{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreia3syblojuk7akpgmny6xzrbelf2wrm6aqyqmgnvg2cd3crvfply4",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mlp2iu273jv2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiaictd6xsc6mouk3ck2ipj325tzxj7zbjuzrwbnftal6z7zfqvofm"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 77017
},
"path": "/node/185884",
"publishedAt": "2026-05-12T16:33:41.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"سعودی عرب",
"قطر",
"ایران",
"آبنائے ہرمز",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"ایشیا",
"news"
],
"textContent": "**سعودی عرب اور قطر نے منگل کو آبنائے ہرمز میں خلیجی ممالک کے جہازوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔**\n\n28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف مشترکہ جنگ کے بعد تہران نے اسرائیل اور خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈوں اور دیگر تنصیبات کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ آبنائے ہرمز کو بھی بند کر دیا تھا۔\n\nبعدازاں پاکستان کی ثالثی میں اگرچہ امریکہ اور ایران جنگ بندی پر متفق تو ہو گئے لیکن آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھل نہ ہوسکی اور مختلف مواقع پر اس آبی گزرگاہ میں جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کی رپورٹس سامنے آتی رہتی ہیں۔\n\nسعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان کی زیر صدارت جدہ میں کابینہ اجلاس کے دوران ’متحدہ عرب امارات، قطر اور کویت کے علاقائی پانیوں کو نشانہ بنانے کی ’غدارانہ کارروائی‘ کی مذمت کی گئی۔‘\n\nایس پی اے کے مطابق: ’کابینہ کے اجلاس کے دوران خلیجی ممالک کے لیے مملکت کی حمایت اور ان اقدامات کی توثیق کی، جن کے ذریعے وہ اپنی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nمزید کہا گیا کہ ’اجلاس کے دوران وزرا نے علاقائی پیش رفت، سعودی عرب کی بین الاقوامی تعاون کی کوششوں اور حالیہ اقتصادی اشاریوں کا بھی جائزہ لیا۔‘\n\nدوسری جانب قطر نے بھی ایران کو خبردار کیا ہے کہ اسے آبنائے ہرمز کو ’خلیجی ممالک پر دباؤ ڈالنے‘ یا انہیں ’بلیک میل کرنے‘ کے لیے بطور ہتھیار استعمال نہیں کرنا چاہیے۔\n\nخبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’یہ ایک بین الاقوامی بحری راہداری ہے، جس کا ہر صورت تحفظ اور دفاع کیا جانا چاہیے۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا تھا: ’میں نے دو روز قبل امریکہ کا دورہ کیا جس کا بنیادی مرکز پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت کرنا اور ان کوششوں کے مثبت نتائج کو یقینی بنانا تھا تاکہ جلد از جلد مسئلے کا حل نکالا جا سکے۔ میں نے امریکی حکام پر اس جنگ کے خطے پر پڑنے والےافسوسناک اثرات کو بھی واضح کیا اور بتایا کہ اس کا دائرہ کار بڑھنا کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔‘\n\nقطری وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ خلیج تعاون تنظیم کے رکن ممالک اور خطے کے دیگر برادر ممالک کے ساتھ مل کر تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ خطے میں استحکام کی بحالی کے لیے بہترین فارمولا طے کیا جا سکے۔\n\nساتھ ہی انہوں نے کہا: ’اس میں کوئی شک نہیں کہ مستقبل میں ایرانی فریق کے ساتھ بہت سے مسائل کو سفارتی طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔‘\n\nسعودی عرب\n\nقطر\n\nایران\n\nآبنائے ہرمز\n\nسعودی کابینہ اجلاس کے دوران خلیجی ممالک کے علاقائی پانیوں کو نشانہ بنانے کی کارروائی کی مذمت کی گئی ہے، دوسری جانب قطر نے کہا ہے کہ ایران کو آبنائے ہرمز کو ’خلیجی ممالک پر دباؤ ڈالنے‘ یا انہیں ’بلیک میل کرنے‘ کے لیے بطور ہتھیار استعمال نہیں کرنا چاہیے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, مئی 12, 2026 - 21:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">ایران کی خبر رساں ایجنسی اسنا سے 4 مئی 2026 کو حاصل کی گئی اس تصویر میں جنوبی ایران کے شہر بندر عباس کے قریب آبنائے ہرمز میں لنگر انداز جہاز دکھائے گئے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nقطری ایل این جی ٹینکر آبنائے ہرمز سے پاکستان کی جانب گامزن\n\nایران سے جنگ بندی ختم نہیں ہوئی، آبنائے ہرمز پر لڑائی نہیں چاہتے: پیٹ ہیگستھ\n\nآبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایران کو ادائیگی پر امریکہ کی وارننگ\n\nایران ’تباہی کی حالت‘ میں ہے، آبنائے ہرمز جلد از جلد کھلوانا چاہتا ہے: صدر ٹرمپ\n\nSEO Title:\n\nسعودی عرب اور قطر کی خلیجی ریاستوں کی سمندری حدود کو نشانہ بنانے والے حملوں کی مذمت\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "سعودی عرب اور قطر کی خلیجی ریاستوں کی سمندری حدود کو نشانہ بنانے والے حملوں کی مذمت"
}