{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreicsal32k2zoug7fclkdwbooff3krko46zunmnjgb6fpzex6eicatm",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mlp2ipuaohe2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreifhqssnz2nxttfcy62koplqxdjtkkf6f73b7ullkoau3vyq2pyqxm"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 61017
  },
  "path": "/node/185885",
  "publishedAt": "2026-05-12T18:22:52.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "قطر",
    "ایل این جی",
    "آبنائے ہرمز",
    "روئٹرز",
    "دنیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**شپنگ ڈیٹا کے مطابق قطر کا ایل این جی لے جانے والا ایک دوسرا جہاز منگل کے روز کامیابی کے ساتھ آبنائے ہرمز سے گزر گیا۔**\n\nیہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب چند روز قبل ایران اور پاکستان کے درمیان ہونے والے انتظام کے تحت پہلا ایسا کارگو بھی اس راستے سے گزرا تھا۔\n\nاس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جاری تنازع کے خطرات کے باوجود کارگو جہاز کیس بہ کیس بنیاد پر اس آبی گزرگاہ سے گزر رہے ہیں۔\n\nایل ایس ای جی شپنگ ڈیٹا کے مطابق 174,000 مکعب میٹر گنجائش رکھنے والا جہاز ’مِحزم' پیر کے روز قطر کی راس لفان بندرگاہ سے روانہ ہوا اور منگل کو آبنائے ہرمز عبور کرتے ہوئے پاکستان کی بندرگاہ پورٹ قاسم کی جانب روانہ ہوا۔\n\nایران جنگ کے آغاز کے بعد یہ قطر کے کسی ایل این جی بردار جہاز کا آبنائے ہرمز سے دوسرا کامیاب گزر ہے۔\n\nہفتے کو ایل این جی ٹینکر 'الخریطیات' نے ایران کی منظور شدہ شمالی گزرگاہ کے ذریعے آبنائے ہرمز عبور کرنا شروع کیا تھا اور اتوار کو کامیابی سے آبنائے پار کر لی تھی۔ ایل ایس ای جی کے اعداد و شمار کے مطابق یہ اس وقت پورٹ قاسم کے قریب لنگر انداز ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\n9 مئی کو اس معاملے سے واقف دو افراد نے بتایا تھا کہ یہ ایل این جی قطر کی جانب سے پاکستان کو فروخت کی جا رہی ہے، جو ایران کے خلاف امریکی-اسرائیلی جنگ میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے اور یہ فراہمی حکومت سے حکومت کے معاہدے کے تحت ہو رہی ہے۔\n\nان افراد کے مطابق ایران نے قطر اور پاکستان کے ساتھ اعتماد سازی میں مدد کے لیے اس کھیپ کی منظوری دی تھی۔\n\nذرائع نے بتایا کہ قطر کے ایل این جی سے لدے مزید دو جہاز آئندہ چند روز میں پاکستان روانہ ہونے کی توقع ہے۔\n\n9 مئی کو روئٹرز کو معاہدے پر بریفنگ دینے والے ایک سورس نے بتایا کہ پاکستان آبنائے ہرمز سے محدود تعداد میں ایل این جی ٹینکروں کی گزر کی اجازت کے لیے ایران سے مذاکرات کر رہا ہے، کیونکہ اسلام آباد کو فوری طور پر گیس کی قلت پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔\n\nسورس نے مزید کہا کہ ایران نے مدد پر آمادگی ظاہر کی ہے اور دونوں فریق پہلے جہاز کی محفوظ گزر کو یقینی بنانے کے لیے رابطے میں ہیں، جو پاکستان کے قطر کے ساتھ معاہدے کے تحت فراہم کردہ گیس لے کر جا رہا ہے۔ قطر پاکستان کو ایل این جی فراہم کرنے والا اس کا سب سے بڑا شراکت دار ہے۔\n\nقطر\n\nایل این جی\n\nآبنائے ہرمز\n\nیہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب چند روز قبل ایران اور پاکستان کے درمیان ہونے والے انتظام کے تحت پہلا ایسا کارگو بھی اس راستے سے گزرا تھا۔\n\nروئٹرز\n\nمنگل, مئی 12, 2026 - 23:15\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">قطر کا ایل این جی بردار جہاز ’دحیل' یکم اپریل 2008 کو مصر کے بندرگاہی شہر اسماعیلیہ کے قریب نہرِ سویز سے گزر رہا ہے (فائل تصویر: اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nقطری ایل این جی ٹینکر آبنائے ہرمز سے پاکستان کی جانب گامزن\n\n2023 کے بعد پاکستان پہلی بار عالمی منڈی سے ایل این جی خریدے گا\n\nآبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایران کو ادائیگی پر امریکہ کی وارننگ\n\nآبنائے ہرمز کی صورت حال پاکستان پر بھی منفی اثر ڈال رہی ہے: عاصم افتخار\n\nSEO Title:\n\nپاکستان جانے والا قطر کا دوسرا ایل این جی بردار جہاز آبنائے ہرمز سے گزر گیا\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "پاکستان جانے والا قطر کا دوسرا ایل این جی بردار جہاز آبنائے ہرمز سے گزر گیا"
}