{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreihy6shxskxgdo7a7qhynzztmavwl7uak7vl4tc66etokofr2xzrte",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mliraefaule2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreigpovmxxb2aclevo36k35slzuemdhhbh3qjdnqbcnllyufhxhmdca"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 107334
  },
  "path": "/node/185850",
  "publishedAt": "2026-05-10T11:38:50.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "ایران جنگ",
    "پاکستان",
    "قطر",
    "امریکہ",
    "آبنائے ہرمز",
    "ایل این جی",
    "ٹینکر",
    "روئٹرز",
    "news"
  ],
  "textContent": "**ایران جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار ایک قطری مائع قدرتی گیس (ایل این جی) ٹینکر نے آبنائے ہرمز بحفاظت عبور کر کے پاکستان پہنچ رہا ہے، جسے توانائی بحران کے شکار پاکستان کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔**\n\nقطر انرجی کے زیر انتظام ٹینکر ’الخریطیات‘ اتوار کو آبنائے ہرمز سے گزرا اور کراچی کے قریب واقع پورٹ قاسم کے لیے طرف روانہ ہوا۔\n\nشپنگ ڈیٹا کے مطابق یہ پہلا قطری ایل این جی جہاز ہے جو 28 فروری کو شروع ہونے والی ایران جنگ کے بعد اس اہم بحری راستے سے گزرا ہے، جسے عالمی توانائی سپلائی کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔\n\nروئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اس کارگو کی ترسیل کو ایران کی جانب سے بھی منظوری دی گئی، جس کا مقصد قطر اور پاکستان کے ساتھ اعتماد سازی کو فروغ دینا تھا۔\n\nپاکستان میں حالیہ دنوں میں گیس کی کمی کے باعث بجلی کی بندشوں میں اضافہ ہوا ہے، اس لیے اس کارگو کو عارضی ریلیف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔\n\nتاہم ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ ممالک جو امریکہ کی عائد کردہ پابندیوں کی حمایت کرتے ہیں، ان کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔\n\nاس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے اور شپنگ کے لیے خطرات مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے۔\n\nامریکہ نے پاکستانی ثالثی میں ایران کو تجویز بھیجی ہے جس کے تحت پہلے جنگ کا باضابطہ خاتمہ کیا جائے اور پھر دیگر حساس معاملات، خصوصاً ایران کے جوہری پروگرام، پر مذاکرات شروع کیے جائیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ ایران کا جواب جلد متوقع ہے، تاہم اب تک کوئی حتمی ردعمل سامنے نہیں آیا۔\n\nگذشتہ ہفتے آبنائے ہرمز اور اس کے اطراف میں جھڑپوں کے بعد صورت حال کچھ بہتر ہوئی ہے لیکن مکمل امن بحال نہیں ہوا۔\n\nکویت نے اتوار کو اپنی فضائی حدود میں مشتبہ ڈرونز کی موجودگی کی اطلاع دی، جس سے سکیورٹی خدشات برقرار ہیں۔\n\nیہ تنازع اس وقت عالمی سطح پر بھی دباؤ کا باعث بنا ہوا ہے۔ امریکی صدر کے متوقع دورہ چین سے قبل جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں تیز ہو گئی ہیں، کیونکہ اس کشیدگی نے عالمی توانائی بحران کو جنم دیا ہے اور بڑی معیشتوں پر منفی اثرات ڈالے ہیں۔\n\nیاد رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین گزرگاہوں میں سے ایک ہے جہاں سے جنگ سے قبل عالمی تیل اور ایل این جی کی تقریباً 20 فیصد ترسیل ہوتی تھی۔ ایران کی جانب سے اس راستے پر پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد عالمی سپلائی چین متاثر ہوئی ہے۔\n\nایران جنگ\n\nپاکستان\n\nقطر\n\nامریکہ\n\nآبنائے ہرمز\n\nایل این جی\n\nٹینکر\n\nیہ ایران جنگ کے آغاز کے بعد پہلا موقع ہے کہ کوئی قطری ایل این جی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرا ہے۔\n\nروئٹرز\n\nاتوار, مئی 10, 2026 - 16:30\n\nMain image:\n\n> <p>12 ستمبر 2020  کو آبنائے ہرمز کے قریب خلیج میں فوجی مشقوں کے آخری روز ایرانی بحری جہاز پریڈ کرتے ہوئے (ایرانی فوج / اے ایف پی)</p>\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nقطری ایل این جی ٹینکر آبنائے ہرمز سے پاکستان کی جانب گامزن\n\n’گیس پلانٹ پر حملے توانائی کی فراہمی پر اثر انداز ہوں گے‘، قطری وزیراعظم\n\nایران سے جنگ بندی ختم نہیں ہوئی، آبنائے ہرمز پر لڑائی نہیں چاہتے: پیٹ ہیگستھ\n\nآبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایران کو ادائیگی پر امریکہ کی وارننگ\n\nSEO Title:\n\nپاکستان کے لیے قطر کا ایل این جی ٹینکر آبنائے ہرمز پار کر گیا\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "پاکستان کے لیے قطر کا ایل این جی ٹینکر آبنائے ہرمز پار کر گیا"
}