{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreia54qbo47howfcgoxxjl5xsoja4qyq35q2khopusq7s6sptgmzrde",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mlp2j3u6vme2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreifnokjbvl5q2kfv2urx3w2j56gy25wi54uebfno757xqyf3l67nwi"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 97600
},
"path": "/node/185874",
"publishedAt": "2026-05-12T13:30:09.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان",
"بنگلہ دیش",
"کرکٹ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"news"
],
"textContent": "**بنگلہ دیش نے ڈھاکہ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں فاسٹ بولر ناہید رانا کی شاندار بولنگ کی بدولت منگل کو پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے دی۔**\n\nڈھاکہ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری توز 268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا سکور تین وکٹوں کے نقصان پر 119 تھا، مگر وہ آخری سیشن میں 163 رنز پر آل آؤٹ ہوگیا۔\n\nپاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عبداللہ فضل نے 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔\n\n23 سالہ عبداللہ فضل نے سلمان آغا کے ساتھ 51 رنز کی شراکت قائم کی، جنہوں نے 26 رنز بنائے، جس سے پاکستان کی جیت کی امیدیں بحال ہوئیں، لیکن بنگلہ دیشی بولر ناہید رانا نے 540 رنز کے عوض وکٹیں لے کر حریف ٹیم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔\n\n23 سالہ ناہید رانا نے اپنی رفتار اور ریورس سوئنگ سے شاندار اثر ڈالا اور اپنے آخری سپیل میں 4.5 اوورز میں صرف 10 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جس سے میچ کا نقشہ ہی بدل گیا۔\n\nاب بنگلہ دیش کو دو میچوں کی ہوم سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nیہ ٹیسٹ فتح بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف اپنے ملک میں پہلی اور مجموعی طور پر تیسری فتح ہے۔\n\nبنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا: 'بہت خوشی ہے۔ تمام کھلاڑیوں پر فخر ہے، جس طرح ہم نے کھیلا۔'\n\nان کا مزید کہنا تھا: 'ہم پچھلے چند ماہ سے سخت محنت کر رہے ہیں اور آہستہ آہستہ ٹیسٹ کرکٹ میں بہتر ہو رہے ہیں۔ یہی ہمارا مقصد تھا۔'\n\nاس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم ٹیسٹ میچ کے آخری اور پانچویں دن تین وکٹوں کے نقصان پر 152 یعنی 179 رنز کی برتری لے کر میدان میں اتری، لیکن چند وکٹیں گرنے سے ٹیم لڑکھڑا گئی، باوجود اس کے کہ کپتان نجم الحسن شانتو نے 87 رنز کی اننگز کھیلی۔\n\nبنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز نو وکٹوں کے نقصان پر240 رنز پر ڈکلیئر کی، تاکہ پاکستان کو ایک قابلِ تعاقب ہدف دیا جائے اور پچ کی خرابی سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔\n\nتسکین احمد نے امام الحق کو دو رنز پر آؤٹ کیا، جبکہ مہدی حسن مرزا نے ڈیبیو کرنے والے اور پہلی اننگز کے سنچری بنانے والے اذان اویس کو 15 رنز پر بولڈ کیا۔\n\nناہید رانا نے پاکستان کے کپتان شان مسعود کو دو رنز پر آؤٹ کیا، جس کے بعد عبداللہ فضل اور سلمان علی آغا نے چوتھی وکٹ کے لیے مزاحمت کی، لیکن بنگلہ دیش کے بولرز نے ہوم گراؤنڈ پر مضبوط کارکردگی دکھاتے ہوئے آخری سیشن میں فتح سمیٹ لی۔\n\nبنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکہ میں جاری ٹیسٹ میچ میں 12 مئی 2026 کو پاکستانی فیلڈرز وکٹ گرنے پر خوشی مناتے ہوئے (اے ایف پی)\n\n\n\n\nناہید رانا نے فیصلہ کن وار کیے۔ انہوں نے سعود شکیل کو وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ کرایا اور پھر میچ کی بہترین گیند کروائی۔ 147 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ان سوئنگ یارکر نے محمد رضوان کو 15 رنز پر بولڈ کر دیا۔\n\nناہید رانا مسلسل تباہ کن موڈ میں رہے۔ انہوں نے نعمان علی کو ایل بی ڈبلیو کیا اور پھر شاہین شاہ آفریدی کو شارٹ پچ گیند پر آؤٹ کیا، جہاں محمود الحسن جوی نے آسان کیچ لیا اور ایک تاریخی فتح مکمل کی۔\n\nپاکستان کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ان کی ٹیم نے اہم مواقع ضائع کیے۔\n\nانہوں نے کہا: 'پہلی اننگز میں بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں ہمیں بہتر کرنا چاہیے تھا۔ جب کھیل آپ کے ہاتھ میں ہو تو آپ کو حریف کو دبانا چاہیے، لیکن ہم ایسا نہ کر سکے۔'\n\nنجم الحسن شانتو نے بیٹنگ میں شاندار کارکردگی دکھائی اور پہلی اننگز میں 101 رنز بنائے، جس سے بنگلہ دیش نے 413 رنز سکور کیے۔\n\nپاکستان نے پہلی اننگز میں 386 رنز بنائے، مگر مہدی حسن کے 5-102 کے باعث معمولی سبقت گنوا دی۔\n\nبارش نے تیسرے اور چوتھے دن کھیل متاثر کیا، جس کے باعث کچھ اوورز ضائع ہوئے۔\n\nدونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ ہفتے کے روز سلہٹ میں شروع ہوگا۔\n\nپاکستان\n\nبنگلہ دیش\n\nکرکٹ\n\nبنگلہ دیش نے ڈھاکہ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں فاسٹ بولر ناہید رانا کی شاندار بولنگ کی بدولت منگل کو پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے دی۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, مئی 12, 2026 - 18:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">بنگلہ دیش کے ناہید رانا (درمیان) اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ 12 مئی 2026 کو شیرِ بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ کے پانچویں دن کے اختتام پر پاکستان کو شکست دینے کے بعد جشن مناتے ہوئے (منیر الزمان / اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nڈھاکہ ٹیسٹ کا پہلا روز، بنگلہ دیش کے چار وکٹوں پر 301 رنز\n\nڈھاکہ: پاکستان کے بنگلہ دیش کے خلاف ایک وکٹ کے نقصان پر 179 رنز\n\nاِن فارم بابر اعظم زخمی، بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر\n\nSEO Title:\n\nناہید رانا کی شاندار بولنگ: پاکستان کو ڈھاکہ ٹیسٹ میں 104 رنز سے شکست\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "ناہید رانا کی شاندار بولنگ: پاکستان کو ڈھاکہ ٹیسٹ میں 104 رنز سے شکست"
}