{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreibmdynb6fx3iueel6xlzysqj7oqhcdfc322rruktsmqserkpnoyxe",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mlp2jhgyq6b2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreibembc2h3mbrdnhanhhoegmz2bsbfy72q5zzh2hqdfvot72edlzk4"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 174366
  },
  "path": "/node/185876",
  "publishedAt": "2026-05-12T07:27:33.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان",
    "خیبر پختونخوا",
    "لکی مروت",
    "اظہار اللہ",
    "news"
  ],
  "textContent": "**صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس کے مطابق منگل کو سرائے نورنگ میں پھاٹک کے قریب بم دھماکے میں دو ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد جان سے گئے جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔**\n\nنورنگ کے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) سعید خان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ دھماکہ پھاٹک کے قریب ہوا ہے اور جن افراد کی اموات ہوئیں ان میں بیشتر راہگیر تھے۔\n\nسعید خان نے بتایا کہ ’ایمرجنسی صورت حال ہے اور قریب میں بنیادی مرکز صحت موجود، جہاں زخمیوں پہنچایا گیا۔‘\n\nریجنل پولیس افسر بنوں سجاد خان نے میڈیا کو جاری بیان میں بتایا کہ ابتدائی تحقیق کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔\n\nانہوں نے بتایا کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں اور ’دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nریسکیو 1122 لکی مروت کی جانب سے جاری بیان میں بھی بتایا گیا ہے کہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔\n\nگذشتہ ہفتے کو ضلع بنوں میں فتح میل چوکی میں خود کش حملے میں 15 پولیس اہلکار جان سے گئے تھے۔\n\nوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے بتایا ہیں کہ ’دہشت گردی کی عفریت کا سر کچلنے کے لیے پوری قوم یک جان ہیں۔‘\n\nخیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع بشمول بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، کرک اور وزیرستان گذشتہ تین سالوں سے عسکریت پسندی کے لپیٹ میں ہیں اور سکیورٹی اہلکاروں پر حالیہ برسوں سے تواتر سے حملے ہوتے آئے ہیں۔\n\nپاکستان\n\nخیبر پختونخوا\n\nلکی مروت\n\nپولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیق کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور مرنے والوں میں ٹریفک پولیس کے دو اہلکار بھی شامل ہیں۔\n\nاظہار اللہ\n\nمنگل, مئی 12, 2026 - 12:15\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان کے ضلع لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں 12 مئی 2026 کو خودکش حملے کے بعد سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ کا معائنہ کر رہے ہیں (مروت اکبر / اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nبنوں: فتح خیل پولیس چوکی کو بار بار حملوں کا نشانہ کیوں بنایا گیا؟\n\nچوکی پر کار بم حملہ، 15 اہلکار جان سے گئے: بنوں پولیس\n\nلکی مروت میں بم دھماکہ، ایس ایچ او سمیت چھ پولیس اہلکار جان سے گئے\n\nوانا میں پولیس وین کے قریب دھماکہ، دو اموات اور 25 زخمی\n\nSEO Title:\n\nلکی مروت میں بم دھماکہ، دو پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد کی موت\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "لکی مروت میں بم دھماکہ، دو پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد کی موت"
}