{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreidefwdl7kwi7j52s54qlcq5bfueu6p3vurnx5mqld2fdc6lqko2iy",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mlpifo3mgs42"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreidh32qmo5goz7mxvzw65nfqacqt2sfc7simab77spi3f2suyhmdzy"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 75333
},
"path": "/node/185887",
"publishedAt": "2026-05-13T03:39:09.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
"چین",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"امریکہ",
"news"
],
"textContent": "**امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے چین کی مدد کی ضرورت نہیں، جبکہ مستقل امن معاہدے کی امیدیں کم ہوتی جا رہی ہیں اور تہران نے آبنائے ہرمز پر اپنی گرفت مزید مضبوط کر لی ہے۔**\n\nبیجنگ روانگی سے قبل منگل کو صدر ٹرمپ صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انہیں یہ نہیں لگتا کہ وہ ایران سے متعلق چینی صدر شی چن پنگ کی مدد حاصل کریں گے۔ یہ جنگ اب بھی سمندری تجارت میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے، جہاں سے دنیا کی تقریباً پانچویں حصے کے برابر تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔\n\nخبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں ایران کے معاملے میں کسی مدد کی ضرورت ہے۔ ہم ایک نہ ایک طریقے سے جیت جائیں گے، چاہے پُرامن طریقے سے یا کسی اور انداز میں۔‘\n\nایک نازک جنگ بندی نافذ ہونے کے ایک ماہ بعد بھی دونوں فریق کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول مزید مضبوط کر لیا ہے اور عراق و پاکستان کے ساتھ تیل اور مائع قدرتی گیس ’ایل این جی‘ کی ترسیل کے معاہدے کیے ہیں۔\n\nذرائع نے بتایا کہ دیگر ممالک بھی ایسے معاہدوں پر غور کر رہے ہیں، جس سے ایران کے اس آبی راستے پر کنٹرول کو مستقل حیثیت مل سکتی ہے۔\n\nامریکی حکومت نے کہا کہ گزشتہ ماہ امریکی اور چینی حکام اس بات پر متفق ہوئے تھے کہ کسی بھی ملک کو اس خطے سے گزرنے والی بحری آمدورفت پر ٹول ٹیکس لگانے کا حق نہیں ہونا چاہیے۔ چین، جو ایران کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتا ہے اور اس کے تیل کا بڑا خریدار ہے، نے اس مؤقف کی مخالفت نہیں کی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nٹرمپ جمعرات اور جمعہ کو شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے، جہاں توقع ہے کہ وہ چین پر زور دیں گے کہ وہ تہران کو واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ کرنے پر آمادہ کرے۔\n\nامریکہ کے مطالبات میں ایران کے جوہری پروگرام کا خاتمہ اور آبنائے ہرمز پر اس کی گرفت ختم کرنا شامل ہے۔ ایران نے اس کے جواب میں جنگی نقصانات کا معاوضہ، امریکی پابندیوں کا خاتمہ، اور لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔\n\n* * *\n\n**امریکی بزدل ہیں جو اپنے ہی ملک کے خلاف کھڑے ہیں: ٹرمپ**\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ان تمام نیوز چینلز کو ’فیک نیوز‘ قرار دیا ہے جو امریکہ کے خلاف ایرانی جوابی کارروائی کے بارے میں مثبت لکھتے ہیں۔\n\nٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’جب فیک نیوز یہ کہتے ہیں کہ ایرانی دشمن فوجی طور پر ہمارے خلاف اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے، تو یہ عملی طور پر غداری کے مترادف ہے کیونکہ یہ ایک انتہائی جھوٹا بلکہ مضحکہ خیز بیان ہے۔\n\n’وہ دشمن کی مدد اور حوصلہ افزائی کر رہے ہیں! اس کا واحد نتیجہ یہ ہے کہ ایران کو جھوٹی امید ملتی ہے، حالانکہ ایسی کوئی امید ہونی نہیں چاہیے۔ یہ امریکی بزدل ہیں جو اپنے ہی ملک کے خلاف کھڑے ہیں۔‘\n\nانہوں نے لکھا کہ ’ایران کے پاس بحریہ میں 159 جہاز تھے جو اب ہر ایک سمندر کی تہہ میں پڑا ہے۔ ان کی کوئی بحریہ نہیں رہی، ان کی فضائیہ ختم ہو چکی ہے، تمام ٹیکنالوجی تباہ ہو چکی ہے، ان کے ’لیڈر‘ اب ہمارے درمیان نہیں رہے، اور ملک معاشی تباہی کا شکار ہے۔‘\n\nٹرمپ نے کہا کہ ’صرف ہارنے والے، ناشکرے اور احمق ہی امریکہ کے خلاف مؤقف اختیار کر سکتے ہیں۔‘\n\n* * *\n\n**جنگ کی قیمت**\n\nجنگ کے بڑھتے اخراجات کے باوجود ٹرمپ نے کہا کہ امریکی عوام کی معاشی مشکلات ان کے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہوتیں۔\n\nامریکی محکمہ محنت کے مطابق اپریل میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوا، جبکہ خوراک، کرایوں اور ہوائی سفر کے اخراجات بھی بڑھے۔\n\nروئٹرز کے مطابق جب ایک صحافی نے پوچھا کہ امریکی عوام کی معاشی مشکلات انہیں معاہدہ کرنے پر کس حد تک مجبور کر رہی ہیں، تو ٹرمپ نے جواب دیا ’ذرا بھی نہیں۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا:’جب میں ایران کے بارے میں بات کرتا ہوں تو صرف ایک چیز اہم ہے: ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔‘\n\nان بیانات پر ناقدین کی جانب سے سخت ردعمل متوقع ہے، کیونکہ نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل مہنگائی اور اخراجاتِ زندگی ووٹرز کے لیے اہم مسائل ہیں۔\n\nبرینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 107 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، کیونکہ آبنائے ہرمز بڑی حد تک بند رہی۔\n\nامریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن نے بحیرہ عرب میں امریکی ناکہ بندی نافذ کر رہا ہے، جہاں اس نے 65 تجارتی جہازوں کا رخ موڑا اور چار کو غیر فعال کیا۔\n\nپینٹاگون کے مطابق اب تک جنگ پر 29 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں، جو گزشتہ ماہ کے اندازے سے 4 ارب ڈالر زیادہ ہیں۔\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nچین\n\nبیجنگ روانگی سے قبل منگل کو صدر ٹرمپ صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انہیں یہ نہیں لگتا کہ وہ ایران سے متعلق چینی صدر شی چن پنگ کی مدد حاصل کریں گے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, مئی 13, 2026 - 08:30\n\nMain image:\n\n> <p>امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 12 مئی 2026 کو بیجنگ کے لیے روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے (اے ایف پی)</p>\n\nامریکہ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nایران کے ساتھ سیزفائر ’لائف سپورٹ‘ پر ہے: صدر ٹرمپ\n\nچین ٹرمپ کے دورے سے کیا حاصل کرنا چاہتا ہے؟\n\nچین آگے بڑھ چکا، یورپ ابھی پیچھے ہے\n\nٹرمپ کا مجوزہ امن فارمولا: امریکہ کی پسپائی کے اشارے\n\nSEO Title:\n\nصدر ٹرمپ بیجنگ روانہ، ’ایران کے معاملے پر کسی مدد کی ضرورت نہیں‘\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "صدر ٹرمپ بیجنگ روانہ، ’ایران کے معاملے پر کسی مدد کی ضرورت نہیں‘"
}