{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreifumn5rkt76rmlbfpktybhykajvuy73cjocbbp4v4wiczzq7q7qpe",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mlpb7msqndc2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreianwwwyrfmlkxak63f4eghhlgvl7n2l53grdetacenfgfm3nxylui"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 40722
  },
  "path": "/node/185886",
  "publishedAt": "2026-05-13T02:13:55.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان",
    "کیمپس",
    "سندھ",
    "ٹیکنالوجی",
    "ممتاز جمالی",
    "video"
  ],
  "textContent": "**پاکستان کے صوبہ سندھ کے محکمہ تعلیم نے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی حاضری یقینی بنانے کے لیے پہلی مرتبہ فیس ریکگنیشن اور جیو فینسنگ پر مبنی ڈیجیٹل اٹینڈنس سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔**\n\nاس مقصد کے لیے محکمہ تعلیم کی جانب سے موبائل ایپلیکیشن ’فریمس‘ تیار کی گئی ہے، جس کے ذریعے اساتذہ اور دیگر عملہ اپنی تعیناتی والے سکول میں فیس ریکگنیشن یعنی چہرے کے ذریعے حاضری لگا سکیں گے۔\n\nایپ میں جیو فینسنگ فیچر شامل کیا گیا ہے، جس سے حاضری صرف اسی مقام سے لگ سکے گی جہاں متعلقہ ملازم کی پوسٹنگ ہو گی۔\n\nمحکمہ تعلیم نے پہلے مرحلے میں اساتذہ اور دیگر عملے کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے، جو جولائی تک مکمل کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اس نظام کو باقاعدہ نافذ کیا جائے گا۔\n\nمحکمہ تعلیم کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایچ آر ایم آئی ایس) کے ڈپٹی ڈائریکٹر پرویز احمد تنیو نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ایپ کے ذریعے اب تمام سرکاری سکولوں میں اساتذہ اور دیگر عملے کی حاضری فیس ریکگنیشن کے ذریعے ہو گی۔\n\n’ایپ صرف اسی جگہ سے لاگ اِن ہو سکے گی جہاں اساتذہ یا عملے کی پوسٹنگ ہے۔ اسی مقصد کے لیے اس میں جیو فینسنگ فیچر شامل کیا گیا ہے۔‘\n\nپرویز تنیو نے بتایا کہ ’یہ نظام اساتذہ اور عملے کی حاضری یقینی بنانے کے لیے متعارف کروایا جا رہا ہے۔ اس ایپ کے ذریعے اساتذہ اور دیگر عملہ بغیر انٹرنیٹ کے بھی اپنی پوسٹنگ والی لوکیشن سے فیس ریکگنیشن کے ذریعے حاضری لگا سکیں گے۔\n\n’بعد میں جب موبائل انٹرنیٹ سے منسلک ہو گا تو حاضری خود بخود سسٹم میں اپڈیٹ ہو جائے گی۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی پرویز نے مزید بتایا کہ ’اس نظام کا نفاذ مرحلہ وار کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے تمام اضلاع میں رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے، جو اس ہفتے مکمل ہونے کی توقع ہے۔ اس کے بعد سندھ کے دیگر ڈویژنز میں بھی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جائے گا۔\n\n’فیس ریکگنیشن پر مبنی حاضری کا یہ نظام گرمیوں کی تعطیلات کے فوراً بعد نافذ کیا جائے گا، جبکہ اس سے قبل اساتذہ اور دیگر عملے کو ایپ کے استعمال سے متعلق تربیت بھی دی جائے گی۔‘\n\nان کا کہنا ہے کہ ’محکمہ تعلیم کے سکولوں میں ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد عملہ موجود ہے، جن میں ایک لاکھ 25 ہزار اساتذہ شامل ہیں۔‘\n\nدوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کراچی ساؤتھ سیدہ ثروت حسین نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’پہلے اساتذہ کی حاضری بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے لی جاتی تھی، جس میں وقت زیادہ لگتا تھا اور مختلف مسائل بھی سامنے آتے تھے۔‘\n\nان کا کہنا ہے کہ ’بائیومیٹرک حاضری میں سب سے زیادہ مسئلہ خواتین اساتذہ کو پیش آتا تھا، کیونکہ گھریلو کام کاج یا سبزیاں کاٹنے جیسے امور کی وجہ سے ان کے انگوٹھوں کے نشانات متاثر ہو جاتے تھے، جس کے باعث بعض اوقات حاضری درج نہیں ہو پاتی تھی۔‘\n\nسیدہ ثروت حسن کے مطابق ’فیس ریکگنیشن ایپ کے ذریعے اساتذہ سکول پہنچ کر آسانی سے اپنی حاضری یقینی بنا سکیں گے۔‘\n\nپاکستان\n\nکیمپس\n\nسندھ\n\nٹیکنالوجی\n\nاس مقصد کے لیے محکمہ تعلیم کی جانب سے موبائل ایپلیکیشن ’فریمس‘ تیار کی گئی ہے۔\n\nممتاز جمالی\n\nبدھ, مئی 13, 2026 - 07:00\n\nMain image:\n\nکیمپس\n\njw id:\n\nJ91vXRUC\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nپشاور: چھوٹے بچوں کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور روبوٹکس کی تعلیم\n\nانڈیا: طلبہ کی حاضری کے لیے اے آئی نظام متعارف کرانے کی تجویز\n\nجامعات میں اساتذہ کی کارکردگی کیسے جانچی جائے؟\n\nسندھ میں اساتذہ کی مصنوعی ذہانت سے تربیت کا آغاز\n\nSEO Title:\n\nسندھ کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی حاضری کے لیے فیس ریکگنیشن نظام متعارف\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "سندھ کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی حاضری کے لیے فیس ریکگنیشن نظام متعارف"
}