{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreih5m7bpumxx2dnxzccgg5qxepybqjtibaqnidsgiut2ga6x3vyy3y",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mlq4jqkzaax2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreifuu5eokbszdkidtppnp26oiete5aqik4ewhmlwj3olwbqjjmj4p4"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 57861
},
"path": "/node/185893",
"publishedAt": "2026-05-13T10:15:36.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
"پاکستان",
"امریکہ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"news"
],
"textContent": "**امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری سفارتی کوششوں میں پاکستان کے ثالثی کردار کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے اُن تجاویز کو مسترد کر دیا جن میں کہا جا رہا تھا کہ اسلام آباد کو اس کردار سے ہٹا دیا جائے۔**\n\nصدر ٹرمپ کی طرف سے بدھ کو یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب ٹرمپ کے قریبی اتحادی اور خارجہ امور پر بااثر ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے سوال اٹھایا تھا کہ آیا پاکستان ایک قابلِ اعتماد ثالث کے طور پر اپنا کردار جاری رکھ سکتا ہے یا نہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nان کا ردِعمل سی بی ایس نیوز کی ایک رپورٹ کے بعد سامنے آیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حالیہ ایران، اسرائیل اور امریکا تنازع کے دوران ایرانی فوجی طیاروں کو ممکنہ امریکی حملوں سے بچانے کے لیے پاکستانی فضائی اڈوں پر منتقل کیا گیا۔ پاکستان نے اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔\n\nوائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ مذاکرات میں پاکستان کے کردار پر نظرِ ثانی کر رہے ہیں؟\n\nاس پر ٹرمپ نے کہا کہ ’نہیں، وہ بہت اچھے ہیں۔ میرے خیال میں پاکستانیوں نے شاندار کردار ادا کیا ہے۔ فیلڈ مارشل [آرمی چیف عاصم منیر] اور پاکستان کے وزیر اعظم [شہباز شریف] دونوں ہی انتہائی بہترین رہے ہیں۔‘\n\nحالیہ مہینوں میں پاکستان واشنگٹن اور تہران کے درمیان ایک اہم رابطہ بن کر ابھرا ہے، جبکہ ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان بڑھتی علاقائی کشیدگی نے خلیجی خطے کو غیر مستحکم کر دیا ہے اور آبنائے ہرمز کے ذریعے عالمی توانائی کی ترسیل بھی متاثر ہوئی ہے۔\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nپاکستان\n\nامریکہ\n\nصدر ٹرمپ نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری سفارتی کوششوں میں پاکستان کے ثالثی کردار کی کھل کر حمایت کی۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, مئی 13, 2026 - 15:15\n\nMain image:\n\n> <p>امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 12 مئی 2026 کو میری لینڈ کے جوائنٹ بیس اینڈریوز سے ایئر فورس ون میں سوار ہو رہے ہیں (برینڈن سمیالوسکی / اے ایف پی)</p>\n\nامریکہ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nصدر ٹرمپ بیجنگ روانہ، ’ایران کے معاملے پر کسی مدد کی ضرورت نہیں‘\n\nایران کے ساتھ سیزفائر ’لائف سپورٹ‘ پر ہے: صدر ٹرمپ\n\nچین ٹرمپ کے دورے سے کیا حاصل کرنا چاہتا ہے؟\n\nSEO Title:\n\nپاکستان نے بطور ثالث شاندار کردار ادا کیا: صدر ٹرمپ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "پاکستان نے بطور ثالث شاندار کردار ادا کیا: صدر ٹرمپ"
}