جنہوں نے اس منظم مہم کا پردہ چاک کیا۔‘\n\nپاکستان\n\nایران جنگ\n\nاسلام آباد مذاکرات\n\nعطا تارڑ\n\nمنفی پروپیگنڈا\n\nوفاقی وزیر اطلاعات کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب پاکستان نے نور خان ایئربیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی سے متعلق امریکی نیوز رپورٹ کو مسترد کیا تھا۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, مئی 14, 2026 - 18:00\n\nMain image:\n\n> <p>وزارت اطلاعات کی جانب سے 30 اپریل، 2025 کو وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے جاری ویڈیو بیان سے لیا گیا سکرین شاٹ (وزارت اطلاعات)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nایرانی طیاروں کی پاکستانی اڈوں پر موجودگی کی خبریں گمراہ کن: وزارت خارجہ\n\nپاکستان نے بطور ثالث شاندار کردار ادا کیا: صدر ٹرمپ\n\nایران امریکہ مذاکرات، پاکستان پرامید انداز میں عمل میں شریک: دفتر خارجہ\n\nپاکستان کو ایران کی جانب سے جواب موصول ہو گیا ہے: شہباز شریف\n\nSEO Title:\n\nبیرون ملک سے منفی مہم، پاکستان کے امن کردار کو نشانہ بنایا جا رہا ہے: عطا تارڑ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "بیرون ملک سے منفی مہم، پاکستان کے امن کردار کو نشانہ بنایا جا رہا ہے: عطا تارڑ"
}