{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreicpsl3vb4c3odd3odirr5qatmvvj5btstj4ocrvpbjikfmwgwkrkq",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mlqdb4dnoxc2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreifuu3bx5qxmkraahu22qh5zsq2cw2puepttwbi3qzs37huwaf3wxe"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 84550
},
"path": "/node/185892",
"publishedAt": "2026-05-13T08:40:06.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"انڈیا",
"اداکار",
"تمل ناڈو",
"بی جے پی",
"بنگال",
"معروشہ مظفر",
"ایشیا",
"news"
],
"textContent": "**انڈیا کی ریاست تمل ناڈو کے نومنتخب وزیر اعلیٰ نے شدید عوامی ردعمل کے بعد اپنے ذاتی نجومی کی اہم سرکاری عہدے پر تقرری واپس لے لی۔**\n\nاداکار سے سیاستدان بننے والے جوزف وجے چندر شیکر، جنہوں نے رواں ماہ اپنے پہلے ہی انتخاب میں حیران کن کامیابی حاصل کی، نے اپنے دیرینہ نجومی اور علمِ اعداد کے ماہر رِکی رندھن پنڈت ویتری ویل کو سرکاری امور میں مشیر مقرر کیا تھا، حالانکہ ان کے پاس انتظامی امور کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔\n\nتاہم وزیر اعلیٰ، جو عام طور پر صرف ’وجے‘ کے نام سے معروف ہیں، کو عوامی تنقید کے باعث صرف ایک روز بعد ہی ’آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی‘ کے عہدے کے لیے کی گئی یہ تقرری واپس لینا پڑی۔\n\nریاستی انتخابات سے تقریباً ایک سال قبل ویتری ویل نے مختلف انٹرویوز اور ویڈیوز میں وجے کے زائچے کی تشریح کرتے ہوئے پیش گوئی کی تھی کہ ان کی نئی سیاسی جماعت ٹی وی کے اقتدار میں آئے گی۔\n\nیہ نجومی اس سے قبل تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلیٰ جے جے للیتا کو بھی مشورے دیا کرتے تھے اور مختلف جماعتوں کے سینیئر سیاستدانوں سے بھی ان کے تعلقات بتائے جاتے ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانڈین ایکسپریس کے مطابق 2014 میں جے للیتا اور ویتری ویل کے تعلقات اس وقت خراب ہوگئے تھے جب انہوں نے ایک بدعنوانی کیس میں ان کے جیل جانے سے بچنے کی غلط پیش گوئی کی تھی۔ بعد ازاں للیتا کی طرف سے مشورے لینا بند کر دے گئے اور وہ مبینہ طور پر سنگاپور منتقل ہوگئے تھے۔\n\nوزیر اعلیٰ کے دفتر میں ان کی تقرری کے بعد تمل ناڈو میں فوری طور پر بحث چھڑ گئی، کیونکہ یہ ریاست تاریخی طور پر عقلیت پسندی اور توہم پرستی مخالف سیاست کے حوالے سے جانی جاتی ہے۔\n\nناقدین کا کہنا تھا کہ ایک نجومی کو، وہ بھی بااثر سرکاری عہدے پر تعینات کرنا، سائنسی سوچ کے بجائے توہم پرستی کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔\n\nکانگریس، ودوتھلائی چرتھائیگل کچی اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے رہنماؤں نے بھی اس تقرری پر سخت تنقید کی۔\n\nکانگریس کے رکن پارلیمان ساسیکانتھ سینتھل نے کہا کہ ’سمجھ سے بالاتر ہے کہ ایک نجومی کو او ایس ڈی کے عہدے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ کوئی وضاحت کر سکتا ہے؟‘\n\nمارکسسٹ پارٹی کے ریاستی سربراہ پی شنموگم نے کہا: ’حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سائنسی سوچ کو فروغ دے۔ رِکی رادھن پنڈت بنیادی طور پر ایک نجومی ہیں۔ ایسے شخص کو سرکاری خرچ پر سرکاری عہدہ دینا عوام میں علمِ نجوم پر یقین کو مزید بڑھائے گا۔ یہ تقرری ناقابلِ قبول ہے، خصوصاً جب وہ سیاسی مشورے بھی دیں گے۔‘\n\nودوتھلائی چرتھائیگل کچی کے جنرل سیکریٹری ڈی روی کمار نے اس فیصلے کو ’ناقابلِ قبول‘ قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔\n\nکانگریس کی رکن پارلیمان جوتھیمانی نے بھی وزیر اعلیٰ سے اس تقرری پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا۔\n\nانہوں نے اس بات کی نشاندہی بھی کی کہ وجے کی جماعت اپنے نظریاتی رہنما کے طور پر سماجی مصلح پیریار ای وی راماسامی کو پیش کرتی ہے، جنہوں نے ذات پات، مذہبی شدت پسندی اور توہم پرستی کے خلاف جدوجہد کی تھی۔ جوتھیمانی نے کہا کہ ’نئی حکومت کے لیے بہتر ہوگا کہ اقتدار سنبھالتے ہی ایسے تنازعات سے خود کو دور رکھے۔‘\n\nانڈیا\n\nاداکار\n\nتمل ناڈو\n\nبی جے پی\n\nبنگال\n\nاداکار سے سیاستدان بننے والے جوزف وجے نے رواں ماہ اپنے پہلے ہی انتخاب میں حیران کن کامیابی حاصل کی۔\n\nمعروشہ مظفر\n\nبدھ, مئی 13, 2026 - 13:30\n\nMain image:\n\n> <p>انڈیا کی ریاست تمل ناڈو کے نومنتخب وزیراعلیٰ سی جوزف وجے 10 مئی 2026 کو چنئی میں اپنی حلف برداری کی تقریب کے بعد خطاب کر رہے ہیں (آر ستیش بابو / اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nانڈین فلم سٹار وجے تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ بن گئے\n\nانڈیا: تمل ناڈو میں سیاسی جلسے میں بھگدڑ سے 36 اموات\n\nانڈیا: امریکی فلم ساز ’ممنوعہ علاقوں‘ میں داخل ہونے پر گرفتار\n\nمغربی بنگال میں بی جے پی کی پہلی فتح، ممتا بینرجی آوٹ\n\nSEO Title:\n\nعوامی ردعمل پر تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نے ذاتی نجومی کو اہم سرکاری عہدے سے ہٹا دیا\n\ncopyright:\n\norigin url:\n\nhttps://www.independent.co.uk/asia/india/vijay-cm-office-astrologer-appointment-tamil-nadu-b2975509.html\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "عوامی ردعمل پر تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نے ذاتی نجومی کو اہم سرکاری عہدے سے ہٹا دیا"
}