{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreienlx4etuhund3leserwovynls3jdwydhyb7li5c4rqip6omhkalq",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mlmddfgw3y22"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiakllldogtznue3rirs4zvqh7q2tytgguiv6d7sdqzwe5du3mqria"
    },
    "mimeType": "image/png",
    "size": 688211
  },
  "path": "/node/185864",
  "publishedAt": "2026-05-11T11:31:44.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "تربت",
    "خود کش حملے",
    "بلوچستان",
    "سرفراز بگٹی",
    "خواتین",
    "شورش",
    "محمد عیسیٰ",
    "پاکستان",
    "video"
  ],
  "textContent": "**وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیر کہا ہے کہ تربت سے تعلق رکھنے والی ایک کم عمر لڑکی کو کالعدم تنظیموں نے اسلام آباد میں خودکش حملے کے لیے تیار کیا تھا تاہم سکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منصوبہ ناکام بنا دیا۔**\n\nوزیراعلیٰ ہاؤس کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران ایک خاتون کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے انٹیلیجنس اداروں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ خفیہ ایجنسیوں نے بروقت کارروائی کر کے ایک بڑی تباہی کو روک لیا۔\n\nمیر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ’اس کارروائی کے ذریعے نہ صرف بڑے جانی نقصان سے بچایا گیا بلکہ پاکستان کے عالمی تشخص کو نقصان پہنچانے کی کوشش بھی ناکام بنائی گئی۔‘\n\nانہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اس لڑکی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد سکیورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کیں۔ ان کے مطابق لڑکی لاپتہ نہیں تھی بلکہ ایک دہشت گرد تنظیم کے کیمپ میں تربیت حاصل کر رہی تھی۔\n\nوزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ’لڑکی کو اس کے ایک کزن نے ورغلایا جبکہ دہشت گردوں نے اسے دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے انکار کیا تو اس کے والد کو قتل کر دیا جائے گا۔‘\n\nانہوں نے بتایا کہ ’لڑکی تربت سے اسلام آباد جا رہی تھی جہاں اس سے خودکش حملہ کروانے کا منصوبہ تھا، تاہم اسے یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ ہدف کیا ہو گا۔‘ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی ادارے تعریف کے مستحق ہیں جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد میں ممکنہ تباہی کا منصوبہ ناکام بنایا۔\n\nسرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں عرصے سے خواتین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور یہ بلوچ روایات کے منافی ہے۔\n\nانہوں نے کہا کہ ’تاریخی طور پر بلوچ سماج میں خواتین کبھی جنگ کا حصہ نہیں رہیں بلکہ وہ ہمیشہ امن کی علامت رہی ہیں۔ خواتین جنگیں ختم کرنے کے لیے کردار ادا کرتی تھیں۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nوزیراعلیٰ نے کہا کہ اس لڑکی کا والد ایک ٹرک ڈرائیور ہے اور حکومت آج اسے باعزت طریقے سے اس کے والد کے حوالے کر رہی ہے جبکہ لڑکی اور اس کے خاندان کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔\n\nانہوں نے کہا کہ کم عمر لڑکی کا ’بری طرح استحصال‘ کیا گیا اور ’دہشت گرد تنظیموں کا یہ طرز عمل باعث شرمندگی ہے۔‘\n\nسرفراز بگٹی نے کالعدم تنظیم کے رہنما بشیر زیب کا نام لیتے ہوئے کہا کہ انہیں اور ان کی تنظیم کو اس اقدام پر شرم آنی چاہیے۔\n\nانہوں نے کہا کہ غربت دہشت گردی کا جواز نہیں بن سکتی کیونکہ غریب لوگ محنت کر کے باعزت روزگار کماتے ہیں۔\n\nایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ کوئٹہ اور تربت میں دو مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں دہشت گردی سے متاثر یا گرفتار افراد کی ذہنی بحالی اور رہنمائی کی جاتی ہے۔\n\nانہوں نے کہا کہ کوئٹہ مرکز میں اس وقت 40 افراد موجود ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ان افراد کا خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے اور ان کی اپنے خاندانوں سے باقاعدہ ملاقاتیں بھی کروائی جاتی ہیں۔\n\nتربت\n\nخود کش حملے\n\nبلوچستان\n\nسرفراز بگٹی\n\nخواتین\n\nشورش\n\nمیر سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کزن کے ورغلانے پر لڑکی تربت سے اسلام آباد جا رہی تھی جہاں اس سے خودکش حملہ کروانے کا منصوبہ تھا، تاہم اسے یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ ہدف کیا ہو گا۔\n\nمحمد عیسیٰ\n\nسوموار, مئی 11, 2026 - 16:30\n\nMain image:\n\n> <p>وزیراعلیٰ بلوچستان نے انٹیلیجنس اداروں کو خراج تحسین پیش کیا (فائل فوٹو: اے پی پی)</p>\n\nپاکستان\n\njw id:\n\nhANXenEB\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nبی ایل اے کے خودکش حملے کے لیے تیار لڑکی بازیاب: سندھ\n\nتربت میں دھماکہ، دو افراد کی موت اور کم از کم 12 زخمی: پولیس\n\nسلامتی کونسل بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے: پاکستان\n\nبی ایل اے کو مذاکرات سے قومی دھارے میں نہیں لایا جا سکتا: عبدالرحمان کھیتران\n\nSEO Title:\n\nتربت کی لڑکی کو اسلام آباد میں خودکش حملے کے لیے تیار کیا گیا تھا: وزیراعلیٰ بلوچستان\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "تربت کی لڑکی کو اسلام آباد میں خودکش حملے کے لیے تیار کیا گیا: وزیراعلیٰ بلوچستان"
}