{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreib6igrsbpuxfknzpqhujovy2g5acqye4u6wglziscvar2rshe7gme",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mlmddjleqs42"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiepzmw4bo3f4bkasr36cso6h6qygtfvgpqwyezuccu5almuqhcuwe"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 146536
  },
  "path": "/node/185863",
  "publishedAt": "2026-05-11T11:30:37.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "View this post on Instagram",
    "A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)",
    "Screenshot 2026-05-11 163337.png",
    "بنوں",
    "دہشت گردی",
    "حملہ",
    "افغانستان",
    "سرحدی کشیدگی",
    "دفتر خارجہ",
    "ڈی مارش",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پاکستان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان ناظم الامور کو آج وزارت خارجہ میں طلب کر کے ڈی مارش کیا گیا تاکہ 9 مئی 2026 کو خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں فتح خیل پولیس چوکی پر کیے گئے آئی ای ڈی حملے کے حوالے سے سخت رد عمل پیش کیا جا سکے۔**\n\nبنوں میں ہفتے کی رات ایک چوکی پر حملے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکار جان سے گئے جبکہ تین زخمی ہوئے تھے۔\n\nحملے کے بعد امدادی کارروائی کے لیے پہنچنے والے اہلکاروں پر بھی گھات لگا کر حملہ کیا گیا تھا۔\n\nدفتر خارجہ نے کہا ہے کہ واقعے کی تفصیلی تحقیقات، جمع کیے گئے شواہد اور تکنیکی انٹیلی جنس اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ حملہ افغانستان میں مقیم عسکریت پسندوں کا ماسٹر مائنڈڈ تھا۔\n\n> View this post on Instagram\n>\n> A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)\n\n’پاکستان کے خلاف دہشت گرد حملوں کے لیے افغانستان سرزمین کے مسلسل استعمال پر پاکستان کی شدید تشویش کا اعادہ کرتے ہوئے، افغان فریق پر یہ تاثر دیا گیا کہ پاکستان اس وحشیانہ فعل کے مرتکب افراد کے خلاف فیصلہ کن جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔‘\n\nبیان میں مزید کہا گیا کہ ’فتنہ الخوارج‘ کے عسکریت پسندوں کی جانب سے کیے گئے اس حملے میں 15 پولیس اہلکار جان سے گئے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے جن میں ایک شہری بھی شامل ہے۔\n\nدفتر خارجہ نے کہا کہ ’افغانستان میں مختلف دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی اور ان کے لیے سازگار ماحول کے بارے میں اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس میں بھی نشاندہی کی جا چکی ہے۔‘\n\nبیان کے مطابق پاکستان نے افغان طالبان حکومت کو یاد دلایا کہ ’دہشت گردی کے خلاف جنگ ایک مشترکہ مقصد ہے اور افغان طالبان اپنی اس ذمہ داری کو پورا کریں کہ ان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nپاکستان نے ایک بار پھر افغان طالبان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ’فتنہ الخوارج‘، ’فتنہ الہندوستان‘ اور داعش خراسان جیسے عناصر کے خلاف ٹھوس اور قابل تصدیق اقدامات کرے جو افغان سرزمین سے کارروائیاں کر رہے ہیں۔\n\nدفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے برادر اور دوست ممالک کی ثالثی میں افغان طالبان حکومت کے ساتھ متعدد مذاکرات بھی کیے، تاہم افغان طالبان ان دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر اور قابل تصدیق کارروائی کی یقین دہانی کرانے یا عملی اقدامات کرنے میں ناکام رہے ہیں۔\n\nبیان میں مزید کہا گیا کہ افغان طالبان حکومت کو واضح طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے کہ اگر وہ عسکریت پسند تنظیموں کو پناہ دینا جاری رکھتی ہے تو پاکستان اپنی قومی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔\n\nپاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے پیر کو بنوں خود کش حملے پر افسوس کا اظہار کیا۔\n\n## Screenshot 2026-05-11 163337.png\n\nامریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا: ’ہم بنوں میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔ ہماری ہمدردیاں حکومت اور پاکستان کی عوام، خیبر پختونخوا پولیس، متاثرین کے اہل خانہ اور ان کے دوستوں کے ساتھ ہیں۔‘\n\nبیان میں امریکی ناظم الامور نے مزید کہا کہ ’پاکستان کے عوام سلامتی، امن اور دہشت گردی کے خوف سے آزاد مستقبل کے حق دار ہیں۔ امریکہ دہشت گردی کے ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے اپنے عزم پر قائم ہے۔‘\n\nبنوں\n\nدہشت گردی\n\nحملہ\n\nافغانستان\n\nسرحدی کشیدگی\n\nدفتر خارجہ\n\nڈی مارش\n\nبنوں میں ہفتے کی رات ایک چوکی پر حملے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکار جان سے گئے جبکہ تین زخمی ہوئے تھے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, مئی 11, 2026 - 16:30\n\nMain image:\n\n> <p>10 مئی، 2026 کو بنوں میں کار بم حملے کے نتیجے میں منہدم پولیس چوکی پر لوگ موجود ہیں (اے ایف پی)</p>\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nچوکی پر کار بم حملہ، 15 اہلکار جان سے گئے: بنوں پولیس\n\nافغانستان کا باجوڑ پر حملہ عالمی قانون کی خلاف ورزی: پاکستان\n\nوزیرستان میں خودکش حملہ، افغان مشن کے نائب سربراہ ڈی مارش\n\nSEO Title:\n\nبنوں میں پولیس چوکی پر حملہ؛ افغان ناظم الامور کی پاکستان دفتر خارجہ طلبی\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "بنوں میں پولیس چوکی پر حملہ؛ افغان ناظم الامور کی پاکستان دفتر خارجہ طلبی"
}